المعجم الکبیر للطبرانی · باب الخاء ‹ أفلح مولى أبي أيوب عن أبي أيوب · حديث 3987
3986 - حدثنا إدريس بن عبد الكريم الحداد ثنا عاصم بن علي ثنا الربيع بن صبيح حدثني عبد ربه بن ربيعة عن أبي الورد بن أبي بردة عن غلام أبي أيوب Y عن أبي أيوب الأنصاري قال : قدم رسول الله صلى الله عليه و سلم المدينة فنزل على أبي أيوب فأنزل رسول الله صلى الله عليه و سلم السفل ونزل أبو أيوب العلو فلما أمسى وبات فجعل أبو أيوب يذكر أنه على ظهر بيت رسول الله صلى الله عليه و سلم أسفل منه وهو بينه وبين الوحي فجعل أبو أيوب لا ينام يحاذر أن يتناثر عليه الغبار ويتحرك فيؤذيه فلما أصبح غدا على النبي صلى الله عليه و سلم فقال : يا رسول الله ما جعلت الليلة فيها غمضا أنا ولا أم أيوب قال : ومم ذاك يا أبا أيوب ؟ قال : ذكرت أني على ظهر بيت أنت أسفل مني فأتحرك فيتناثر عليك الغبار ويؤذيك تحريكي وأنا بينك وبين الوحي قال : فلا تفعل يا أبا أيوب ألا أعلمك كلمات إذا قلتهن بالغداة عشر مرات وبالعشي عشر مرات أعطيت بهن عشر حسنات وكفر لك بهن عشر سيئات ورفع لك بهن عشر درجات وكن لك يوم القيامة كعدل عشر محررين تقول لا إله إلا الله له الملك وله الحمد لا شريك له
حضرت ابو ایوب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم مدینہ شریف تشریف لائے، آپ میرے گھر ٹھہرے ، حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نیچے والے حصے میں ٹھہرے اور میں اوپر والے حصے میں ٹھہرا ، جب شام ہوئی تو میں ساری رات سوچتا رہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نیچے والے حصے میں ہیں حالانکہ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اوپر وحی نازل ہوتی ، میں سوتا نہیں تھا اس ڈر ( احتیاط) سے کہ آپ پر غبار نہ گرے اور حرکت نہ کرے اور آپ کو تکلیف نہ ہو۔ جب صبح ہوئی تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پاس آیا، عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ! میں اور ام ایوب نے ساری رات آنکھ لگا کر نہیں دیکھی، آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: اے ابو ایوب ! وہ کیوں ؟ عرض کی : میں نے خیال کیا کہ آپ گھر کے نیچے والے حصے میں ہیں اور میں اوپر والے حصہ میں حرکت کروں اور آپ پر غبار گرے اور میر ی حرکت کی وجہ سے آپ کو تکلیف ہو اور میں آپ کے درمیان اور وحی کے درمیان حائل ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا: اے ابو ایوب ! ایسا نہ کرو ، کیا تمہیں چند ایسے کلمات نہ سکھاؤں کہ جب تو صبح و شام ان کلمات کو دس مرتبہ پڑھ لے تو تجھے دس نیکیاں دی جائیں گی اور تیرے دس گناہ معاف کیے جائیں گے اور تیرے دس درجات بلند کیے جائیں گے اور تیرے لیے قیامت کے دن دس غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ہو گا، تو پڑھ: لا الہ الا للہ الیٰ آخرہٖ"۔
اَبِیْ اَیُّوْبَ الْاَنْصَارِیِّ ← غُلَامِ أَبِي أَيُّوبَ، ← أَبِي الْوَرْدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، ← عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ رَبِيعَةَ، ← الرَّبِيعُ بْنُ صَبِيحٍ ← عَاصِمُ بْنُ عَلِي، ← إِدْرِيسُ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْحَدَّادُ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 3987
