المعجم الکبیر للطبرانی · باب الراء ‹ عباية بن رفاعة بن رافع بن خديج عن جده رافع · حديث 4385
4384 - حدثنا معاذ بن المثنى ثنا مسدد ثنا أبو عوانة عن سعيد بن مسروق عن عباية بن رفاعة بن رافع بن خديج Y عن جده رافع بن خديج قال : كنا مع رسول الله صلى الله عليه و سلم بذي الحليفة فأصيب إبل وغنم وكان رسول الله صلى الله عليه و سلم في أخريات الناس فجعلوا وذبحوا فصنعوا القدور فدفع إليهم النبي صلى الله عليه و سلم فأمر بالقدور فأكفئت ثم قسم فعدل عشرة من الغنم ببعير وكان في القوم جمل يستن فطلبوه فأعياهم فأهوى إليه رجل بسهم فحبسه فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن هذه البهائم لها أوابد كأوابد الوحش فما ند عليكم منها فاصنعوا به هكذا قال جدي : إنا لنرجو أو نخاف أن نلقى العدو غدا وليس معنا مدى أفنذبح بالقصب ؟ فقال : ما أنهر الدم وذكر اسم الله تعالى عليه فكل ليس السن والظفر وسأخبركم عن ذلك أما السن فعظم وأما الظفر فمدى الحبشة
حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم ذوالحلیفہ کے مقام پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے۔ اونٹ اور بکریاں ملیں جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آخری قافلہ میں تھے، پس انہوں نے جلدی جلدی ذبح کر کے ہانڈیوں میں ڈال کر پکانا شروع کر دیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس آئے اور ہانڈیاں انڈیل دینے کا حکم دیا ۔ پھر تقسیم کی تو ایک اونٹ ایک طرف اور دس بکریاں دوسری طرف رکھیں۔ قوم میں ایک اونٹ سرکش ہو کر بھاگ گیا۔ پس لوگوں نے اس کو تلاش کیا لیکن وہ تھک گئے ( وہ قابو نہ آیا) ۔ پس ایک آدمی نے اس کو ایک تیر مار کر روک دیا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بے شک ان جانوروں کے کے لیے بھی بھاگنا ہے جس طرح جنگلی جانور بھاگتے ہیں، پس ان میں سے جو تم پر غالب آجائے تو اس کے ساتھ ایسے ہی کرو۔ میرے دادا نے عرض کی: ہمیں امید ہے یا ڈر ہے کہ کل ہماری دشمن سے ملاقات ہو گی لیکن ہمارے پاس چھری نہیں ہے ، کیا ہم بانس سے ذبح کر سکیں گے ؟ فرمایا: ہر وہ چیز جو خون بہا دے اور اس پر اللہ کا ذکر کیا جائے تو کھا، وہ دانت نہ ہو اور ناخن بھی نہ ہو ۔ اس بارے میں آپ کو حدیث سناتا ہوں : دانت ہڈی ہے اور ناخن حبشیوں کی چھری ہے۔
جَدِّهِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، ← عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، ← سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ ← أَبُو عَوَانَةَ، ← مُسَدَّدٌ ← مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 4385
