المعجم الکبیر للطبرانی · باب الراء ‹ 448 - ربيعة بن عباد الديلي · حديث 4591
4589 - حدثنا الحسن بن علي المعمري ثنا مسروق بن المرزبان ثنا ابن أبي زائدة حدثني محمد بن إسحاق حدثني حسين بن عبد الله بن عباس قال سمعت ربيعة بن عباد الديلي قال Y إني لمع أبي رجل شاب أنظر إلى رسول الله صلى الله عليه و سلم يتبع القبائل ووراءه رجل أحول وضيء ذو جمة يقف رسول الله صلى الله عليه و سلم على القبيلة فيقول : يا بني فلان إني رسول الله إليكم آمركم أن تعبدوا الله ولا تشركوا به شيئا وان تصدقوني وتمنعوني حتى أنفذ عن الله ما بعثني به فإذا فرغ من مقالته قال الآخر من خلفه : يا بني فلان إن هذا يريد منكم أن تسلخوا اللات والعزى وحلفاءكم من الحي من بني مالك بن أقيش إلى ماجاء به من البدعة والضلالة فلا تسمعوا ولا تتبعوه فقلت لأبي : من هذا ؟ قال : هذا عمه أبو لهب
حضرت حسین بن عبداللہ بن عباس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ربیعہ بن عباد الدیلی کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں اپنے والد کے ساتھ تھا اور نوجوان تھا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف دیکھا، قبائل کے پیچھے چل رہے تھے، آپ کے پیچھے ایک ایسا آدمی تھا جو بھینگا اور بدصورت بالوں والا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قبیلہ کے پاس ٹھہرے، آپ فرماتے: اے بنی فلاں ! میں اللہ کا بھیجا ہوا ہوں تمہاری طرف، میں تم کو اللہ کی عبادت کرنے کا حکم دیتا ہوں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، اگر تم میری تصدیق کرو گے اور میری حفاظت کرو گے حتیٰ کہ میں اللہ کا پیغام تمہاری طرف بھیجوں جو مجھے کے کر بھیجا گیا ہے۔ جب آپ اپنی گفتگو سے فارغ ہوئے تو دوسرے نے آپ کے پیچھے سے کہا: اپ بنی فلاں! یہ تم کو لات و عزیٰ سے دور کرنا چاہتا ہے، بنی مالک بن اقیش کے قبیلہ کے خلفاء سے ہے، تمہارے پاس گمراہی اور نئی شے لایا ہے، اس کی بات نہ سنو اور نہ اتباع کرو۔ میں نے اپنے والد سے کہا: یہ کون ہے؟ اُنہوں نے کہا: یہ آپ کا چچا ابو لہب ہے۔
رَبِيعَةَ بْنِ عِبَادٍ الدَّيْلِيِّ، ← حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، ← مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ← ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ، ← مَسْرُوقُ بْنُ الْمَرْزُبَانِ، ← الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ،
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 4591
