المعجم الکبیر للطبرانی · باب الياء ‹ ذكر تزويج النبي صلى الله عليه و سلم زينب وذكر سنها ووفاتها ومن أخبارها · حديث 20140
121 - حدثنا محمد بن عبد الله الحضرمي ثنا الحسن بن علي الحلواني ثنا محمد بن خالد بن عثمة حدثني موسى بن يعقوب عن عبد الرحمن بن المنيب عن أبي بكر بن سليمان بن أبي حثمة Y أن رسول الله صلى الله عليه و سلم جاء بيت زيد بن حارثة فاستأذن فأذنت له زينب ولا خمار عليها فألقت كم درعها على رأسها فسألها عن زيد فقالت ذهب قريبا يا رسول الله فقام رسول الله صلى الله عليه و سلم وله همهمة قالت زينب فاتبعته فسمعته يقول : تبارك مصرف القلوب فما زال يقولها حتى تغيب
حضرت ابو بکر بن سلیمان بن ابو حثمہ سے مروی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت زید بن حارثہ کے گھر آئے تو اجازت مانگی۔ حضرت زینب نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اجازت دی جبکہ ان پر اوڑھنی نہ تھی ۔ انہوں نے اپنے کرتے کی آستین کو (کھینچ کر ) اپنے سر پر ڈال لیا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت زید کے بارے میں دریافت کیا ۔ عرض کی: اے اللہ کے رسول ! وہ قریب ہی کہیں گئے ہیں ۔ پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اُٹھ کھڑے ہوئے اس حال میں کہ آپ کے لیے ہمہمہ (ایسا کلام جو اتنی دھیمی آواز سے ہو کہ جو سمجھی نہ جا سکے) تھا۔ حضرت زینب فرماتی ہیں: میں آپ کے پیچھے چلی تو میں نے آپ کو کہتے ہوئے سنا: دلوں کو بدلنے والا بڑی برکتوں والا ہے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسلسل یہی کہتے رہے یہاں تک کہ غائب ہو گئے۔
أبي بكر بن سليمان بن أبي حثمة ← عبد الرحمن بن المنيب ← مُوسَى بْنِ يَعْقُوبَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ عَثْمَةَ، ← الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِيُّ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 20140
