المعجم الکبیر للطبرانی · باب الخاء ‹ يعقوب بن عفيف بن المسيب عن أبي أيوب · حديث 3999
3998 - حدثنا أحمد بن رشدين ثنا أحمد بن صالح ثنا ابن وهب أخبرني عمرو بن الحارث عن بكير بن عبد الله بن الأشج أنه سمع عفيف بن عمر بن المسيب يقول Y حدثني رجل من أسد خزيمة أنه سأل أبا أيوب الأنصاري قال : أصلي في منزلي الصلاة ثم آتي المسجد فتقام الصلاة فأصلي معهم فأجد في نفسي من ذلك شيئا فقال أبو أيوب : سألنا عن ذلك النبي صلى الله عليه و سلم فقال : بذلك له سهم جمع قال أحمد بن صالح قال ابن وهب : عفيف بن عمر والصواب عفيف بن عمرو قد روى مالك عن عفيف هذا الحديث فقال عفيف بن عمرو لم يرفعه مالك
حضرت بکیر بن عبداللہ بن اشج سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت عفیف بن عمر بن مسیب سے سنا، وہ فرما رہے تھے کہ بنو اسد خزیمہ کے ایک آدمی نے ان سے حدیث بیان کی کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے صحابی حضرت ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ میں اپنے گھر میں نماز پڑھ لوں پھر مسجد میں آؤں اور لوگوں کو نماز پڑھتا ہوا پاؤں تو کیا لوگوں کے ساتھ نماز دوبارہ پڑھوں گا یا نہیں ؟ مجھے اس میں کچھ شک ہے ۔ حضرت ابو ایوب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے اس کے متعلق پوچھا تھا تو آ پ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا تھا: ہاں ! لوٹائے گا، یہ اس کو دگنا ثواب ملے گا۔ امام احمد بن صالح فرماتے ہیں : ابن وہب عفیف بن عمر کہتے ہیں : درست عفیف بن عمر ہے ۔ مالک نے یہ حدیث عفیف سے روایت کی ہے ۔ عفیف بن عمرو نے فرمایا: یہ حدیث مرفوع نہیں ہے ۔
بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ، ← عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ← ابْنُ وَهْبٍ، ← أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ← أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 3999
