المعجم الکبیر للطبرانی · باب الخاء ‹ [ عبد الله خباب عن أبيه ] · حديث 3624
3623 - حدثنا إبراهيم بن هاشم البغوي ثنا محمد بن أبي بكر المقدمي ثنا وهب بن جرير حدثني أبي قال سمعت النعمان بن راشد يحدث عن الزهري [ عن عبد الله بن عبد الله بن الحارث ] عن عبد الله بن خباب بن الأرت Y عن أبيه قال : صلى رسول الله صلى الله عليه و سلم صلاة فأطالها فقالوا : يا رسول الله صليت صلاة لم تكن تصليها ؟ قال : أجل إنها صلاة رغب ورهب وإني سألت ربي فيها ثلاثا فأعطاني اثنتين ومنعني واحدة سألته أن لا يهلك أمتي بسنة فأعطانيها وسألته أن لا يسلط عليهم عدوا من غيرهم فأعطانيها وسألته أن لا يذيق بعضهم بأس بعض فمنعنيها
حضرت عبداللہ بن خباب رضی اللہ عنہ اپنے والد سےروایت کرتے ہیں کہ میں نے ایک رات حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو دیکھا ،آپ فجر تک نماز پڑھتے رہے ،میں نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو آج رات اس طرح نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جس طرح نماز پڑھتے ہوئے پہلے کبھی نہیں دیکھا ؟آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا :جی ہاں یہ نماز خوشی اور خوف کی ہے ،میں نے اپنے رب سے تین باتیں مانگی ہیں ،دو مجھے دی گئیں اور ایک سے روک دیا گیا ،میں نے اپنے رب سے مانگا کہ جس طرح پہلی امتیں ہلاک ہوئی ہیں اس طرح ہماری امت ہلاک نہ ہو ،تو مجھے یہ دی گئی ،اور میں نے اپنے رب سے مانگا کہ ہم پر دشمن مسلط نہ ہو جو ہمیں مارے تو مجھے یہ بھی دی گئی پھر میں نے اپنے رب سے مانگا کہ میری امت آپس میں نہ لڑے تو مجھے اس سے روک دیا گیا ۔
صلى رسول الله صلى الله عليه و سلم صلاة فأطالها فقالوا ← أَبِيهِ ← عبد الله بن خباب بن الأرت ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ، ← الزُّهْرِيِّ، ← النُّعْمَانَ بْنَ رَاشِدٍ ← أَبِي ← وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَغَوِيُّ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 3624
