المعجم الکبیر للطبرانی · باب الميم ‹ أبو سعيد الخدري عن معاوية رضي الله عنهما · حديث 16369
701 - حدثنا يوسف بن يعقوب القاضي ثنا أبو الوليد الطيالسي ( ح ) وحدثنا معاذ بن المثنى ثنا مسدد قالا نثا مرحوم بن عبد العزيز العطار ثنا أبو نعامة عن أبي عثمان النهدي عن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه قال Y خرج معاوية على حلقة في المسجد فقال : ما أجلسكم ؟ قالوا : جلسنا نذكر الله قال : الله ما أجلسكم ألا ذلك ؟ قالوا : والله ما أجلسنا إلا ذلك قال : أما أني لم استحلفكم تهمة لكم وما كان أحد بمنزلتي من رسول الله صلى الله عليه و سلم أقل عنه حديثا مني وإن رسول الله صلى الله عليه و سلم خرج على حلقة من أصحابه فقال : ( ما اجلسكم ؟ ) قالوا : جلسنا نذكر الله ونحمده على ما هدانا للاسلام ومن علينا بك قال : ( الله ما أجلسكم إلا ذاك ؟ ) قالوا : الله ما أجلسنا إلا ذلك قال : ( أما إني لم استحلفكم تهمة لكم إنه أتاني جبريل عليه السلام فأخبرني إن الله عز و جل يباهي بكم الملائكة )
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ مسجد میں موجود ایک حلقہ پر تشریف لائے فرمایا: تمہیں کس چیز نے بٹھایا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا: ہم اللہ کا ذکر کرنے کے لیے بیٹھے ہیں۔ فرمایا: اللہ کی قسم! تمہیں صرف اسی چیز نے بٹھایا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا: بخدا! ہمیں اسی چیز نے بٹھایا ہے۔ فرمایا: میں نے کسی تہمت کی بناء پر تم سے حلف نہیں لیا جتنا میں رسول کریم ﷺ کے قریب تھا اتنا کوئی بھی آپ ﷺ کے قریب نہیں تھا کہ وہ مجھ سے کم حدیثیں روایت کرنے والا ہو۔ بے شک رسول کریم ﷺ بھی اپنے صحابہ ایک حلقہ پر نکلے تو فرمایا: تمہیں کس چیز نے بٹھایا ہے ؟ عرض کی : ہم اللہ کا ذکر کرنے کو بیٹھے ہیں اور ہم اللہ کا شکر کر رہے ہیں کہ اس نے ہمیں اسلام لانے کی ہدایت بخشی ہے اور ہم پر آپ کے سبب احسان کیا۔ فرمایا: بخدا! اسی چیز نے تمہیں بٹھایا ہے ؟ عرض کی : بخدا! ہمیں اسی چیز نے بٹھایا ہے ۔ فرمایا: میں نے کسی تہمت کی بناء پر تم سے حلف نہیں لیا بے شک م یرے پاس حضرت جبریل علیہ السلام نے آکر مجھے خبر دی ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہارے سبب ملائکہ پر فخر فرما رہا ہے ۔
مُسَدَّدٌ ← مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ← أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ← يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 16369
