المعجم الکبیر للطبرانی · باب الزاي ‹ علي بن دري الحضرمي عن زيد بن أرقم · حديث 4998
4991 - حدثنا محمد بن عبد الله الحضرمي ثنا جندل بن والق ثنا عبد الرحيم بن سليمان ( ح ) وحدثنا محمد بن عبد الله الحضرمي ثنا عثمان بن أبي شيبة ثنا جرير عن محمد بن سالم عن عاصم بن علي بن دري الحضرمي عن زيد بن أرقم قال Y كنت عند النبي صلى الله عليه و سلم إذ جاءه كتاب من علي رضي الله عنه فيه أن ثلاثة نفر أتوني يختصمون في غلام وطئوا أمة في الجاهلية في طهر واحد كلهم يدعيه أنه ابنه فقضيت بينهم أن أقرعت بينهم وجعلته للقارع منهم على أن يغرم للآخرين ثلثي الدية فضحك النبي صلى الله عليه و سلم حتى بدا ناجذاه ثم قال : لا أعلم فيها إلا ما قضى علي رضي الله عنه
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں بیٹھا ہوا تھا، جب حضرت علی رضی اللہ عنہ کا خط آیا، جس میں لکھا ہوا تھا کہ تین آدمی میرے پاس آئے جو جھگڑا کر رہے تھے ، ایک بچے کے بارے میں جس کی ماں سے زمانہ جاہلیت میں ایک ہی طہر میں تینوں نے وطی کی ، ان میں سے ہر ایک یہ دعویٰ کرتا ہے کہ وہ اس کا بیٹا ہے ۔ سو میں نے ان کے درمیان قرعہ اندازی کرکے فیصلہ کیا ہے اور میں ان میں سے قرعہ والے کو بچہ دیا ہے ، اس شرط پر کہ دوسرے دو کے لیے دیت کے دو ثلث چٹی ہو گی۔ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسکرائے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی داڑھیں ظاہر ہو گئیں، پھر فرمایا: میرا فیصلہ بھی وہی ہے جو علی کا ہے ۔
زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، ← عاصم بن علي بن دري الحضرمي ← مُحَمَّدِ بْنِ سَالِمٍ ← جَرِيرٌ ← عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِيُّ ← عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ، ← جَنْدَلُ بْنُ وَالِقٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِيُّ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 4998
