المعجم الکبیر للطبرانی · باب الياء ‹ خبر نزول آية الحجاب في تزويج رسول الله صلى الله عليه و سلم زينب · حديث 20152
133 - حدثنا العباس بن الفضل الأسفاطي ثنا إسماعيل بن أبي ويس حدثني أبي عن يحيى بن سعيد الأنصاري عن عمرة Y عن عائشة قالت : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم لأزواجه أولكن تتبعني أطولكن يدا قالت عائشة فكنا إذا اجتمعنا بعد وفاة رسول الله صلى الله عليه و سلم نمد أيدينا في الحائط نتطاول فلم نزل نفعل ذلك حتى توفيت زينب بنت جحش بن رئاب وكانت امرأة قصيرة ولم تكن أطولنا فعرفنا أن النبي صلى الله عليه و سلم أراد بطول اليد الصدقة وكانت امرأة صناع كانت تعمل بيديها وتتصدق به في سبيل الله
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں : رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (وصال کے وقت ) اپنی بیویوں سے فرمایا: تم میں سے سب سے پہلے میرے پیچھے آئے گی، جس کے ہاتھ لمبے ہیں۔ (سخی ہے۔) حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں: رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وصال کے بعد جب ہم اکٹھی ہوتی تھیں تو ہم اپے ہاتھ دیوار پر رکھتی تھیں تاکہ (معلوم ہو کہ کس کے) ہاتھ لمبے ہیں۔ ہم نے یہ کام جاری رکھا یہاں تک کہ حضرت زینب بنت حجش بنت رئاب کا وصال ہوا۔ ان کا قد چھوٹا تھا اور وہ ہم سے لمبی نہیں تھیں ( اور نہ ان کے ہاتھ ہم سے لمبے تھے۔ ) پس ہم نے پہچان لیا کہ لمبے ہاتھ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مراد ؛ "صدقہ" تھا۔ وہ ہاتھ سے کام کرنا جانتی تھیں اور اپنے ہاتھ سے کام کرتی تھیں اور اسے اللہ کی راہ میں خرچ کر دیا کرتی تھیں۔
عَائِشَةَ ← عَمْرَةَ ← يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ ← أَبِي ← إسماعيل بن أبي ويس ← الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 20152
