المعجم الکبیر للطبرانی · باب الميم ‹ محمد بن سيرين عن معاوية · حديث 16501
833 - حدثنا محمد بن محمد الجذوعي ثنا أبو الخطاب زياد بن يحيى ثنا الهيثم بن الربيع ثنا سرار بن مجشر أبو عبيدة العنزي عن هشام بن حسان عن محمد بن سيرين قال : لما بايع معاوية ل يزيد حج [ فمر ] بالمدينة فخطب الناس فقال : أنا قد بايعنا يزيد فبايعوا فقام الحسين بن علي رضي الله عنه فقال Y أنا والله أحق بها منه فإن أبي خير من أبيه وجدي خير من جده وأن أمي خير من أمه وأنا خير منه فقال معاوية : أما ما ذكرت أن جدك خير من جده فصدقت رسول الله صلى الله عليه و سلم خير من أبي سفيان بن حرب وأما ما ذكرت أن أمك خير من أمه فصدقت فاطمة بنت رسول الله صلى الله عليه و سلم خير من بنت مجدل وأما ما ذكرت أن أباك خير من أبيه فقد قارع أبوه أباك فقضى الله لأبيه على أبيك وأما ما ذكرت أنك خير منه فلهو أرب منك وأعقل ما يسرني به مثلك ألف
حضرت محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ جب امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے ( لوگوں سے ) یزید کیلئے بیعت لی تو حج کیا پس مدینہ سے گزرے تو لوگوں سے خطاب کیا : ہم نے یزید کی بیعت کر لی ہے تم بھی بیعت کرو۔ حضرت حسین بن علی کھڑے ہوئے فرمایا: قسم بخدا ! میں اس سے زیادہ حقدار ہوں کیونکہ مرا باپ اس کے باپ سے میرا نانا اس کے نانا سے اور میری ماں اس کی ماں سے بہتر ہے اور میں اس سے بہتر ہوں۔ پس حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: بہر حال جو آپ نے ذکر کیا کہ آپ کا نانا اس کے نانا سے بہتر ہے توتُو سچ کہا: ( یقیناً رسول اللہﷺ ابو سفیان بن حرب سے بہتر ہیں جو آپ نے کہا: آپ کی ماں اس کی ماں سے بہتر ہے آپ نے سچ کہا۔ حضرت فاطمہ بنت رسول ﷺ بنت مجدل سے بہتر ہے ۔ جہاں تک تعلق ہے اس بات کا جو آپ نے ذکر کی کہ تیرا باپ اس کے باپ سے بہتر ہے تو اس کا باپ تیرے باپ سے ٹکڑایا اللہ تعالیٰ نے تیرے باپ کے خلاف اس کے باپ کے حق میں فیصلہ فرمایا باقی جو آپ نے ذکر کیا کہ آپ اس سے بہتر ہیں تو وہ تجھ سے زیادہ ذہین اور عقلمند ہے آپ جیسے ہزار بھی اس کے بدلے میں مجھے خوش نہیں کر سکتے ۔
مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ← هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ← سرار بن مجشر أبو عبيدة العنزي ← الْهَيْثَمُ بْنُ الرَّبِيعِ ← أَبُو الْخَطَّابِ زِيَادُ بْنُ يَحْيَی ← مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُذُوعِيُّ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 16501
