المعجم الکبیر للطبرانی · بقية الميم ‹ رجال غير مسمين عن معاذ · حديث 17114
359 - حدثنا أحمد بن محمد بن صدقة ثنا محمد بن عبد الله بن بزيغ ثنا زياد بن [ الربيع ] اليحمدي عن هشام بن حسان عن محمد بن سيرين عن ابن الديلمي قال Y كنت ثالث ثلاثة يخدم معاذ بن جبل فلما حضر قلنا يرحمك الله انما صحبناك وانقطعنا اليك واتبعناك لمثل هذا اليوم فحدثنا بحديث سمعته من رسول الله صلى الله عليه و سلم ننتفع به قال : نعم وما ساعة الكذب هذه سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : من مات وهو يوقن بثلاث أن الله حق وأن الساعة قائمة وأن الله يبعث من في القبور وقال ابن سيرين : فأنا نسيت اما قال : دخل الجنة واما قال : نجا من النار
حضرت ابن دیلمی فرماتے ہیں کہ میں تین میں تیسرا تھا‘ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی خدمت کرتے تھے‘ پس جب ان کی تشریف آوری ہوئی‘ ہم نے ان کی خدمت میں عرض کی : اللہ آپ پر رحم فرمائے ! ہمیں آپ کی صحبت کا شرف حاصل ہوا‘ آپ سے جدا بھی ہوئے اور آج تک آپ کی پیروی کی‘ پس ہمیں آپ وہ حدیث سنائیں جو آپ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہو تاکہ ہم نفع حاصل کریں۔فرمایا: ٹھیک ہے‘ یہ جھوٹ بولنے کا وقت نہیں۔ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جو آدمی اس حال میں مرا کہ وہ تین باتوں پر یقین رکھتا تھا: (1) اللہ کی ذات حق اور سچ ہے (2) قیامت قائم ہو گی (3) بے شک قبروں میں مدفون لوگوں کو اللہ تعالیٰ اٹھائے گا (سب کچھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سن کر مانے) اور حضرت ابن سیرین کا قول ہے کہ پس میں بھول گیا‘ یا تو فرمایا: جنت میں داخل ہو گا‘ یا فر مایا: دوزخ سے نجات پائے گا۔
ابن الديلمي ← مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ← هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ← زياد بن اليحمدي ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَزِيغٍ، ← أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَدَقَةَ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 17114
