المعجم الکبیر للطبرانی · بقية الميم ‹ أبو مسلم الخولاني عن معاذ بن جبل · حديث 16922
167 - حدثنا عبيد بن غنام ثنا أبو بكر بن شيبة ( ح ) وحدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل حدثني أبي قالا ثنا وكيع ثنا جعفر بن برقان عن حبيب بن أبي مرزوق عن عطاء بن أبي رباح عن أبي مسلم الخولاني قال Y أتيت مسجد دمشق فاذا حلقة فيها كهول من أصحاب محمد صلى الله عليه و سلم واذا شاب أكحل العين براق الثنايا كل ما اختلفوا في شيء يردوه الى الفتى فقلت لجليسي من هذا ؟ قال : معاذ بن جبل قال سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول المتحابون في الله على منابر من نور في ظل عرش الرحمن يوم لا ظل الا ظله
حضرت ابو مسلم خولانی فرماتے ہیں کہ میں دمشق کی جامع مسجد میں آیا تو اچانک میں نے دیکھا کہ ایک حلقہ ہے جس میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے ادھیڑ عمر شخص ہے ان میں یہ جو جوان مرد ہے‘ سرمیلی آنکھیں ہیں اور سامنے والے دو دانت چمک رہے ہیں‘ جب بھی حلقہ والوں کو کسی چیز میں اختلاف ہوتا ہے‘ وہ اسی جوان کی طرف ہی لوٹاتے ہیں‘ میں نے اپنے پاس بیٹھے آدمی سے کہا: یہ کون ہیں؟ اس نے کہا: حضرت معاذ بن جبل! انہوں نے فرمایا: میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا کہ آپ فرما رہے تھے: اللہ کی رضا کیلئے ایک دوسرے سے محبت کرنے والے‘ نور کے منبروں پر ہوں گے‘ رحمن کے عرش کے سائے میں ہوں‘ جس دن اس کے سائے کے علاوہ وہ سایہ نہ ہو گا۔
أبى مسلم الخولاني ← عَطَاءُ بْنُ اَبِیْ رَبَاحٍ ← حَبِيبِ بْنِ أَبِي مَرْزُوقٍ ← جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ← وَكِيعٌ، ← أَبِي ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ← اَبُوْ بَکْرِ بْنُ شَیْبَۃَ، ← عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 16922
