المعجم الکبیر للطبرانی · باب الخاء ‹ مسروق بن الأجدع عن خباب · حديث 3651
3650 - حدثنا محمد بن محمد التمار و أبو خليفة قالا ثنا محمد بن كثير حدثنا سفيان عن الأعمش عن أبي الضحى عن مسروق Y عن خباب قال : كنت قينا في الجاهلية فعملت للعاص بن وائل سيفا فجئت أتقاضاه فقال : لا أعطيك حتى تكفر بمحمد فقلت : لا أكفر بمحمد حتى يميتك الله فذكرت ذلك لرسول الله صلى الله عليه و سلم فأنزل الله عز و جل { أفرأيت الذي كفر بآياتنا وقال لأوتين مالا وولدا * أطلع الغيب أم اتخذ عند الرحمن عهدا } قال موثقا
حضرت خباب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں جاہلیت کے زمانہ میں تلواریں بناتا تھا ،میں نے عاص بن وائل کے لیے تلوار بنائی ،میں ان سے اس کی قیمت لینے کے لیے آیا تو اس نے کہا :میں اس وقت تک نہیں دوں گا جب تک تو محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا انکار نہ کرے ۔میں نے کہا اللہ تجھے موت دے ! میں محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا انکار نہیں کروں گا ،میں نے اس کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں کیا توا للہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی :کیا آپ نے اس کو دیکھا جس نے ہماری آیات کا انکار کیا اور کہتا ہے :مجھے (اگلے جہان میں )ضرور مال اور اولاد ملے گی ،کیا وہ غیب پر مطلع ہو گیا ہے ،یا رحمن سے اس نے کوئی وعدہ لیا ہوا ہے ،عہداً کا معنی ہے :پختہ وعدہ ۔
خَبَّابٍ ← مَسْرُوقٍ ← أَبِي الضُّحَى، ← الْاَعْمَشِ ← سُفْيَانَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، ← محمد بن محمد التمار و أبو خليفة
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 3651
