المعجم الکبیر للطبرانی · باب الخاء ‹ عبد الرحمن بن أبي ليلى عن أبي أيوب · حديث 4023
4022 - حدثنا الهيثم بن خلف الدوري ثنا بشر بن الوليد الكندي ثنا يزيد بن عطاء عن إسماعيل بن أبي خالد Y عن الشعبي قال : سمعت الربيع بن خثيم وذكر عنده ما من رجل يقول لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير إلا كن له عدل أربع رقاب قال : فقلت للربيع بن خثيم : والله ما يعجبني من قولكم فيها وإني لأراها أفضل من أربع وأربعمائة فقلت للربيع بن خثيم : من أخبرك بهذا ؟ قال : أخبرني عمرو بن ميمون الأودي فألقى عمرو بن ميمون فقلت له : أنت أخبرت الربيع بكذا وكذا ؟ فقال : نعم فقلت ممن سمعت ذاك ؟ فقال : أخبرني عبد الرحمن بن أبي ليلى فألقى عبد الرحمن فقلت : إن عمرو بن ميمون أخبرني بكذا وكذا قال : صدق أنا أخبرتهن إياه قلت : عمن ترويه ؟ قال : عن أبي أيوب صاحب رسول الله صلى الله عليه و سلم
حضرت ابو ایوب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے " لا الٰہ الا اللہ الیٰ آخرہٖ" دس مرتبہ پڑھا تو اس کو چار غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا۔ راوی کا بیان ہے : میں نے ربیع بن خثیم سے عرض کی: قسم بخدا! مجھے آپ کے قول سے اس میں کوئی تعجب میں نہیں ڈالتی جبکہ میں تو اسے چار سو چار سے افضل خیال کرتا ہوں ۔ میں نے ربیع بن خثیم سے عرض کی: اپ کو اس کی خبر کس نے دی؟ انہوں نے کہا: مجھے اس کی خبر عمرو بن میمون اودی نے دی، پس میں نے عمرو بن میمون سے ملاقات کرکے ان سے کہا: کیا آپ نے ربیع کو اس اس طرح خبر دی ہے ؟ تو انہوں نے کہا: ہاں! پس میں نے کہا : آپ نے کس سے سنا؟ تو انہوں نے کہا مجھے عبدالرحمٰن بن ابو لیلیٰ نے خبر دی۔ پس میں عبدالرحمٰن سے ملا تو ان سے دریافت کیا کہ عمرو بن میمون نے مجھے اس اس طرح خبر دی ہے ؟ انہوں نے کہا: اس نے سچ کہا ، میں نے اسے ان چیزوں کی خبر دی ہے ۔ میں نے ان سے عرض کی: آپ کس سے روایت کرتے ہیں ؟ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابی حضرت ابو ایوب سے ۔
الرَّبِيعِ بْنِ خُثَيْمٍ، ← الشَّعْبِيِّ، ← إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي1 خَالِدٍ ← يَزِيدُ بْنُ عَطَاءٍ، ← بِشْرُ بْنُ الْوَلِيدِ الْكِنْدِيُّ، ← الْهَيْثَمُ بْنُ خَلَفٍ الدُّورِيُّ،
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 4023
