Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المعجم الکبیر للطبرانی

Al Muajam Al Kabir Tibrani

by Tibrani

23,863 Hadith4718 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المعجم الکبیر للطبرانی · باب اللام ‹ وكيع بن حدس ويقال عدس عن أبي رزين · حديث 16143

475 - حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل و موسى بن هارون قالا ثنا أبو موسى الهروي ثنا أشعث بن عبد الرحمن بن زبير حدثني أبي عن جدي عن المغيرة بن عبد الله عن أبيه قال Y انتهيت إلى ابن المنتفق وذكر

حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں ابن منتفق تک پہنچا اور اس حدیث کو ذکر کیا۔

انتهيت إلى ابن المنتفق وذكر ← أَبِيهِ ← الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، ← جَدِّي، ← أَبِي ← أشعث بن عبد الرحمن بن زبير ← أبو موسى الهروي ← عبد الله بن أحمد بن حنبل و موسى بن هارون

Hadith 16143

المعجم الکبیر للطبرانی · باب اللام ‹ وكيع بن حدس ويقال عدس عن أبي رزين · حديث 16144

476 - حدثنا عبيد بن غنام ثنا محمد بن عبد الله بن نمير ثنا يحيى بن عيسى عن الأعمش عن عمر بن مرة عن المغيرة بن سعيد الاخرم عن أبيه أو عن عمه - يشك الأعمش - قال Y أتيت النبي صلى الله عليه و سلم أريد أن أساله فذكر نحوه

حضرت مغیرہ بن عبداللہ الا حزام اپنے والد یا اپنے چچا سے اعمش کو شک ہے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ میں حضور ﷺ کے پاس آیا میں آپ سے پوچھنے کے لیے آیا تھا اس کے بعد اوپر والی حدیث ذکر کی ۔

أتيت النبي صلى الله عليه و سلم أريد أن أساله فذكر نحوه ← عمه يشك الأعمش ← أَبِيهِ أَوْ ← المغيرة بن سعيد الاخرم ← عُمَر بْنِ مُرَة ← الْاَعْمَشِ ← يَحْيَى بْنُ عِيسَى ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، ← عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ

Hadith 16144

المعجم الکبیر للطبرانی · باب اللام ‹ وكيع بن حدس ويقال عدس عن أبي رزين · حديث 16145

477 - حدثنا مصعب بن إبراهيم بن حمزة الزبيري و عبد الله بن الصقر العسكري قالا ثنا إبراهيم بن المنذر الحزامي ثنا عبد الرحمن بن المغيرة بن عبد الرحمن بن عبد الله بن خالد بن حزام حدثني عبد الرحمن بن عياش الانصاري ثم المسمعي عن دلهم بن الأسود عن عاصم بن لقيط Y أن لقيط بن عامر خرج وافدا إلى رسول الله صلى الله عليه و سلم ومعه صاحب له يقال له نهيك بن عاصم بن مالك بن المنتفق قال لقيط : خرج فخرجت أنا وصاحبي حتى قدمت المدينة لانسلاخ رجب فاتينا رسول الله صلى الله عليه و سلم حين انصرف من صلاة الغداة فقام في الناس خطيبا فقال : ( أيها الناس ألا إني قد خبأت لكم صوتي منذ أربعة أيام لأسمعكم اليوم ألا فهل من امريء بعثه قومه ؟ فقالوا أعلم لنا ما بقول رسول الله صلى الله عليه و سلم ( ألا ثم لعله أن يلهيه حديث نفسه أو حديث صاحب له أو يلهيه الضلال ألا إني مسؤول هل بلغت ؟ ألا فاسمعوا تعيشوا ألا فاسمعوا تعيوا ألا اجلسوا ) قال : فجلس الناس وقمت أنا وصاحبي حتى إذا فرغ لنا فؤاده وبصره قلت يا رسول الله ما عندك من علم الغيب ؟ فضحك لعمر الله وهز رأسه وعلم أني ابتغي سقطه فقال : ضن ربك بخمس من الغيب لا يعلمهن إلا هو وأشار بيده فقلت : ما هن يا رسول الله ؟ قال : ( علم المنية متى منية أحدكم ولا تعلمونه وعلم المني حين يكون في الرحم قد علم ولا تعلمونه وعلم ما في غد قد علم ما أنت طاعم غدا ولا تعلمه وعلم يوم الغيب يشرف عليكم أزلين مشفقين ويظل ربك يضحك قد علم أن عودتكم قريب قال لقيط : قلت لن نعدم من رب يضحك خيرا وعلم يوم الساعة قلت يا رسول الله إني سأئلك عن حاجتي فلا تعجلني قال : سل عما شئت قلت يا رسول الله علمنا ما تعلم الناس وما نعلم فأنا من قبيل لا يصدقون تصديقنا أحد من مذحج التي تعلو علينا وخثعم التي توازينا [ توالينا ] وعشيرتنا التي نحن منها قال : ( تلبثون ما لبثتم ثم تبعث الصيحة لعمر الهك ما يدع على ظهرها من شيء إلا مات والملائكة الذين مع ربك وأصبح ربك يتطوف في الأرض وخلت عليه البلاد فأرسل ربك السماء بهضب من عند العرش فلعمر الهك ما يدع على ظهرها من قتيل ولا مدفن ميت إلا شقت القبر عنه ويخلقه من قبل رأسه فيستوي جالسا يقول ربك : مهيم ؟ لما كان فيه يقول : يا رب أمس اليوم لعهده بالحياة يحسبه حديثا قلت يا رسول الله كيف يجمعنا بعد ما تمزقنا الرياح والبلى والسباع ؟ قال : أنبئك بمثل ذلك في آلاء الله الارض أشرفت عليها وهي مدررة بالية فقلت لا تحيا أبدا ثم أرسل عليها ربك السماء فلم يلبث عليها إلا يسيرا حتى أشرفت عليها فإذا هي شربة واحدة ولعمر الهك لهو أقدر على أن يجمعكم من الماء على أن يجمع نبات الارض فتخرجون من الأضواء ومن مصارعكم فتنظرون إليه ساعة وينظر إليكم قلت يا رسول الله كيف ونحن ملء الأرض وهو شخص واحد ينظر إلينا وننظر إليه ؟ قال : أنبئك بمثل ذلك في آلاء الله الشمس والقمر آية منه صغيرة ترونها ساعة واحدة ويريانكم ولا تضامون في رؤيتها ولعمر الهك لهو أقدر على أن يراكم وتروه منهما أن تروهما ويريانكم قلت يا رسول الله فما يفعل بنا ربنا إذا لقيناه ؟ قال : ( تعرضون عليه بادية صفحاتكم لا يخفى عليه منكم خافية فيأخذ ربك بيده غرفة من الماء فينضح بها قلبكم فلعمر الهك ما يخطيء وجه واحد منكم قطرة فأما المسلم فتدع وجهه مثل الريطة البيضاء وأما الكافر فيجعله مثل الحمم الاسود ألا ثم ينصرف عنكم ويتفرق على أثره الصالحون فيسلكون جسرا من النار يطأ أحدكم على الجمرة فيقول حس فيقول ربك أوانه ألا فيظلعون على حوض الرسول لا يظمأ والله بأهله فلعمر الهك ما يبسط أحد منكم يده إلا وقع عليها قدح يطهره من الطواف والبول والأذى وتحبس الشمس والقمر فلا ترون منهما واحدا قلت يا رسول الله فبم نبصر ؟ قال : مثل بصر ساعتك هذه وذلك مع طلوع الشمس في يوم أشرقت الارض وواجهته الجبال قلت يا رسول الله فبم نجزى من سيئاتنا وحسناتنا ؟ قال : ( الحسنة بعشر أمثالها والسيئة بمثلها أو يغفر ) قلت يا رسول الله فما الجنة والنار ؟ قال ( لعمر الهك ان النار لسبعة أبواب ما منهن باب إلا يسير الراكب بينهما سبعين عاما وإن للجنة ثمانية أبواب ما منهما بابان إلا يسير الراكب بينهما سبعين عاما ) قلت يا رسول الله فعلى ما نطلع من الجنة ؟ قال : ( على أنهار من عسل مصفى وأنهار من كأس ما بها من صداع ولا ندامة وأنهار من لبن لم يتغير طعمه وماء غير آسن وفاكهة لعمر الهك ما تعلمون وخير من مثله معه وأزواج مطهرة قلت يا رسول الله أولنا فيها أزواج أو منهن مصلحات ؟ قال : ( الصالحات للصالحين تلذونهن مثل لذاتكم في الدنيا وتلذونكم غير أن لا توالد ) قال لقيط قلت : ما أفضل ما نحن بالغون منتهون إليه ؟ قلت يا رسول الله على ما أبايعك ؟ فبسط يده وقال : ( على إقام الصلاة وإيتاء الزكاة وزيال الشرك لا تشرك بالله إلها غيره قال قلت له فما بين المشرق والمغرب ؟ وقبض وبسط أصابعه وظن أني مشترط شيئا لا يعطينيه قال : قلت نحل منها حيث شئنا ولا يجني امرؤ إلا نفسه فبسط يده وقال : ( فلك ) حل حيث شئت ولا يجني عليك إلا نفسك قال : فانصرفنا عنه وقال : ها ان ذين ها ان ذين لمن نفر لعمرو الهك أنهم من أتقى الناس ربه في الدنيا والآخرة فقال له كعب بن الخدارية أحد بني أبي بكر بن كلاب من هم يا رسول الله ؟ قال : ( بنو المنتفق ) قال : بنو المنتفق أهل ذلك منهم أهل ذلك منهم فانصرفت وأقبلت عليه فقلت : يا رسول الله هل لاحد ممن مضى قبلنا من خير في جاهليتهم ؟ فقال رجل من عرض قريش : والله ان أباك المنتفق لفي النار قال : فكأنه وقع حر بين جلد وجهي ولحمه بما قال على رؤوس الناس وهممت أن اقول أين أبوك يا رسول الله ؟ فإذا الاخرى أجمل قلت أو اهلك يا رسول الله ؟ قال : وأهلي ما اتيت عليه من قبر عامري أو قرشي من مشرك فقل ارسلني إليك محمد صلى الله عليه و سلم فابشر بما يسوؤك تجر على وجهك وبطنك في النار قلت يا رسول الله وما فعل ذلك بهم وكانوا على عمل لا يحسنون إلا إياه وكانوا يحسبونهم مصلحين ؟ قال : ( ذلك فإن الله بعث في آخر كل سبع أمم نبيا فمن أطاع نبيه كان من المهتدين ومن عصاه كان من الضالين )

حضرت عاصم بن لقیط سے مروی ہے کہ لقیط بن عامر وفد لے کر رسول کریم ﷺ کی طرف نکلے جبکہ ان کے ساتھی نہیک بن عاسم بن مالک بن منتفق بھی تھے ۔ لقیط کہتے ہیں: وہ نکلا تو میں اور میرا ساتھی بھی نکلے حتیٰ کہ مدینہ ائے رجب کا مہینہ ختم ہونے والا تھا پس ہم رسول کریم ﷺ کی خدمت میں ائے جب آپ نے صبح کی نماز کا سلام پھیرا پس آپ ﷺ لوگوں میں خطبہ دینے کیلئے کھڑے ہوئے فرمایا: اے لوگو! چار دن سے میں نے تم سے پانی آواز چھپا رکھی تھی تاکہ آ ج میں تمہیں سناؤں خبر دار! کیا کوئی آدمی ہے جسے اس کی قوم نےبھیجا ہو؟ لوگوں نے عرض کی : کیا ہم لوگوں کو معلوم ہے جو رسول کریم ﷺ فرما رہے ہیں؟ خبر دار! پھر ممکن ہے اسے اس کے دل کی بات یا اس دوست کی بات غافل کر دے یا گمراہی اس کا راہ مار فے ۔ خبر دار! مجھ سے پوچھا جانا ہے کیا میں نے تبلیغ کا حق ادا کیا؟ خبر دار! سنو! زندگی گزارو! خبر دار! غور سے سنو! زندگی گزارو! خبر دار! بیٹھ جاؤ! راوی کا بیان ہے : لوگ بیٹھ گئے لیکن میں اور میرا دوست کھڑے رہے حتیٰ کہ جب آپ کا دل اور نگاہ ہمارے لیے فارغ ہو گئے تو میں نے عرض کی : اے اللہ کےر سول! کیا آپ کو علم غیب ہے ؟ پس ہنس پڑے اللہ کی قسم! اپنا سر ہلایا اور جان لیا کہ میں اس کے گرنے کو چاہتا ہوں۔ فرمایا: تیرے رب نے پانچ غیب چھپائے جنہیں کوئی نہیں جانتا مگر وہی اور اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا۔ میں نے عرض کی : وہ کیا ہیں؟ اے اللہ کےر سول! فرمایا: موت کا علم تم میں سے کسی ا یک کی موت کب ہو گی لیکن تم نہیں جانتے ہو( میں جانتاہوں) منی کا علم جب وہ رحم میں ہوتی ہے وہ جانتا ہے ( کہ اس سے بچا پیدا ہو گا یا بچی) لیکن تم نہیں جانتے ہو کل میں کیا ہو گا اس کا علم کہ کل تو کیا کھائے گا وہ جانتا ہے لیکن تم نہیں جانتے گیب کے دن( قیامت ) کا علم جو تم پر جھانکتا ہے تم ختم ہونے والے اور ڈرنے والے ہو اور تمہارا رب ہنستا ہے اسے معلوم ہے تمہاری واپسی قریب ہے ۔ حضرت لقیط فرماتے ہیں کہ میں نے کہا: ہم ہر گز معدوم نہہوں اس رب سے جو ہنستا ہے بھلائی سے اور قیامت کے علم ہے ۔ میں نے عرض کی : اے اللہ کے رسول! بے شک میں اپنی ضرورت کے بارے آپ سے سوال کرنےو الا ہوں پس آپ جلدی نہ فرمائیں۔ فرمایا: جس چیز کے بارے چاہے سوال کر۔ میں نے عرض کی : اےا للہ کےرسول! ہمیں بھی سکھائیں جو لوگ جانتے ہیں لیکن ہمیں معلوم نہیں ہے کیونکہ ہم اس قبیلے سے ہیں جو ہماری تصدیق کرنے کو تیار نہ ہوں گے کوئی بنو مذحج سے جو ہم پرغالب ہیں بنو خثعم جو ہمارے برابر ہمارے والی اور قریبی رشتہ دار ہیں جن سے ہم ہیں ۔ فرمایا: تم ٹھہرو گے جب تک ٹھہرو گے پھر تمہیں ایک جنگھاڑ اُٹھائے گی تیرے معبور کی قسم! وہ زمین کی پیٹھ پر کوئی چیز نہ چھوڑے گا مگر وہ مر جائے گی ۔ فرشتے جو تیرے رب کے ساتھ ہوں گے تیرا رب زمین میں چکر لگاتا ہو گا علاقے خالی ہوں گے پس تیرا رب آسمان( بادل ) کو بارش کے ساتھ بھیجے گا عرش کے پاس سے تیرے رب کی قسم! اس کی پیٹھ پر کوئی مقتول نہ چھوڑے گا مگر میت کو دفن کرنے کی جگہ ہو گا اس سے قبر پھٹ جائے گی پس اسے اس سے پیدا کرنا شروع کرے گا پس وہ سیدھا ہو کر بیٹھ جائے گا ۔ تیرا رب فرمائے گا: تیرا کیا ہے ؟ کیونکہ وہ اس میں ہو گا وہ کہے گا: اے میرے رب! کل کے دن اپنے زندگی کے وعدہ کی وجہ سے وہ اس کو نئی شمار کرے گا یا گمان کرے گا۔ میں نے عرض کی : اے اللہ کے رسول! اللہ ہمیں کیسے فرمائے گا بعد اس کے کہ ہواؤں بلاؤں اور درندوں نے ہمیں پھاڑ دیا ہو گا۔ فرمایا: میں تجھے اللہ کی نعمتوں میں اس کیمثال دے کر بتاتا ہوں۔ زمین ہے اس پر تو دیکھتا ہے پرانا کوڑا ہوتا ہے تو کہتا ہے یہ کبھی زندہ نہ وہ گی پھر تیرا رب اس پر بادل بھیجتا ہے اس پر تھوڑی دیر گزرتی ہے حتیٰ کہ اس پر تو دیکھتا ہے کہ وہ ایک بار کا پینا ہوتا ہے تیرے الہٰ کی قسم ! وہ طاقتور ذات ضرور اس پر قادر ہے کہ زمین کی نباتات کو اکٹھا کرے پس تم بھی نکلو گے روشنیوں اور اپنی قبروں سے ۔ پس تم ایک گھڑی اسے دیکھو گے وہ تمہیں دیکھے گا۔ میں نے عرض کی : اے اللہ کے رسول! کیسے ہو گا جبکہ ہم زمین بھر اور وہ ایک ذات ہو گی وہ ہماری طرف دیکھے گا اور ہم اس کی طرف دیکھتے ہوں گے ؟ فرمایا: میں اللہ کی نعمتوں میں اس کی مثال دے کر آپ کو آگاہ کرتا ہوں مثلاً سورج اور چاند ہیں اس کی چھوٹی سی نشانی تم انہیں ایک گھڑی دیکھتے ہو اور وہ دونوں تمہیں دیکھتے ہیں اور ان کو دیکھنے مین تمہاری آنکھیں نہیں چند ھا تیں تیرے الہٰ کی قسم! وہ اس پر زیادہ قادر ہے کہ وہ تمہیں دیکھے اور تمہیں اپنا آپ دکھائے انہیں دو نشانیوں میں سے کہ تم ان کو اور وہ تمہیں دیکھتے ہیں۔ میں نے عرض کی : اے اللہ کے رسول! جب ہم اپنے رب سے ملاقات کریں گے تو وہ ہمارے ساتھ کیا سلوک فرمائے گا؟ فرمایا: تم اس پر ظاہر و باہر پیش کیے جاؤ گے تمہارے نین و نقش میں کوئی چیز اس پر مخفی نہ ہو گی پس تیرا رب اپنے ید قدرت سے پانی کا چلو بھرے گااور تمسے پہلے لوگوں پر جھڑ کے گا۔ پس تیرے الہٰ کی قسم! تم میں سے کسی ایک کے چہرے سے کوئی قطرہ نہیں چوکے گا( سیدھا منہ پہ آئے گا) بہر حال مسلمان کا چہرہ تو سفید چادر کے ایک پاٹ کی مانند کر چھوڑے گا لیکن کافروں کو سیاہ کوئلوں کی مانند۔ پس وہ کہے : ہائے یہ کیا ہوا! تیرا رب کہے گا: یہی وقت تھا خبر دار! پھر تم سے توجہ ہٹا لے گا اور اس کے پیچھے ہی نیک لوگ پھیل جائیں گے پس وہ دوزخ کی پل ( پل صراط) پر چلیں گے تم م یں سے ایک انگارے پر پاؤں رکھے گا تو بولے گا حس ( یہ اچانک کیا درد ہو گیا ایک چھبنسی ہو گی) پس تیرا رب فرمائے گا: اس کا وقت خبر دار ! تم اپنے رسول ! کے حوض پرآؤ گے بخدا! وہ اپنے اہل کے ساتھ پیاسا نہ ہو گا تیرے رب کی قسم! تم میں سے جو بھی ہاتھ پھیلائے گا تو اس پر پیالہ آئے گا جو چکر آنے چھوٹا پیشاب لانے اور کسی قسم کی پیٹ کی تکلیف سے پاک ہو گا سورج اور چاند کو روک لیا جائے گا پس تم میں سے کوئی آدمی ان دونوں کو نہ دیکھ پائے گا۔میں نے عرض کی : اے اللہ کے رسول! پھر ہم کس چیز سے دیکھیں گے ؟ فرمایا: اپنی اس وقت کی نگاہ کے ساتھ ہی دیکھو گے جو اب ایسے ہوتی ہے کہ سورج طلوع ہوتا ہے دن میں زمین روشن ہو جاتی ہے اور پہاڑ اس کے سامنے ہوتے ہیں۔ میں نےعرض کی : اے اللہ کےر سول! ہماری بُرائیوں اور نیکیوں کی ہمیں کس چیز کے ساتھ سزا و جزاء دی جائے گی؟ فرمایا: ایک نیکی کی جزاء اس جیسی دس کے ساتھ اور بُرائی کے ساتھ یا بخش دیا جائے گا۔ میں نے عرض کی : اے اللہ کے رسول! جنت اور دوزخ کیا ہے ؟ فرمایا: تیرے معبود کی قسم! دوزخ کے سات دروازے ہیں ان م یں سے ہر دو دروازے اتنے لمبے ہیں کہ ان دو کے درمیان سوار ستر سال چلے جنت کے آٹھ دروازے ہیں ان میں سے دو دروازوں کے درمیان سوار ستر سال چلے ۔میں نے عرض کی : اے اللہ کے رسول! جنت کی کس چیز پر ہم مطلع ہوں گے ؟ فرمایا: صاف شہد کی نہروں پر ایسے جاموں والی نہریں جن سے سر درد ( بیہوشی کی ) ندامت نہ ہو گی دودھ کی نہریں جن کا ذائقہ تبدیل نہ ہو گا اور باسی نہ ہونے والے پانی کی نہریں اور پھل تیرے الہٰ کی قسم! جو تم جانتے ہو اس کی مثل بھلائی اور پاک بیویاں۔ میں نے عرض کی : اے اللہ کے رسول! کیا اس میں ہمارے لیے بیویاں ہوں گی یا ان میں سے نیکی کرنے والیاں؟ فرمایا: نیک بیویاں نیک لوگوں کیلئے تم ان سے اسی طرح لطف اندوز ہو گے جس طرح دنیا میں ہوتے ہو ان سے لذت تو پاؤ گے لیکن اولاد نہ ہو گی۔ حضرت لقیط فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کی : کتنا اچھا تھا جو ہم اس تک پہنچنے والے ہوتے ۔ میں نے عرض کی : اے اللہ کے رسول! کس چیز پر میں اپ کی بیعت کروں؟ پس آپ نے ہاتھ پھیلا دیا اور فرمایا: نماز قائم کرنے زکوٰۃ ادا کرنے اور شرک ختم کرنے پر کرو اللہ کے ساتھ کسی اور الہٰ کو شریک نہ بنانا۔ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کی : مشرق و مغرب کے درمیان کیا ہے ؟ راوی کا بیان ہے : آپ ﷺ نے اپنی انگلیاں بند کیں اور پھر کھول دیں اور سوچا کہ میں کسی چیز کی شرط لگاؤں جو آپ مجھے عطا نہیں فرمائیں گے ۔ راوی کہتا ہے کہ میں نے عرض کی : اسے ہم کھولتے ہیں جہاں ہم چاہیں اور کوئی آدمی بھی اپنے آپ کا قصور کرتا ہے پس آپ نے ہاتھ کھول کر فرمایا: پس تیرے لیے اختیار ہوا جہاں چاہو کھولو اور جو قصور کرو گے وہ اپنی جان پر کرو گے ۔ راوی کا بیان ہے : پس ہم لوتے اور فرمایا: خبر دار ! بے شک یہ دونوں خبر دار ! بے شک یہ دونوں اس کیلئے ہیں جو بھاگا تیرے الہٰ کی قسم! بے وہ تمام لوگوں سے زیادہ دنیا و آخرت میں اپنے رب سے ڈرنے والے ہیں ۔ پس حضرت کعب بن خداریہ نے عرض کی:( جو بنو بکر بن کلاب کے ایک فرد ہیں) وہ کون ہیں؟ اے اللہ کے رسول! فرمایا: منتفق کے بیٹے ۔ عرض کی : منتفق کے بیٹوں میں سے بھی اس کے اہل ہیں پس میں نے واپس آکر اُس پر توجہ کی ۔ میں نے عرض کی : اے اللہ کے رسول! ہم سے پہلے جو لوگ زمانہ جاہلیت میں گزرے ہیں ان میں سے کسی میں بھی کوئی خیر ہے ؟ قریش کے گروہ میں سے ایک نے کہا: قسم بخدا! تیرا باپ منتفق ضرور آگ میں ہو گا۔ راوی کا بیان ہے : گویا میرے چہرے اور جلد کے درمیان ایک آگ سی گری جو اس نے سب لوگوں کے سامنے کہا میں نے ارادہ کیا کہ میں کہوں : اے اللہ کے رسول! آپ کا باپ ( چچا) کہاں ہے؟ لیکن دوسرے کلمات اس سے زیادہ خوبصورت تھے ۔ میں نے عرض کی : اے اللہ کے رسول! آپ کے گھر والے ؟ فرمایا: میرے گھر والے بھی ۔ مشرکوں میں سے جس عامری یا قریشی کی قبر سے تُو گزرے پس تُو کہہ ! تیری طرف مجھے حضرت محمد ﷺ نے بھیجا ہے میں تجھے اسبات کی خبر دیتا ہوں جو تجھے تکلیف دے تو تیرے چہرے اور پیٹ پر آگ آئے گی ۔ میں نے عرض کی : اےا للہ کے رسول! کیا سلوک ہوا ا ن سے جبکہ وہ اچھے عمل نہیں کرتے تھے اور ( اپنے تئیں گمان کرتے کہ وہ اصلاح کرنے والے ہیں؟ فرمایا: یہ اس وجہ سے ہے کہ اللہ نے ہر سات اُمتوں کے آخر میں ایک نبی بھیجا پس جس نے اپنے نبی کی اطاعت کی وہ ہدایت پانے والوں میں سے ہوا اور جس نے نافرمانی کی وہ گمراہوں میں سے ہے ۔

عَاصِمِ بْنِ لَقِيطٍ ← دَلْهَمِ بْنِ الْأَسْوَدِ، ← عبد الرحمن بن عياش الانصاري ثم المسمعي ← عبد الرحمن بن المغيرة بن عبد الرحمن بن عبد الله بن خالد بن حزام ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ، ← مصعب بن إبراهيم بن حمزة الزبيري و عبد الله بن الصقر العسكري

Hadith 16145

المعجم الکبیر للطبرانی · باب اللام ‹ وكيع بن حدس ويقال عدس عن أبي رزين · حديث 16146

478 - حدثنا الحسين بن إسحاق التستري ثنا عثمان بن أبي شيبة ثنا يحيى بن آدم ثنا سفيان عن موسى بن أبي عائشة عن عبد الله بن أبي رزين عن أبيه Y عن النبي صلى الله عليه و سلم في الصيد يتوارى عن صاحبه قال : ( لعل هوام الارض هي قتلته )

حضرت عبداللہ بن ابو رزین اپنے والد کے حوالہ سے وہ حضور ﷺسے روایت کرتے ہیں اُس شکار کے متعلق جو شکار ی کو نظر نہ ائے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ہو سکتا ہے زمین نے اُس کو نگل لیا ہو۔

لعل هوام الارض هي قتلته ← صَاحِبَةٌ ← النبي صلى الله عليه و سلم في الصيد يتوارى ← أَبِيهِ ← عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي رَزِينٍ ← مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ ← سُفْيَانَ، ← يَحْيَی بْنُ آدَمَ ← عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ← الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ

Hadith 16146

المعجم الکبیر للطبرانی · باب اللام ‹ لقيط بن صبرة العقيلي · حديث 16147

479 - حدثنا إسحاق بن إبراهيم الدبري أنا عبد الرزاق أنا ابن جريج أخبرني إسماعيل بن كثير عن عاصم بن لقيط بن صبرة عن أبيه قال Y انطلقت أنا وصاحب لي حتى انتهينا إلى رسول الله صلى الله عليه و سلم فلم نجده فأطمعتنا عائشة تمرا وعصيدت لنا عصيدة إذا جاء النبي صلى الله عليه و سلم ينقلع فقال : ( هل أطعمتيهم من شيء ؟ قلنا نعم فبينا نحن على ذلك دفع الراعي الغنم إلى المراح على يده سلخة فقال : ( هل ولدت ) قال : نعم قال : فأذبح شاة ثم أقبل علينا بوجهه فقال : لا تحسبن - ولم يقل لا تحسبن - أنا ذبحنا الشاة من أجلكما لنا غنم مائة لا نريد أن تزيد عليها إذا ولد للراعي بهمة أمرناه فذبح شاة قال قلت يا رسول الله أخبرني عن الوضوء قال : ( إذا توضأت فأسبغ الوضوء وخلل الاصابع وإذا استنثرت فأبلغ الا أن تكون صائما قال : قلت يا رسول الله أن لي امرأة فذكر من طول لسانها وبذائها قال : ( طلقها ) قال : قلت يا رسول الله أنها ذات صحبة وولد قال : ( أمسكها وأئمرها فإن يكن فيها خير فستفعل ولا تضرب ظعينتك ضربك أمتك )

حضرت لقیط بن صبرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اور میرا ایک ساتھی چل کر نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں آئے ۔ پس ہماری ملاقات آپ سے نہ ہو سکی تو حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے ہمیں کھجوریں کھلائیں اور ہمارے لیے آٹے اور گھی کا حلوہ بنایا اتنے میں نبی کریم ﷺ بھی تشریف لے آئے آتے ہی فرمایا: کیا تُو نے ( اے عائشہ!)ان کو کوئی چیز کھلائی َ؟ عرض کی کی : ہاں! اسی دوران کہ ہم اس حال پر تھے کہ چرواہا بکریوں کو چراگاہ کی طرف لے چلا اس کے ہاتھ پر بکری کا چھوٹا سا بچہ تھا فرمایا: کیا بچہ پیدا ہوا ہے ؟ عرض کی : ہاں! فرمایا: ایک بکری ذبح کر۔ پھر ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: تُو گمان نہ کر! تم گمان نہ کرو نہیں فرمایا( یعنی واحد صیغہ فرمایا جمع کا نہیں)کہ ہم نے بکری تم دونوں کیلئے ذبح کی ہے ہماری سو بکریاں ہیں ہم اس سے زیادہ نہیں رکھنا چاہتے جب چراہا بتاتا ہے کہ ایک بچہ پیدا ہو گیا پس وہ ہمارے حکم سے ایک بکری ذبح کر دیتا ہے ۔میں نے عرض کی : یا رسول اللہ! مجھے وضو کے متعلق بتائیں! آپ ﷺ نے فرمایا: جب تُو وضو کرے تو مکمل وضو کر اور انگلیوں کا خلال کر جب ناک صاف کرے تو خوب مبالغہ کر ہاں اگر روزے کی حالت میں ہو تو نہ کر کوئی حرج نہیں۔ میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میری بیوی ہے وہ بری چرب زبا ن ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا: اس کو طلاق دے دو! میں نے عرض کی : یا رسول اللہ! وہ بچوں کو ماں ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا: اس کو اپنے پاس رکھ اس کےسا تھ اچھا سلوک کر اس کو لونڈیوں کی طرح نہ مارو۔

أَبِيهِ ← عَاصِمِ بْنِ لَقِيطِ بْنِ صَبِرَةَ ← إِسْمَاعِيلَ بْنِ كَثِيرٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ،

Hadith 16147

المعجم الکبیر للطبرانی · باب اللام ‹ لقيط بن صبرة العقيلي · حديث 16148

480 - حدثنا عبد الله بن احمد بن حنبل ثنا العباس بن الوليد النرسي ثنا يحيى بن سليم الطائفي عن إسماعيل بن كثير عن عاصم بن لقيط عن أبيه Y عن النبي صلى الله عليه و سلم مثله

حضرت عاصم بن لقیط اپنےوالد سے وہ حضور ﷺ سے اسی کی مثل حدیث روایت کرتے ہیں۔

النبي صلى الله عليه و سلم مثله ← أَبِيهِ ← عَاصِمِ بْنِ لَقِيطٍ ← إِسْمَاعِيلَ بْنِ كَثِيرٍ، ← يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيُّ، ← الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ

Hadith 16148

المعجم الکبیر للطبرانی · باب اللام ‹ لقيط بن صبرة العقيلي · حديث 16149

481 - حدثنا إسحاق بن إبراهيم الدبري عن عبد الرزاق عن الثوري عن إسماعيل بن كثير عن عاصم بن لقيط بن صبرة عن أبيه Y أنه أتى النبي صلى الله عليه و سلم فذكر شيئا فقال النبي صلى الله عليه و سلم : ( أسبغ الوضوء وخلل الاصابع )

حضرت لقیط بن صبرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ حضور ﷺ کے پاس آئے اس کے بعد کچھ اشیا ء کا ذکر کیا اور حضور ﷺ نے فرمایا: مکمل وضو کر اور انگلیوں کا حلال کر۔

شَيْئًا ← أبيه أنه أتى النبي صلى الله عليه و سلم ← عَاصِمِ بْنِ لَقِيطِ بْنِ صَبِرَةَ ← إِسْمَاعِيلَ بْنِ كَثِيرٍ، ← الثَّوْرِيُّ ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ،

Hadith 16149

المعجم الکبیر للطبرانی · باب اللام ‹ لقيط بن صبرة العقيلي · حديث 16150

482 - حدثنا عبد الله بن محمد بن سعيد بن أبي مريم ثنا محمد بن يوسف الفريابي ( ح ) وحدثنا علي بن عبد العزيز ثنا أبو نعيم قالا ثنا سفيان عن أبي هاشم عن عاصم بن لقيط بن صبرة عن أبيه قال Y اتيت النبي صلى الله عليه و سلم فقال : ( أسبغ الوضوء وخلل الاصابع وإذا استنشقت فبالغ إلا أن تكون صائما ولفظهما واحد )

حضرت لقیط بن صبرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضور ﷺ کے پاس آیا آپ ﷺ نے فرمایا: مکمل وضو کر اور انگلیوں کا خلال کر جب ناک صاف کر تو خوف مبالگہ کر ہاں اگر روزہ کی حالت میں ہو تو پھر نہیں دونوں کے الفاظ ایک ہی ہیں۔

أتيت النبي صلى الله عليه و سلم ← أَبِيهِ ← عَاصِمِ بْنِ لَقِيطِ بْنِ صَبِرَةَ ← أَبِي هَاشِمٍ ← سُفْيَانَ، ← أَبُو نُعَيْمٍ، ← عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ← مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ

Hadith 16150

المعجم الکبیر للطبرانی · باب اللام ‹ لقيط بن صبرة العقيلي · حديث 16151

483 - حدثنا محمد بن أبان الاصبهاني ثنا علي بن حسان العطار البصري ثنا يحيى بن سعيد القطان ثنا قرة بن خالد عن إسماعيل بن كثير عن عاصم بن لقيط بن صبرة عن أبيه وافد بني المنتفق أنه أتى عائشة هو وصاحب له Y يطلبان النبي صلى الله عليه و سلم فلم يجداه فأطعمتهما عائشة عصيدة فلم يلبث أن جاء النبي صلى الله عليه و سلم ينقلع يتكفأ فقال : ( أطعمتهما ؟ ) قلنا نعم قلت يا رسول الله الصلاة قال : ( أسبغ الوضوء وخلل الاصابع وبالغ في الاستنشاق إلا أن تكون صائما ) قلت يا رسول الله صلى الله عليه و سلم أن لي امرأة وذكر من بلائها فقال : ( طلقها ) قلت انها ذات صحبة وولد قال : ( فعظها أن يكن فيها خير فستفعل ولا تضرب ظيعنتك ضربك أميتك ) فبينا نحن كذلك إذ دفع راعي الغنم على يديه في المراح سخلة قال : ( أولدت ؟ ) قال : نعم قال : ( بهمة - قال - اذبح مكانها شاة ) ثم أقبل علي فقال : ( لا تحسبن - ولم يقل لا تحسبن - أنا ذبحناها من أجلك أن لنا غنم مائة لا نحب أن يزيد عليها وكلما ولد الراعي بهمة أمرناه فذبح شاة )

بنو منتفق کے وفد سے تعلق رکھنے والے حضرت لقیط بن صبرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : وہ اور ان کا ایک ساتھی نبی کریم ﷺ کو تلاش کرتے ہوئے اُم المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس ائے لیکن آپ ﷺ کو نہ پایا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں آٹے اور گھی کا حلوہ کھلایا پس وہ زیادہ دیر نہ ٹھہرے تھے کہ نبی کریم ﷺ بھی خراماں خراماں چلتے ہوئے تشریف لے آئے ۔( آپ ﷺ نے آتے ہی پوچھا : اے عائشہ !) کیا آپ نے ان کو کچھ کھلایا ؟ ہم نے عرض کی : ہاں! میں نے عرض کی : اے اللہ کے نبی ! نماز ؟ فرمایا: ( پہلے) اچھی طرح وضو کرو انگلیوں کا خلال کرو اور ناک میں پانی ڈالنے میں مبالغہ کرو مگر جب تم روزہ سے ہو( تو مبالغہ نہ کرو)۔ میں نے عرض کی : اے اللہ کےر سول! میری ایک بیوی ہے اس کے آزمائش ہونے کا ذکر کیا فرمایا : اسے طلاق دیدے ۔ عرض کی : وہ صحابیہ ہے اور صاحب اولاد ہے ۔ فرمایا: اسے سمجھا( نصیحت کر) اگر اس میں بھلائی ہو تو ضرور عمل کرے گی لیکن اپنی بیوی کو مار نہیں جیسے لونڈیوں کو مارتے ہو۔ اسی دوران کہ ہم اس حال پر تھے کہ چراہا بکریوں کو چراگاہ کی طرف لے چلا اس کے ہاتھ پر بکری کا چھوٹا سا بچہ تھا فرمایا: کیا بچہ پیدا ہوا ہے ؟ عرض کی : ہاں! فرمایا: ایک بکری ذبح کر۔ پھر ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: تُو گمان نہ کر! تم گمان نہ کرو نہیں فرمایا ( یعنی واحد صیغہ فرمایا جمع کا نہیں) کہ ہم نے بکری تم دونوں کیلئے ذبح کی ہے ہماری سو بکریاں ہیں ہم اس سے زیادہ نہیں رکھنا چاہتے جب چراہا بتاتا ہے کہ ایک بچہ پیدا ہو گیا پس وہ ہمارے حکم سے ایک بکری ذبح کر دیتا ہے۔

أَبِيهِ وَافِدِ بَنِي الْمُنْتَفِقِ ← عَاصِمِ بْنِ لَقِيطِ بْنِ صَبِرَةَ ← إِسْمَاعِيلَ بْنِ كَثِيرٍ، ← قُرَّۃُ بْنُ خَالِدٍ ← يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ← علي بن حسان العطار البصري ← مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ،

Hadith 16151

المعجم الکبیر للطبرانی · باب اللام ‹ لقيط بن أرطأة السكوني · حديث 16152

484 - حدثنا أحمد بن المعلى الدمشقي و الحسين بن إسحاق التستري قالا ثنا هشام بن عمار ثنا مسلمة بن علي ثنا نصر بن علقمة عن أخيه عن ابن عائذ عن لقيط بن أرطأة السكوني Y أن رجلا قال له أن لنا جارا يشرب الخمر ويأتي القبيح فارفع أمره إلى السلطان قال : لقد قتلت تسعا وتسعين مع رسول الله صلى الله عليه و سلم ما أحب إني قتلت مثلهم وأني كشفت قناع مسلم

حضرت لقیط بن ارطاۃ السکونی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی کا پڑوسی تھا جو شراب پیتا اور برے کام کرتا تھا اس کا مقدمہ بادشاہ کے سامنے پیش کیا گیا تو اس نے عرض کی : میں نے حضور ﷺ کے سامنے پیش کیا گیا تو اس نے عرض کی : میں نے حضور ﷺ کے ساتھ ننانوے آدمیوں کو قتل کیا ہے مجھے پسند نہیں ہے کہ میں ان کی مثل سے لڑوں اور میں کسی مسلمان کا پردہ کھولوں۔

لَهُ: إِنَّ لَنَا جَارًا يَشْرَبُ الْخَمْرَ، وَيَأْتِي الْقَبِيحَ، فَأَرْفَعُ أَمْرَهُ إِلَى السُّلْطَانِ؟ ← لقيط بن أرطأة السكوني أن رجلا ← ابْنُ عَائِذٍ ← أَخِيهِ ← نَصْرِ بْنِ عَلْقَمَةَ، ← مَسْلَمَةُ بْنُ عُلَيٍّ، ← هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ← أحمد بن المعلى الدمشقي و الحسين بن اسحاق التستري

Hadith 16152

المعجم الکبیر للطبرانی · باب اللام ‹ لقيط بن أرطأة السكوني · حديث 16153

485 - حدثنا عمرو بن إسحاق بن إبراهيم بن زيريق الحمصي ثنا أبو علقمة نصر بن خزيمة أن اباه حدثه عن نصر بن علقمة عن أخيه محفوظ بن علقمة عن عبد الرحمن بن عائذ قال قال لقيط بن صبرة السكوني Y أتيت النبي صلى الله عليه و سلم ورجلاي معوجتان لا تمسان الارض فدعا لي فمشيت على الأرض

حضرت لقیط بن صبرہ السکونی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضور ﷺ کے پاس آیا میرے دونوں پاؤں ٹیڑھے تھے زمین پر نہیں لگتے تھے آپ نے میرے لیے دعا کی تو میں زمین پر چلنے کے قابل ہوا۔

عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَائِذٍ ← أَخِيهِ مَحْفُوظِ بْنِ عَلْقَمَةَ، ← نَصْرِ بْنِ عَلْقَمَةَ، ← أَبُو عَلْقَمَةَ نَصْرُ بْنُ خُزَيْمَةَ، أَنَّ أَبَاهُ، ← عمرو بن إسحاق بن إبراهيم بن زيريق الحمصي

Hadith 16153

المعجم الکبیر للطبرانی · باب اللام ‹ من اسمه لبى لبى بن لبا · حديث 16154

486 - حدثنا محمد بن علي بن شعيب السمسار ثنا خالد بن خداش ثنا محمد بن يزيد الواسطي عن أبي بلج قال Y رأيت لبى بن لبا الادسدي وكان رجلا من أصحاب النبي صلى الله عليه و سلم أو قد أدرك النبي صلى الله عليه و سلم سبق فرس له فجلله بردا عدنيا ورأيت عليه ثوب خز أو مطرف

حضرت بلج فرماتے ہیں کہ میں نے لبی بن لبا انصاری رضی اللہ عنہ کو دیکھا آپ حضور ﷺ کے صحابی تھے یا یہ ہے کہ آپ نےحضور ﷺ کا مبارک زمانہ پایا تھا آپ اپنے گھوڑے کو دوڑا رہے تھے آپ نے اس کو عدنی چادر کی زین پہنائی تھی میں نے آپ کو دیکھا تو آپ نے خزیا مطرف کے کپڑے پہنے تھے۔

أَبِي بَلْجٍ ← محمد بن يزيد الواسطي ← خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شُعَيْبٍ السِّمْسَارُ

Hadith 16154

chevron_left Previous
1234
Next chevron_right
All Chapters
0. Book
    0. Chapter
0. Book
    0. Chapter
0. Book
    0. Chapter
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter
2. Book
    44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter54. Chapter55. Chapter56. Chapter57. Chapter58. Chapter59. Chapter60. Chapter61. Chapter62. Chapter63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter73. Chapter74. Chapter75. Chapter76. Chapter77. Chapter78. Chapter79. Chapter80. Chapter81. Chapter82. Chapter83. Chapter84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter186. Chapter187. Chapter188. Chapter
3. Book
    189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter225. Chapter
3. Book
    226. Chapter227. Chapter228. Chapter229. Chapter230. Chapter231. Chapter232. Chapter233. Chapter234. Chapter235. Chapter236. Chapter237. Chapter238. Chapter239. Chapter240. Chapter241. Chapter242. Chapter243. Chapter244. Chapter245. Chapter246. Chapter247. Chapter248. Chapter249. Chapter250. Chapter251. Chapter252. Chapter253. Chapter254. Chapter
4. Book
    255. Chapter256. Chapter257. Chapter258. Chapter259. Chapter260. Chapter261. Chapter262. Chapter263. Chapter264. Chapter265. Chapter266. Chapter
5. Book
    267. Chapter268. Chapter269. Chapter270. Chapter271. Chapter272. Chapter273. Chapter274. Chapter275. Chapter276. Chapter277. Chapter278. Chapter279. Chapter280. Chapter281. Chapter282. Chapter283. Chapter284. Chapter285. Chapter286. Chapter287. Chapter288. Chapter289. Chapter290. Chapter291. Chapter292. Chapter293. Chapter294. Chapter295. Chapter296. Chapter297. Chapter298. Chapter299. Chapter300. Chapter301. Chapter
6. Book
    302. Chapter303. Chapter304. Chapter305. Chapter306. Chapter307. Chapter308. Chapter309. Chapter310. Chapter311. Chapter312. Chapter313. Chapter314. Chapter315. Chapter316. Chapter317. Chapter318. Chapter319. Chapter320. Chapter321. Chapter322. Chapter323. Chapter324. Chapter325. Chapter326. Chapter327. Chapter328. Chapter329. Chapter330. Chapter331. Chapter332. Chapter333. Chapter334. Chapter335. Chapter336. Chapter337. Chapter338. Chapter339. Chapter340. Chapter341. Chapter342. Chapter343. Chapter344. Chapter345. Chapter346. Chapter347. Chapter348. Chapter349. Chapter350. Chapter351. Chapter352. Chapter353. Chapter354. Chapter355. Chapter356. Chapter357. Chapter358. Chapter359. Chapter360. Chapter361. Chapter362. Chapter363. Chapter364. Chapter365. Chapter366. Chapter367. Chapter368. Chapter369. Chapter370. Chapter371. Chapter372. Chapter373. Chapter374. Chapter375. Chapter376. Chapter377. Chapter378. Chapter379. Chapter380. Chapter381. Chapter382. Chapter383. Chapter384. Chapter385. Chapter386. Chapter387. Chapter388. Chapter389. Chapter390. Chapter391. Chapter392. Chapter393. Chapter394. Chapter395. Chapter396. Chapter397. Chapter398. Chapter399. Chapter400. Chapter401. Chapter402. Chapter403. Chapter404. Chapter405. Chapter406. Chapter407. Chapter408. Chapter409. Chapter410. Chapter411. Chapter412. Chapter413. Chapter414. Chapter415. Chapter416. Chapter417. Chapter418. Chapter419. Chapter420. Chapter421. Chapter422. Chapter423. Chapter424. Chapter425. Chapter426. Chapter427. Chapter428. Chapter429. Chapter430. Chapter431. Chapter432. Chapter433. Chapter434. Chapter435. Chapter436. Chapter437. Chapter438. Chapter439. Chapter440. Chapter441. Chapter442. Chapter443. Chapter444. Chapter445. Chapter446. Chapter447. Chapter448. Chapter449. Chapter450. Chapter451. Chapter452. Chapter453. Chapter454. Chapter455. Chapter456. Chapter457. Chapter458. Chapter459. Chapter460. Chapter461. Chapter462. Chapter463. Chapter464. Chapter465. Chapter466. Chapter467. Chapter468. Chapter469. Chapter470. Chapter471. Chapter472. Chapter473. Chapter474. Chapter475. Chapter476. Chapter477. Chapter478. Chapter479. Chapter480. Chapter481. Chapter482. Chapter483. Chapter484. Chapter485. Chapter486. Chapter487. Chapter488. Chapter489. Chapter490. Chapter491. Chapter492. Chapter493. Chapter494. Chapter495. Chapter496. Chapter497. Chapter498. Chapter499. Chapter500. Chapter501. Chapter502. Chapter503. Chapter504. Chapter505. Chapter506. Chapter507. Chapter508. Chapter509. Chapter510. Chapter511. Chapter512. Chapter513. Chapter514. Chapter515. Chapter516. Chapter517. Chapter518. Chapter519. Chapter520. Chapter521. Chapter522. Chapter523. Chapter524. Chapter525. Chapter526. Chapter527. Chapter528. Chapter529. Chapter530. Chapter531. Chapter532. Chapter533. Chapter534. Chapter535. Chapter536. Chapter537. Chapter538. Chapter539. Chapter540. Chapter
6. Book
    541. Chapter
7. Book
    542. Chapter543. Chapter544. Chapter545. Chapter546. Chapter547. Chapter548. Chapter549. Chapter550. Chapter551. Chapter552. Chapter553. Chapter554. Chapter555. Chapter556. Chapter557. Chapter558. Chapter559. Chapter560. Chapter561. Chapter562. Chapter563. Chapter564. Chapter565. Chapter566. Chapter567. Chapter568. Chapter569. Chapter570. Chapter571. Chapter572. Chapter573. Chapter574. Chapter575. Chapter576. Chapter577. Chapter578. Chapter579. Chapter580. Chapter581. Chapter582. Chapter583. Chapter584. Chapter585. Chapter586. Chapter587. Chapter588. Chapter589. Chapter590. Chapter591. Chapter592. Chapter593. Chapter594. Chapter595. Chapter596. Chapter597. Chapter598. Chapter599. Chapter600. Chapter601. Chapter602. Chapter603. Chapter604. Chapter605. Chapter606. Chapter607. Chapter608. Chapter609. Chapter610. Chapter611. Chapter612. Chapter613. Chapter614. Chapter615. Chapter616. Chapter617. Chapter618. Chapter619. Chapter620. Chapter621. Chapter622. Chapter623. Chapter624. Chapter625. Chapter626. Chapter627. Chapter628. Chapter629. Chapter630. Chapter631. Chapter632. Chapter633. Chapter634. Chapter635. Chapter636. Chapter637. Chapter638. Chapter639. Chapter640. Chapter641. Chapter642. Chapter643. Chapter644. Chapter645. Chapter646. Chapter647. Chapter648. Chapter649. Chapter650. Chapter651. Chapter652. Chapter653. Chapter654. Chapter655. Chapter656. Chapter657. Chapter658. Chapter659. Chapter660. Chapter661. Chapter662. Chapter663. Chapter664. Chapter665. Chapter666. Chapter667. Chapter668. Chapter669. Chapter670. Chapter671. Chapter672. Chapter673. Chapter674. Chapter675. Chapter676. Chapter677. Chapter678. Chapter679. Chapter680. Chapter681. Chapter682. Chapter683. Chapter684. Chapter685. Chapter686. Chapter687. Chapter688. Chapter689. Chapter690. Chapter691. Chapter692. Chapter693. Chapter694. Chapter695. Chapter696. Chapter697. Chapter698. Chapter699. Chapter700. Chapter701. Chapter702. Chapter703. Chapter704. Chapter705. Chapter706. Chapter707. Chapter708. Chapter709. Chapter710. Chapter711. Chapter712. Chapter713. Chapter714. Chapter715. Chapter716. Chapter