المعجم الکبیر للطبرانی · بقية الميم ‹ رجل لم يسم عن عبد الرحمن بن غنم · حديث 16898
143 - حدثنا بكر بن سهل الدمياطي ثنا عبد الله بن صالح حدثني يحيى بن أيوب عن رجل حدثه عبد الرحمن بن غنم عن معاذ بن جبل Y أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : طوبى لمن أكثر في الجهاد في سبيل الله من ذكر الله فان له بكل كلمة سبعين ألف حسنة كل حسنة منها عشرة أضعاف مع الذي له عند الله من المزيد قيل يا رسول الله أفرأيت النفقة ؟ فقال : النفقة على قدر ذلك قال عبد الرحمن فقلت لمعاذ : انما النفقة سبعمائة ضعف فقال معاذ : قل فهمك انما ذلك اذا أنفقوها وهم مقيمون في أهليهم غير غزاة فاذا غزوا وأنفقوا خبأ الله لهم من خزانة رحمته ما ينقطع عنه علم العباد وصفتهم فأولئك حزب الله وحزب الله هم الغالبون
حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مبارک ہو! اس آدمی کو جو جہاد فی سبیل اللہ میں اللہ کا زیادہ ذکر کرتا ہے‘ بے شک اس کیلئے ہر کلمہ کے بدلے میں ستر ہزار حسنہ ہے اور ہر حسنہ کا ثواب دس گنا ہے‘ ساتھ اس کے اللہ کے ہاں اس کیلئے زیادہ بھی ہے۔عرض کی گئی: اے اللہ کے رسول! کیا آپ نفقہ خیال کرتے ہیں؟ فرمایا: نفقہ اسی کی مقدار ہے۔ حضرت عبدالرحمٰن فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت معاذ رضی اللہ عنہ سے عرض کی : نفقہ سات سو گنا ہے؟ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ کم سمجھے ہیں‘ یہ ہو گا جب انہوں نے اپنے گھر والوں میں رہتے ہوئے خرچ کیا بغیر غزوہ ہے‘ پس جب انہوں نے جہاد کرتے ہوئے خرچ کیا تو اللہ تعالیٰ ان کیلئے اپنی رحمت کے خزانے چھپا کر رکھے گا (جو کسی کے شار میں ہی نہ آئے گا) لوگوں کا علم ختم ہو جائے گا‘ اس کو (شمار کرتے ہوئے) ان کی صفت ہی قرآن میں ذکر ہے یہ اللہ کا لشکر ہے اور اللہ کا شکر ہی غالب ہے۔
مُّعَاذِ بْنِ جَبَلِ ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ غَنْمٍ، ← رَجُلٌ: ← يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ← عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ← بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيُّ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 16898
