المعجم الکبیر للطبرانی · باب الخاء ‹ أبو رهم السماعي عن أبي أيوب الأنصاري · حديث 3879
3878 - حدثنا مطلب بن شعيب الأزدي ثنا عبد الله بن صالح ثنا الليث حدثني يزيد بن أبي حبيب عن أبي الخير عن أبي رهم السماعي Y أن أبا أيوب حدثه أن رسول الله صلى الله عليه و سلم نزل في بيته الأسفل وكنت في الغرفة فاهريق ماء في الغرفة فقمت أنا و أم أيوب بقطيفة لنا نتبع الماء شفقة أن يخلص إلى رسول الله صلى الله عليه و سلم فنزلت إلى رسول الله صلى الله عليه و سلم وأنا مشفق فقلت : يا رسول الله ليس ينبغي أن نكون فوقك انتقل إلى الغرفة فأمر رسول الله صلى الله عليه و سلم بمتاعه فنقل ومتاعه قليل فقلت : يا رسول الله كنت ترسل إلينا بالطعام فأبصر فيه فإذا رأيت أثر أصابعك وضعت يدي فيه حتى هذا الطعام الذي أرسلت به إلي فنظرت فيه فلم أر أثر أصابعك فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم : أجل إن فيه بصلا وكرهت أن آكله من أجل الملك الذي يأتيني وأما أنتم فكلوه
حضرت ابو ایوب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے نیچے والے گھر میں رہنے لگے، میں اس سے اوپر والے کمرے میں ، کمرہ میں پانی گرا، میں اور ام ایوب نے چادر کے ساتھ اس پانی کو جذب کیا اس ڈر سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک نہ پہنچے، میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آنے سے ڈر رہا تھا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! مجھے یہ زیب نہیں دیتا ہے کہ میں آپ کے اوپر والے کمرے میں رہوں ، آپ اوپر والے کمرے میں تشریف لے جائیں ۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سامان کو اوپر منتقل کرنے کا حکم دیا، سامان منتقل کر دیا گیا، سامان تھوڑا تھا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ! آپ ہماری طرف کھانا بھیجتے ہیں ، میں اس کو دیکھتا ہوں جہاں آپ کی انگلیو ں کے نشانات دیکھتا ہوں، وہاں اپنا ہاتھ رکھتا ہوں ، حتیٰ کہ یہ کھانا آپ نے میری طرف بھیجا ہے ، میں نے اس کھانا میں دیکھا ہے کہ آپ کی انگلیوں کے نشانات نہیں تھے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس میں پیاز تھا، میں نے اس کو کھانا ناپسند کیا کیونکہ فرشتہ میرے پاس آتا ہے ، بہرحال تم اس کو کھاؤ۔
أبي رهم السماعي أن أبا أيوب ← أَبِي الْخَيْرِ ← يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ← اللَّيْثُ ← عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ← مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ،
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 3879
