المعجم الکبیر للطبرانی · باب الدال ‹ درة بنت أبي لهب بن عبد المطلب واسم أبي لهب عبد العزى · حديث 20675
656 - حدثنا محمد بن عبد الله الحضرمي ثنا محمد بن عبد الله بن نمير ثنا عبد الله بن إدريس قال : سمعت عمرو بن عثمان يحدث عن ابن أبي حسين Y قال : كانت درة بنت أبي لهب عن الحارث بن عبد الله بن نوفل فولدت له عقبة والوليد وأبا مسلم ثم أتت النبي صلى الله عليه و سلم بالمدينة فأكثر الناس في أبويها فجاءت رسول الله صلى الله عليه و سلم فقالت : يا رسول الله ما ولد الكفار غيري فقال لها النبي صلى الله عليه و سلم : وما ذاك ؟ قالت : قد آذاني أهل المدينة في أبوي فقال لها رسول الله صلى الله عليه و سلم : إذا صليت الظهر فصل حيث أرى فصلى النبي صلى الله عليه و سلم الظهر ثم التفت إليها فأقبل على الناس بوجهه فقال : أيها الناس ألكم نسب وليس لي نسب ؟ فوثب عمر فقال : غضب الله على من أغضبك فقال : هذه بنت عمي فلا يقل لها أحد إلا خيرا
حضرت ابن حسین فرماتے ہیں : درہ بنت ابو لہب ، حضرت حارث بن عبداللہ بن نوفل کی بیوی تھیں، ان کے ہاں عقبہ میں ولید اور ابو مسلم کی ولادت ہوئی پھر وہ مدینہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں آئیں۔ پس لوگوں نے ان کے والدین کے بارے بہت باتیں کیں، تو وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں آئیں ، عرض کی : اے اللہ کے رسول ! میرے علاوہ کسی کو کافروں نے نہیں جنا ؟ ( صرف میں ہی کافروں سے پیدا ہوئی ہوں کہ لوگ باتیں کرتے ہیں ؟ ) نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا : کیا معاملہ ہے ؟ عرض کی : میرے والدین کے حوالے سے مدینہ والوں نے مجھے تکلیف دی ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا : جب تو ظہر کی نماز پڑھے تو وہاں پڑھنا جہاں میں دیکھ سکوں۔ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھی ، پھر ان کی طرف متوجہ ہوئے تو سیدھے لوگوں کی طرف منہ کر لیا، فرمایا : اے لوگو ! کیا تمہارے نسب ہیں اور میرا کوئی نسب نہیں ۔ تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جلدی سے کھڑے ہو کر عرض کی : اللہ کا غضب ہو اس پر جس نے آپ کو ناراض کیا ہے ۔ فرمایا : یہ ( درہ ) میرے سگے چچا کی بیٹی ہے ، پس اس کے حوالے سے جو بھی بولے ، بھلائی کا کلمہ بولے ۔
كانت درة بنت أبي لهب ← ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، ← عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِيُّ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 20675
