المعجم الکبیر للطبرانی · باب الميم ‹ عبد الله بن عامر اليحصبي القاري عن معاوية · حديث 16537
869 - حدثنا أبو يزيد القراطيسي ثنا أسد بن موسى ثنا معاوية بن صالح ثنا ربيعة بن يزيد عن عبد الله بن عامر اليحصبي قال سمعت معاوية على المنبر بدمشق يقول Y أيها الناس إياكم وأحاديث رسول الله صلى الله عليه و سلم إلا حديثا يذكر على عهد عمر فإن عمر رضي الله عنه كان رجلا يخيف الناس في الله ثم سمتعه يقول : ألا اني سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : ( من يرد الله به خيرا يفقهه في الدين ) ألا وسمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : ( إنما أنا خازن وإنما يعطى الله فمن أعطيته عن طيب نفس فإنه يبارك له فيه ومن أعطيته عطاء عن مسألة فهو كالذي يأكل ولا يشبع ) ألا وسمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : ( لا تزال أمة من أمتي قائمة على أمر الله لا يضرهم من خالفهم ولا من خذلهم حتى يأتى الله وهم ظاهرون على الناس )
حضرت عبداللہ بن عامر یحصبی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کو دمشق میں منبر پر کہتے ہوئے سنا: اے لوگو! ڈرو! رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی احادیث کے حوالے سے مگر ایک حدیث جو حضرت عمر کے دور میں بھی بیان کی جاتی تھی کیونکہ حضرت عمر ایک ایسے آدمی تھے جو لوگوں کو اللہ کا خوف دلاتے رہتے تھے‘ پھر میں نے ناکو کہتے ہوئے سنا: اللہ تعالیٰ جس شخص سے بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے دین میں سمجھ بوجھ عطا کرتا ہے۔ خبردار! میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: میں خازن ہوں‘ اللہ عطا کرنے والا ہے‘ جس کو میں خوش دل سے دوں اس کے لیے اس میں برکت دی جائے گی‘ جس کو اس کے مانگنے پر دوں وہ اس کی طرح ہے جو کھاتا ہے اور سیر نہیں ہوتا ہے۔ پھر میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: میری امت سے ایک گروہ حق پر رہے گا‘ جو ان کو مخالفت اور رسوا کرنے کی کوشش کرے گا تو ان کو نقصان نہیں دے سکے گا۔ حتٰی کہ اللہ کا امر آئے اس حال میں کہ وہ لوگوں پر غالب ہوں۔
مُعَاوِيَةَ عَلَى الْمِنْبَرِ ← عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَامِرٍ الْيَحْصِبِيَّ، ← رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ، ← مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ← أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ← أَبُو يَزِيدَ الْقَرَاطِيسِيُّ،
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 16537
