المعجم الکبیر للطبرانی · باب الخاء ‹ مالك بن الحارث بن الأشتر عن خالد بن الوليد · حديث 3831
3830 - حدثنا علي بن عبد العزيز ثنا أبو غسان مالك بن إسماعيل ثنا مسعود بن سعد الجعفي ثنا الحسن بن عبيد الله عن محمد بن شداد عن عبد الرحمن بن يزيد Y عن الأشتر قال : كان خالد بن الوليد يضرب الناس على الصلاة بعد العصر قال خالد بن الوليد : بعثني رسول الله صلى الله عليه و سلم في سرية فأصبنا أهل بيت كانوا وحدوا فقال عمار : قد احتجز هؤلاء منا بتوحيدهم فلم ألتفت إلى قول عمار فقال : أما لأخبرن رسول الله صلى الله عليه و سلم فلما قدمنا على رسول الله صلى الله عليه و سلم شكاني إليه فلما رأى النبي صلى الله عليه و سلم لا يقتص مني أدبر وعيناه تدمعان فرده النبي صلى الله عليه و سلم فقال : يا خالد لا تسب عمارا فإنه من سب عمارا سبه الله ومن يبغض عمارا أبغضه ومن سفه عمارا سفهه الله فقال خالد : يا رسول الله استغفر لي يا رسول الله فوالله ما منعني أن أحبه إلا تسفيهي إياه قال خالد : فما من ذنوبي شيء أخوف عندي من تسفيهي عمارا
حضرت اشتر فرماتے ہیں کہ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ ان لوگوں کو مارتے تھے جو نماز عصر کے بعد رضی اللہ عنہ ان لوگوں کو مارتے تھے جو نماز عصر کے بعد نماز پڑھتے ۔ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک سریہ میں بھیجا، ہم نے ایک گھر والوں کو پایا وہ اللہ کی توحید کا اقرار کرکے اپنے آپ کو ہم سے محفوظ کرنا چاہا ہے۔ میں حضرت عمار رضی اللہ عنہ کی بات کی طرف متوجہ نہ ہوا، حضرت عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں ضرور بضرور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتاؤں گا ۔ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے تو انہوں نے میری شکایت کی، جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے دیکھا تو مجھ سے بدلہ نہ دلوایا ۔ حضرت عمار رضی اللہ عنہ واپس گئے اس حالت میں کہ ان کی دونوں آنکھوں سے آنسو جاری تھے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں بلوایا فرمایا: اے خالد ! عمار کو برا بھلا نہ کہو کیونکہ جس نے عمار کو برا بھلا کہا اللہ اس کو ہلاک کرے گا اور جس نے عمار سےبغض رکھا، اللہ اس سے ناراض ہوگا۔ جس نے عمار کو حقیر جانا اللہ عزوجل اس کو ذلیل کرے گا۔ حضرت خالد رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم !ً میرے لیے بخشش کی دعا مانگیں ، اللہ کی قسم ! مجھے ان سے محبت کرنے سے رکاوٹ صرف ان کو ناسمجھ جاننا ہے ۔ حضرت خالد رضی اللہ عنہ نے کہا : مجھے آپ کے قریب کرنے سے کوئی شئ رکاوٹ نہ تھی، حضرت خالد کا قول ہے : بے وقوف عمار کو جاننے سے زیادہ خوفناک گناہ میرے نزدیک کوئی نہ ہے ۔
الأَشْتَرِ ← عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ ← مُحَمَّدِ بْنِ شَدَّادٍ ← الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، ← مَسْعُودُ بْنُ سَعْدٍ الْجُعْفِيُّ، ← أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ← عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 3831
