المعجم الکبیر للطبرانی · باب الراء ‹ 436 - رفاعة بن رافع الزرقي الأنصاري عقبي بدري · حديث 4552
4550 - حدثنا مسعدة بن سعد العطار المكي ثنا إبراهيم بن منذر الحزامي ثنا عبد العزيز بن عمران قال حدثني هشام بن سعد عن عبد ربه ابن سعيد بن قيس الأنصاري عن رفاعة بن رافع قال Y لما رأى إبليس ما تفعل الملائكة بالمشركين يوم بدر أشفق أن يخلص القتل إليه فتشبث به الحارث بن هشام وهو يظن أنه سراقة بن مالك فوكز في صدر الحارث فألقاه ثم خرج هاربا حتى ألقى نفسه في البحر ورفع يديه فقال : إني أسألك نظرتك إياي وخف أن يخلص إليه القتل فأقبل أبو جهل بن هشام فقال : يا معشر الناس لا يهزمنكم خذلان سراقة إياكم فانه كان على ميعاد من محمد صلى الله عليه و سلم ولا يهولنكم قتل عتبة و شيبة و الوليد فانهم قد عجلوا فواللات والعزى لا نرجع حتى نقرنهم بالجبال ولا ألفين رجلا منكم قتل منهم رجلا ولكن خذوهم أخذا حتى تعرفوهم سوء صنيعهم من مفارقتهم إياكم ورغبتهم عن اللات والعزى ثم قال أبو جهل متمثلا : ( ما تنقم الحرب الشموس مني ... بازل عامين حديث سني ) ( لمثل هذا ولدتني أمي )
حضرت رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب ابلیس نے دیکھا کہ فرشتے بدر کے دن مشرکوں کے ساتھ کیا کر رہے ہیں تو وہ ڈر گیا کہ کہیں قتل نہ ہو جائے، حارث بن ہشام اس کو لے کر بھاگا، وہ گمان کر رہا تھا کہ سراقہ بن مالک ہے ، حارث کے سینے میں مکامارا وہ گرا، پھر بھاگ کر نکلا ، اپنے آپ کو سمندر میں ڈالا اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے ، کہنے لگا: میں تجھ سے نظر چاہتا ہوں اور خوف کرتا ہوں قتل ہونے کا۔ ابو جہل بن ہشام آیا، اس نے کہا: اے لوگوں کے گروہ ! تم میں سے کوئی بھی سراقہ کی ذلت و رسوائی سے نہ بھاگے ، وہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے وعدہ پر ہے ، تم عتبہ ، شیبہ اور ولید کے قتل سے پریشان نہ ہو کیونکہ انہوں نے جلدی کی، لات اور عزیٰ کی قسم! ہم واپس نہیں جائیں گے یہاں تک کہ ہم ان کو رسیوں کے ساتھ ملادیں ، مجھے پسند نہیں ہے کہ تم میں سے کوئی بھی آدمی ان میں سے کسی آدمی کو قتل کرے لیکن تم پکڑو یہاں تک کہ ان کے برے ارادہ سے محفوظ ہو جاؤ اور لات و عزیٰ سے رغبت کرو۔ پھر ابو جہل نے مثال دے کر کہا :" جب سے اس کی مثل میری ماں نے جنا ہے ، تم مجھ سے کسی جنگ میں بھاگتے ہوے نہ دیکھو گے"۔
رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعٍ، ← عبد ربه ابن سعيد بن قيس الأنصاري ← هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، ← عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ، ← إبراهيم بن منذر الحزامي ← مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ الْعَطَّارُ الْمَكِّيُّ،
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 4552
