المعجم الکبیر للطبرانی · باب الزاي ‹ 478 - زيد بن حارثة بن شراحيل بن كعب بن عبد العزى بن يزيد بن امرئ القيس الكلبي مولى رسول الله صلى الله عليه و سلم استشهد يوم مؤتة في سنة ثمان · حديث 4659
4656 - حدثنا أبو شعيب الحراني ثنا أبو جعفر النفيلي ثنا محمد بن سلمة عن محمد بن إسحاق قال Y ثم مضى الناس حتى إذا كانوا بتخوم البلقاء لقيهم جموع هرقل وانحاز المسلمون إلى قرية يقال لها مؤتة فالتقى الناس عندها وتعبأ لهم المسلمون فجعلوا على ميمنتهم رجلا من بني عذرة يقال له : قطبة بن قتادة وعلى ميسرتهم رجلا من الأنصار يقال له : عباية من مالك ثم التقى الناس فقاتل زيد بن حارثة براية رسول الله صلى الله عليه و سلم حتى شاط في رماح القوم
حضرت محمد بن اسحاق فرماتے ہیں : پھر لوگ چلے حتیٰ کہ جب " تخوم بلقاء " کے مقام پر تھے تو ھرقل بادشاہ کے سرکش گھوڑے ان سے ملے ، مسلمانوں نے ایک بستی کا سہارا لیا جس کو موتہ کہا جاتا تھا۔ پس لوگوں کی وہیں مڈبھیڑ ہوئی اور مسلمانوں نے ان کے لیے لشکر کو ترتیب دیا۔ میمنہ پر بنو عذرہ قبیلے کا ایک آدمی جس کا نام قطبہ بن قتادہ تھا،میسرہ پر ایک انصاری جس کا نام عبایہ بن مالک تھا، پھر لوگوں نے لڑائی شروع کی۔ حضرت زید بن حارثہ ، رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا جھنڈا لے کر جہاد کرنے لگے یہاں تک کہ قوم کے نیزوں کی بوچھاڑ میں جا کر غصے میں آگئے ، یا ایک چکر لگایا یا کام آگئے۔
مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ← مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ1، ← أَبُو جَعْفَرٍ النُّفَيْلِيُّ ← أَبُو شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ
Hadith 4659
