المعجم الکبیر للطبرانی · باب العين ‹ عمرة بنت رواحة الأنصارية أخت عبد الله بن رواحة أم النعمان بن بشير · حديث 20864
845 - حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل حدثني أبي ثنا هشيم أنا شيار ومغيرة وداود بن أبي هند وإسماعيل بن سالم ومجالد عن الشعبي عن النعمان بن بشير قال : Y نحلني أبي نحلة قال إسماعيل : نحله غلاما فقالت له أمي عمرة بنت رواحة الأنصارية ائت رسول الله صلى الله عليه و سلم وأشهده فأتي رسول الله صلى الله عليه و سلم فذكر ذلك له فقال : إني نحلة ابني النعمان نحلا وأن عمرة سألتني أن أشهدك على ذلك فقال : لك ولد سواه ؟ فقلت : نعم قال : وكلهم أعطيته مثل ما أعطيت النعمان ؟ قال : لا قال بعض هؤلاء المحدثين : هذا جور وقال بعضهم : هذه تلجئة أشهد على هذا غيري قال مغيرة : أليس يسرك أن يكونوا لك في البر واللطف سواء ؟ قال : نعم قال : فأشهد على ذلك غيري وذكر مجالد في حديثه أن لهم عليك من الحق أن تعدل بينهم كما أن لك من الحق عليهم أن يبروك
حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میرے والد گرامی نے مجھے اپنی مرضی سے ایک چیز دی ۔ راوی حضرت اسماعیل فرماتے ہیں : غلام دیا، پس ان سے میری ماں عمرہ بنت رواحہ نے کہا : رسول کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے پاس جا کر آپ صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کو اس پر گواہ بنا لو۔ پس وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے پاس آئے اور اس بات کا ذکر کیا اور کہا : میں نے اپنے بیٹے نعمان کو ایک غلام دیا تو اس کی ماں عمرہ کہتی ہے کہ میں اس پر آپ کو گواہ بنا لوں ۔ فرمایا : تیرا اس کے علاوہ بھی کوئی بیٹا ہے ؟ میں نے عرض کی : ہاں ! فرمایا : ان میں سے ہر ایک کو تو نے وہ عطا کیا ہے جو تو نے نعمان کو دیا ہے ؟ عرض کی : نہیں ! ان محدثین میں سے بعض نے نتیجہ یہ نکالا کہ یہ ظلم ہے اور ان میں سے بعض نے کہا : یہ تلجئہ ( کچھ وارثوں کو چھوڑ کر ایک کو کچھ خاص مال عطا کرنا ) ہے ۔ اس پر میرے علاوہ کسی کو گواہ بنا۔ حضرت مغیرہ فرماتے ہیں : کیا تجھے یہ بات خوش نہیں کرتی کہ وہ سارے تیری نیکی کے سلوک اور مہربانی میں برابر ہوں ؟ عرض کی : ہاں ، فرمایا : اس پر میرے علاوہ کسی کو گواہ بنا لے ۔ حضرت مجالد نے اپنی حدیث میں ذکر کیا : بے شک ان کا تیرے اوپر حق ہے کہ ان کے درمیان عدل کرے جیسے تیرا ان پر حق ہے کہ وہ تیرے ساتھ نیکی کریں ۔
النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ، ← الشَّعْبِيِّ، ← إسماعيل بن سالم ومجالد ← شيار ومغيرة وداود بن أبي هند ← هُشَيْمٌ ← أَبِي ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 20864
