المعجم الکبیر للطبرانی · باب الكاف ‹ عبد الرحمن بن أبي ليلى عن كعب بن عجرة مجاهد عن عبد الرحمن · حديث 15900
231 - حدثنا معاذ بن المثنى بن معاذ العنبري ثنا أبي ثنا ابن عون عن مجاهد عن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن كعب بن عجرة قال Y في أنزلت هذه الآية فأتيت النبي صلى الله عليه و سلم فقال : ( أدن ) فدلوت مرتين أو ثلاثا فقال : ( أيؤذيك هوامك ) ؟ قال ابن عون : وأظنه قال : نعم فأمرني بصيام أو صدقة أو نسك ما تيسر قال ابن عون فنسيت ما قال في الصيام والصدقة فذاكرت أيوب السختياني فقال : قد سمعت هذا الحديث منه قلت : كيف هو ؟ قال : صيام ثلاثة أيام أو صدقة على ستة مساكين أو نسك ما تيسر وكان أيوب يقول : إنه قال : ( أيؤذيك هوام رأسك ؟ )
حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میرے بارے میں یہ فدیہ والی آیت نازل ہوئی میں حضور ﷺ کے پاس آیا آپ ﷺ نے فرمایا: قریب ہو! میں دو یا تین مرتبہ قریب ہوا آپ ﷺ نے فرمایا: یہ جوئیں تمہیں تکلیف دیتی ہیں؟ حضرت ابن عون کا قول ہے : میرا گمان ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے عرض کی : جی ہاں! آپ نے مجھے روزہ رکھنے یا صدقہ کرنے یا قربانی کرنے جو اسانی سے کر سکوں اس کے کرنے کا حکم دیا تھا۔ حضرت ابن عون فرماتے ہیں : پس میں بھول گیا جو کہا صیام اور صدقہ کے بارے میں۔ پس میں نے حضرت ایوب سختیانی کے ساتھ مذاکرہ کیا تو انہوں نے فرمایا: تحقیقی میں نے یہ حدیث ان سے سنی ۔ میں نے کہا: وہ کیسے ہوا؟ فرمایا: تین دن کےر وزے یا چھ مسکینوں پر صدقہ یا جو آسانی سے ملے اس کی قربانی ۔ اور حضرت ایوب فرما تے ہیں کہ انہوں نے کہا: کیا تیرے سر کے کیڑے تجھے تکلیف دیتے ہیں۔
کَعْبِ بْنِ عُجْرَۃَ ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ← مُجَاهِدٍ ← ابْنِ عَوْنٍ ← أَبِي ← مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى بْنِ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 15900
