Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Friday, Jumada I 6, 1448 AH · Oct 16, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المعجم الکبیر للطبرانی

Al Muajam Al Kabir Tibrani

by Tibrani

23,863 Hadith4718 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المعجم الکبیر للطبرانی · باب الياء ‹ قوله { إن الذين يحبون أن تشيع الفاحشة في الذين آمنوا } الآية · حديث 19163

212 - حدثنا عبد الله بن محمد بن سعيد بن أبي مريم ثنا محمد بن يوسف الفريابي ثنا ورقاء عن ابن أبي نجيح عن مجاهد Y في قوله { إن الذين يحبون أن تشيع الفاحشة في الذين آمنوا } يظهر بحديث في شأن عائشة

حضرت مجاہد' اللہ تعالیٰ کے اس قول کے بارے میں فرماتے ہیں؛ " بے شک جو لوگ یہ پسند کرتے ہیں کہ پھیلے بے حیائی، ان لوگوں میں جو ایمان لاتے ہیں ۔ " حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی شان میں (نازل شدہ) بات سے اسے کا مفہوم ظاہر ہے۔

ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ← وَرْقَاءُ ← مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 19163

المعجم الکبیر للطبرانی · باب الياء ‹ قوله { إن الذين يحبون أن تشيع الفاحشة في الذين آمنوا } الآية · حديث 19164

213 - حدثنا أحمد بن محمد بن يحيى بن حمزة ثنا أبو الجماهر ثنا سعيد بن بشير عن قتادة Y في قوله { إن الذين يحبون أن تشيع الفاحشة في الذين آمنوا لهم عذاب أليم } أي الزنا

حضرت قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے؛ اللہ تعالیٰ کے اس قول کے بارے میں: "بے شک جو لوگ یہ پسند کرتے ہیں کہ پھیلے بے حیائی، ان لوگوں میں جو ایمان لاتے ہیں (تو ) ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔ " یعنی زنا (کی باتیں پھیلانا پسند کرتے ہیں۔)

سَعِیدِ بْنِ بَشِیرٍ، ← أَبُو الْجُمَاهِرِ، ← أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حَمْزَةَ

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 19164

المعجم الکبیر للطبرانی · باب الياء ‹ قوله { إن الذين يحبون أن تشيع الفاحشة في الذين آمنوا } الآية · حديث 19165

214 - حدثنا عمر بن أبي الطاهر ثنا يحيى بن بكير ثنا ابن لهيعة عن عطاء بن دينار عن سعيد بن جبير Y { إن الذين } يعني من قذف عائشة { يحبون أن تشيع الفاحشة } يعني أن يفشوا ويظهر الزنا { في الذين آمنوا } يعني صفوان و عائشة { لهم عذاب أليم } يعني وجيع { في الدنيا والآخرة } فكان عذاب عبد الله بن أبي في الدنيا الحد وفي الآخرة عذاب النار { والله يعلم وأنتم لا تعلمون }

حضرت سعید بن جبیر سے مروی ہے : "بے شک جو لوگ" یعنی نہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا پرتہمت لگائی۔ " یہ پسند کرتے ہیں کہ پھیلے بے حیائی" کہ وہ عام کریں اور ظاہر کریں زنا کے گناہ کو۔ "ان لوگوں میں جو ایمان لاتے ہیں" یعنی حضرت صفوان اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ۔"(تو) ان کے لئے درد ناک عذاب ہے۔" یعنی ، درد ہے ۔ "دنیا اور آخرت میں" پس عبداللہ بن ابی کی سزا؛ دنیا میں کوڑے ۔ اور آخرت میں دوزخ کا عذاب۔" اور اللہ تعالیٰ (حقیقت کو ) جانتا ہے اور تم نہیں جانتے ہو ۔"

عَطَاءِ بْنِ دِیْنَارٍ ← ابْنُ لَهِيعَةَ ← يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ← عمر بن أبي الطاهر

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 19165

المعجم الکبیر للطبرانی · باب الياء ‹ قوله { إن الذين يحبون أن تشيع الفاحشة في الذين آمنوا } الآية · حديث 19166

215 - حدثنا داود بن محمد بن صالح ثنا العباس بن الوليد النرسي ثنا يزيد بن زريع ثنا سعيد بن أبي عروبة عن قتادة Y في قوله { إن الذين يحبون أن تشيع الفاحشة في الذين آمنوا } أي يظهر الزنا لهم عذاب النار

حضرت قتادہ سے مروی ہے ؛ اللہ تعالیٰ کے اس قول کے بارے میں: " بے شک جو لوگ یہ پسند کرتے ہیں کہ پھیلے بے حیائی، ان لوگوں میں جو ایمان لاتے ہیں (تو) ان کے لئے درد ناک عذاب ہے۔ " یعنی زنا کی باتیں ظاہر کرتے ہیں، ان کے لئے درد یتے والا عذاب ہے۔

سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، ← يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ← الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، ← داود بن محمد بن صالح

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 19166

المعجم الکبیر للطبرانی · باب الياء ‹ باب قوله { ولولا فضل الله عليكم ورحمته وأن الله رؤوف رحيم } · حديث 19167

216 - حدثنا بكر بن سهل ثنا عبد الغني ثنا موسى ثنا عبد الرحمن الصنعاني عن ابن جريج عن عطاء عن ابن عباس وعن مقاتل بن سليمان عن الضحاك عن ابن عباس Y { لولا فضل الله عليكم ورحمته } يريد لولا ما تفضل الله به عليكم ورحمته لندامتكم يريد مسطحا و حمنة و حسان { وأن الله رؤوف } يريد من الرحمة { رحيم } بكم حيث ندمتم ورجعتم إلى الحق

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے ؛ " اور اگر نہ ہوتا تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت " مراد ہے: اگر نہ ہوتا ، جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے اوپر فضل اور رحمت فرمائی، اس وجہ سے کہ تم شرمندہ ہوئے۔ مراد: مسطح ، حمنہ اور حسان ہیں۔ " اور یہ کہ اللہ تعالیٰ بہت مہربان (اور) رحیم ہے۔ " رحمت سے مراد ہے کہ وہ تم پر مہربان ہے اس وجہ سے کہ تم (اپنے قصور پر) نادم ہوئے اور تم نے حق اور سچ کی طرف رجوع کر لیا۔

الضَّحَّاكُ، ← مُقَاتِلِ بْنِ سُلَيْمَانَ، ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عَطَاءٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عبد الرحمن الصنعاني ← مُوسَى ← عَبْدُ الْغِنَى، ← بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 19167

المعجم الکبیر للطبرانی · باب الياء ‹ باب قوله { ولولا فضل الله عليكم ورحمته وأن الله رؤوف رحيم } · حديث 19168

217 - حدثنا عمرو بن الطاهر بن أبي السرح ثنا يحيى بن بكير ثنا ابن لهيعة عن عطاء بن دينار عن سعيد بن جبير Y { لولا فضل الله عليكم ورحمته } يعني لعاقبكم بما قلتم لعائشة { وأن الله رؤوف } يعني رؤوف بكم حين عفا ولم يعاقبكم فيما قلتم من القذف

حضرت سعید بن جبیر سے مروی ہے: " اور اگر نہ ہوتا تم پر اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت"تو ضرور وہ تمہیں سزا دیتا بدلے اس کے جو تم نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے متعلق کہا۔ " اور یہ کہ اللہ تعالیٰ بہت مہربان (اور ) رحیم ہے۔ '' یعنی وہ تم پر حد درجہ مہربان ہے، جب اس نے تمہیں معاف فرما دیا اور تمہارے تہمت والی بات کہنے کی تمہیں سزا نہ دی۔

عَطَاءِ بْنِ دِیْنَارٍ ← ابْنُ لَهِيعَةَ ← يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ← عمرو بن الطاهر بن أبي السرح

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 19168

المعجم الکبیر للطبرانی · باب الياء ‹ باب تأويل قوله عز و جل { يا أيها الذين آمنوا لا تتبعوا خطوات الشيطان } · حديث 19169

218 - حدثنا بكر بن سهل ثنا عبد الغني بن سعيد الثقفي ثنا موسى بن عبد الرحمن الصنعاني عن ابن جريج عن عطاء عن ابن عباس وعن مقاتل عن الضحاك عن ابن عباس Y { يا أيها الذين آمنوا لا تتبعوا خطوات الشيطان } يريد زلات الشيطان { فإنه يأمر بالفحشاء والمنكر } يريد بالفحشاء عصيان الله والمنكر كل ما يكره الله { ولولا فضل الله عليكم ورحمته ما زكا منكم من أحد أبدا } يريد ما قبلت توبة أحد منكم أبدا { ولكن الله يزكي من يشاء } يريد فقد شئت أن أتوب عليكم { والله سميع عليم } لقولكم عليهم بما في أنفسكم من الندامة والتوبة

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے: " اے ایمان والو! تم شیطان کے راستوں کی پیروی نہ کرو" مراد ہے: شیطان کے ورغلاوے ہیں۔ " کیونکہ وہ تو اسے بے حیائی اور برائی ہی کا حکم دے گا۔ " فحشاء سے مراد: اللہ کی نا فرمانی اور مکروہ : ہر وہ چیز جسے اللہ نا پسند کرتا ہے۔ " اور اگر تم پر اللہ تعالیٰ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی تو تم میں سے کوئی بھی کبھی پاک صاف نہ ہو سکتا" مراد ہے، میں تم میں سے کسی ایک کی بھی توبہ قبول نہ کرتا۔ "، لیکن اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے پاک کر دیتا ہے" مراد ہے، میں نے چاہا کہ تم پر نظر رحمت کروں۔ " اور اللہ تمہاری ہر گفتگو کو خوب سنتا اور جانتا ہے۔" وہ تمہارے قول کو سننے والا اور تمہارے دل کی ندامت اور توبہ کو جاننے والا۔

الضَّحَّاكُ، ← مُقَاتِلٍ، ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عَطَاءٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الصَّنْعَانِيُّ، ← عَبْدُ الْغَنِيِّ بْنُ سَعِيدٍ الثَّقَفِيُّ ← بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 19169

المعجم الکبیر للطبرانی · باب الياء ‹ باب تأويل قوله عز و جل { يا أيها الذين آمنوا لا تتبعوا خطوات الشيطان } · حديث 19170

219 - حدثنا عمرو بن أبي الطاهر بن السرح ثنا يحيى بن بكير ثنا ابن لهيعة عن عطاء بن دينار عن سعيد بن جبير Y { يا أيها الذين آمنوا لا تتبعوا خطوات الشيطان } يعني تزيين الشيطان { فإنه يأمر بالفحشاء } يعني بالمعاصي { والمنكر } ما لا يعرف يعني مثل ما قيل لعائشة { ولولا فضل الله عليكم ورحمته } يعني نعمته { ما زكا منكم من أحد } يعني ما صلح منكم من أحد { أبدا ولكن الله يزكي من يشاء } يعني يصلح من يشاء

حضرت سعید بن جبیر سے مروی ہے: " اے ایمان والو! تم شیطان کے راستوں کی پیروی نہ کرو" یعنی شیطان کے سجانا سنوارنے کی حتیٰ کہ اس نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا پہ تہمت لگا دی۔ " کیونکہ وہ تو اسے بے حیائی کا حکم دے گا۔ " نافرمانیوں کا۔ " اور برائی ہی کا" جو چیز نیکی نہ ہو یعنی مثال کے طور پر جو حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے لئے کہا گیا۔ " اور اگر تم پر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت نہ ہوتی۔" یعنی اس کی نعمت ۔ " تو تم میں سے کوئی بھی کبھی پاک صاف نہ ہو سکتا" یعنی تم میں سے کوئی ایک کبھی بھی اس قابل نہ ہوتا۔ " لیکن اللہ جسے چاہتا ہے پاک کر دیتا ہے " (پاکی کے) قابل بنا دیتا ہے، جسے چاہتا ہے۔

عَطَاءِ بْنِ دِیْنَارٍ ← ابْنُ لَهِيعَةَ ← يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ← عَمْرُو بْنُ أَبِي الطَّاهِرِ بْنِ السَّرْحِ

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 19170

المعجم الکبیر للطبرانی · باب الياء ‹ باب تأويل قوله { ولا يأتل أولو الفضل منكم والسعة } الآية · حديث 19171

220 - حدثنا عبد الله بن محمد بن سعيد بن أبي مريم ثنا محمد بن يوسف الفريابي ثنا ورقاء بن عمر عن ابن أبي نجيح عن مجاهد Y في قوله { ولا يأتل أولو الفضل منكم والسعة أن يؤتوا أولي القربى والمساكين والمهاجرين في سبيل الله وليعفوا وليصفحوا ألا تحبون أن يغفر الله لكم والله غفور رحيم } قال : كان أبو بكر حلف أن لا ينفع يتيما في حجره أشاع ذلك يعني في عائشة فلما نزلت هذه الآية قال : أنا أحب أن يغفر الله لي ولأكونن له خيرا مما كنت

حضرت مجاہد' اللہ تعالیٰ کے اس قول کے بارے میں فرماتے ہیں: " اور قسم نہ کھائیں تم میں سے فضیلت اور مالی وسعت والے کہ وہ آئندہ اپنے رشتہ داروں ، مسکینوں اور اللہ کی راہ میں ہجرت کرنے والوں کو کوئی چیز نہیں دیں گے، انہیں چاہیے کہ وہ معاف کر دیں اور درگزر کریں کیا تم پسند نہیں کرتے کہ اللہ تمہیں بخشش دے؟ اور اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا اور نہایت مہربان ہے۔" فرمایا: حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے قسم اٹھا لی تھی کہ وہ اپنی گود میں پلنے والے یتیم پر خرچ نہیں کریں گے کہ اس نے اس بات کو عام کیا یعنی حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بارے میں ( جو بات تھی۔) پس جب یہ آیت نازل ہوئی تو کہا: میں پسند کرتا ہوں کہ اللہ میری مغفرت فرمائے اور ضرور میں اس کے لئے پہلے زیادہ بہتر بنوں گا۔

مُجَاهِدٍ، فِي قَوْلِهِ ← ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ← وَرْقَاءُ بْنُ عُمَرَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 19171

المعجم الکبیر للطبرانی · باب الياء ‹ باب تأويل قوله { ولا يأتل أولو الفضل منكم والسعة } الآية · حديث 19172

221 - حدثنا علي بن المبارك الصنعاني ثنا زيد بن المبارك ثنا محمد بن ثور عن ابن جريج عن مجاهد Y في قوله { ولا يأتل أولو الفضل منكم والسعة } قال : أبو بكر حلف لا ينفع يتيما كان في حجره قال عبد الملك هو مسطح بن أثاثة بن عباد بن المطلب أشاع ذلك فلما نزلت هذه الآية { ألا تحبون أن يغفر الله لكم } قال أبو بكر : بلى أنا أحب أن يغفر الله لي وأكون لليتامى خيرا مما كنت

حضرت مجاہد ' اللہ تعالیٰ کے اس قول کے بارے میں فرماتے ہیں: " اور قسم نہ کھائیں تم میں سے فضیلت اور مالی وسعت والے" فرمایا: حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے قسم اٹھا لی تھی کہ وہ اپنی گود میں پلنے والے یتیم پر خرچ نہیں کریں گے حضرت عبدالملک فرماتے ہیں: وہ مسطح بن اثاثہ بن عبادہ بن عبدالمطلب ہے، جس نے اس کو پھیلایا۔ پس جب یہ آیت نازل ہوئی تو کہا: میں پسند کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ میری مغفرت فرمائے اور ضرور میں خود کو اس کے لئے پہلے سے زیادہ بہتر ثابت کروں گا۔

مُجَاهِدٍ، فِي قَوْلِهِ ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ ثَوْرٍ ← زَيْدُ بْنُ الْمُبَارَکِ ← عَلِيُّ بْنُ الْمُبَارَكِ الصَّنْعَانِيُّ

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 19172

المعجم الکبیر للطبرانی · باب الياء ‹ باب تأويل قوله { ولا يأتل أولو الفضل منكم والسعة } الآية · حديث 19173

222 - حدثنا بكر بن سهل ثنا عبد الغني بن سعيد الثقفي ثنا موسى بن عبد الرحمن عن ابن جريج عن عطاء عن ابن عباس وعن مقاتل بن سليمان عن الضحاك عن ابن عباس Y { ولا يأتل } يريد ولا يحلف { أولو الفضل منكم والسعة } يريد ولا يحلف أبو بكر أن ينفق على مسطح بن أثاثة { أن يؤتوا أولي القربى والمساكين والمهاجرين في سبيل الله وليعفوا وليصفحوا } فقد جعلت فيك يا أبا بكر الفضل وجعلت عندك السعة والمعرفة بالله ومعرفة الرحم فتعطف يا أبا بكر على مسطح فله قرابة وله هجرة ومسكنة ومشاهد رضيتها منها بدرا { ألا تحبون أن يغفر الله لكم } يريد فاغفر لمسطح { والله غفور رحيم } يريد فإني غفور لمن أخطأ رحيم بأوليائي

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے : '' اور قسم نہ کھائیں " مراد ہے: حلف نہ اٹھائیں۔ " تم میں سے فضیلت اور مالی وسعت والے" مراد ہے: حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ قسم نہ اٹھائیں کہ وہ مسطح پر خرچ نہیں کریں گے۔ " کہ وہ آئندہ اپنے رشتہ داروں ، مسکینوں اور اللہ کی راہ میں ہجرت کرنے والوں کو کوئی چیز نہیں دیں گے، انہیں چاہیے کہ وہ معاف کردیں اور درگزر کریں"۔ اے ابو بکر ! میں نے تیرے اندر فضیلت رکھ دی اور تمہارے پاس گنجائش رکھ دی، تمہیں معرفت باللہ عطا کی اور صلہ رحمی کا جذبہ دیا ۔ پس اے ابو بکر! مسطح پر مہربانی کرو کیونکہ اسے قرابت حاصل ہے، ہجرت کی فضیلت کامالک ہے، مسکین ہے اور غزوات میں حاضری اور میں بدر کے دن تجھ سے راضی ہو گیا۔ " کیا تم پسند نہیں کرتے " اے ابو بکر ! " کہ اللہ تمہیں بخشش دے؟ " مراد ہے: مسطح کی غلطی معاف کر دو! " اور اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا اور نہایت مہربان ہے۔ " مراد ہے: بے شک میں بے ارادہ غلطی کرنے والے کو بہت زیادہ بخشنے والا ہوں اور اپنے ولیوں پرمہربان ہوں۔

الضَّحَّاكُ، ← مُقَاتِلِ بْنِ سُلَيْمَانَ، ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عَطَاءٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← مُوسَی بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ← عَبْدُ الْغَنِيِّ بْنُ سَعِيدٍ الثَّقَفِيُّ ← بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 19173

المعجم الکبیر للطبرانی · باب الياء ‹ باب تأويل قوله { ولا يأتل أولو الفضل منكم والسعة } الآية · حديث 19174

223 - حدثنا عبد الله بن ناجية ثنا محمد بن سعد العوقي ثنا أبو سعد بن محمد ثنا عمي الحسين بن الحسن بن عطية حدثني أبي عن جدي عطية العوقي عن ابن عباس Y في قوله { ولا يأتل أولو الفضل منكم والسعة } الآية قال : كان ناس من أصحاب النبي صلى الله عليه و سلم قد رموا عائشة بالقبيح وأفشوا به وتكلموا به وأقسم ناس من أصحاب رسول الله صلى الله عليه و سلم فمنهم أبو بكر أن لا يتصدق على رجل تكلم بشيء من هذا ولا يصله فقال لا يقسم أولوا الفضل منكم والسعة أن يصلوا أرحامهم وأن يعطوهم من أموالهم كالذي كانوا يفعلون قبل ذلك فأمر الله أن يغفر لهم وأن يعفو عنهم

حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے: " اور قسم نہ کھائیں تم میں سے فضیلت اور مالی وسعت والے" مکمل آیت۔ فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے چند حضرات وہ تھے، جنہوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا پر برا الزام لگایا، اسے پھیلایا اور اس کے بارے میں کلام کی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ میں سے چند حضرات وہ تھے، جنہوں نے قسم کھائی ان میں سے ایک حضرت ابو بکر تھے کہ وہ کسی ایسے آدمی پر صدقہ نہیں کریں گے، جس نے ایسا کلام کیا اور نہ ہی اس سے صلہ رحمی کریں گے تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: حلف نہ اُٹھائیں تم میں سے فضیلت اور مالی وسعت والے کہ وہ صلہ رحمی نہیں کریں گے اور ان کو اپنے مال نہیں دیں گے جیسے وہ اس سے پہلے کرتے تھے۔ پس اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ وہ انہیں بخش دیں اور انہیں معاف کر دیں۔

ابن عباس في قوله الآية ← جدي عطية العوقي ← أَبِي ← عَمِّي الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَطِيَّةَ، ← أبو سعد بن محمد ← محمد بن سعد العوقي ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَاجِيَةَ

Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 19174

chevron_left Previous
1…404142…89
Next chevron_right
All Chapters
0. Book
    0. Chapter
0. Book
    0. Chapter
0. Book
    0. Chapter
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter
33. Chapter
34. Chapter
35. Chapter
36. Chapter
37. Chapter
38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
2. Book
    44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter54. Chapter55. Chapter56. Chapter57. Chapter58. Chapter59. Chapter60. Chapter61. Chapter62. Chapter63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter73. Chapter74. Chapter75. Chapter76. Chapter77. Chapter78. Chapter79. Chapter80. Chapter81. Chapter82. Chapter83. Chapter84. Chapter85. Chapter86. Chapter87. Chapter88. Chapter89. Chapter90. Chapter91. Chapter92. Chapter93. Chapter94. Chapter95. Chapter96. Chapter97. Chapter98. Chapter99. Chapter100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter186. Chapter187. Chapter188. Chapter
3. Book
    189. Chapter190. Chapter191. Chapter192. Chapter193. Chapter194. Chapter195. Chapter196. Chapter197. Chapter198. Chapter199. Chapter200. Chapter201. Chapter202. Chapter203. Chapter204. Chapter205. Chapter206. Chapter207. Chapter208. Chapter209. Chapter210. Chapter211. Chapter212. Chapter213. Chapter214. Chapter215. Chapter216. Chapter217. Chapter218. Chapter219. Chapter220. Chapter221. Chapter222. Chapter223. Chapter224. Chapter225. Chapter
3. Book
    226. Chapter227. Chapter228. Chapter229. Chapter230. Chapter231. Chapter232. Chapter233. Chapter234. Chapter235. Chapter236. Chapter237. Chapter238. Chapter239. Chapter240. Chapter241. Chapter242. Chapter243. Chapter244. Chapter245. Chapter246. Chapter247. Chapter248. Chapter249. Chapter250. Chapter251. Chapter252. Chapter253. Chapter254. Chapter
4. Book
    255. Chapter256. Chapter257. Chapter258. Chapter259. Chapter260. Chapter261. Chapter262. Chapter263. Chapter264. Chapter265. Chapter266. Chapter
5. Book
    267. Chapter268. Chapter269. Chapter270. Chapter271. Chapter272. Chapter273. Chapter274. Chapter275. Chapter276. Chapter277. Chapter278. Chapter279. Chapter280. Chapter281. Chapter282. Chapter283. Chapter284. Chapter285. Chapter286. Chapter287. Chapter288. Chapter289. Chapter290. Chapter291. Chapter292. Chapter293. Chapter294. Chapter295. Chapter296. Chapter297. Chapter298. Chapter299. Chapter300. Chapter301. Chapter
6. Book
    302. Chapter303. Chapter304. Chapter305. Chapter306. Chapter307. Chapter308. Chapter309. Chapter310. Chapter311. Chapter312. Chapter313. Chapter314. Chapter315. Chapter316. Chapter317. Chapter318. Chapter319. Chapter320. Chapter321. Chapter322. Chapter323. Chapter324. Chapter325. Chapter326. Chapter327. Chapter328. Chapter329. Chapter330. Chapter331. Chapter332. Chapter333. Chapter334. Chapter335. Chapter336. Chapter337. Chapter338. Chapter339. Chapter340. Chapter341. Chapter342. Chapter343. Chapter344. Chapter345. Chapter346. Chapter347. Chapter348. Chapter349. Chapter350. Chapter351. Chapter352. Chapter353. Chapter354. Chapter355. Chapter356. Chapter357. Chapter358. Chapter359. Chapter360. Chapter361. Chapter362. Chapter363. Chapter364. Chapter365. Chapter366. Chapter367. Chapter368. Chapter369. Chapter370. Chapter371. Chapter372. Chapter373. Chapter374. Chapter375. Chapter376. Chapter377. Chapter378. Chapter379. Chapter380. Chapter381. Chapter382. Chapter383. Chapter384. Chapter385. Chapter386. Chapter387. Chapter388. Chapter389. Chapter390. Chapter391. Chapter392. Chapter393. Chapter394. Chapter395. Chapter396. Chapter397. Chapter398. Chapter399. Chapter400. Chapter401. Chapter402. Chapter403. Chapter404. Chapter405. Chapter406. Chapter407. Chapter408. Chapter409. Chapter410. Chapter411. Chapter412. Chapter413. Chapter414. Chapter415. Chapter416. Chapter417. Chapter418. Chapter419. Chapter420. Chapter421. Chapter422. Chapter423. Chapter424. Chapter425. Chapter426. Chapter427. Chapter428. Chapter429. Chapter430. Chapter431. Chapter432. Chapter433. Chapter434. Chapter435. Chapter436. Chapter437. Chapter438. Chapter439. Chapter440. Chapter441. Chapter442. Chapter443. Chapter444. Chapter445. Chapter446. Chapter447. Chapter448. Chapter449. Chapter450. Chapter451. Chapter452. Chapter453. Chapter454. Chapter455. Chapter456. Chapter457. Chapter458. Chapter459. Chapter460. Chapter461. Chapter462. Chapter463. Chapter464. Chapter465. Chapter466. Chapter467. Chapter468. Chapter469. Chapter470. Chapter471. Chapter472. Chapter473. Chapter474. Chapter475. Chapter476. Chapter477. Chapter478. Chapter479. Chapter480. Chapter481. Chapter482. Chapter483. Chapter484. Chapter485. Chapter486. Chapter487. Chapter488. Chapter489. Chapter490. Chapter491. Chapter492. Chapter493. Chapter494. Chapter495. Chapter496. Chapter497. Chapter498. Chapter499. Chapter500. Chapter501. Chapter502. Chapter503. Chapter504. Chapter505. Chapter506. Chapter507. Chapter508. Chapter509. Chapter510. Chapter511. Chapter512. Chapter513. Chapter514. Chapter515. Chapter516. Chapter517. Chapter518. Chapter519. Chapter520. Chapter521. Chapter522. Chapter523. Chapter524. Chapter525. Chapter526. Chapter527. Chapter528. Chapter529. Chapter530. Chapter531. Chapter532. Chapter533. Chapter534. Chapter535. Chapter536. Chapter537. Chapter538. Chapter539. Chapter540. Chapter
6. Book
    541. Chapter
7. Book
    542. Chapter543. Chapter544. Chapter545. Chapter546. Chapter547. Chapter548. Chapter549. Chapter550. Chapter551. Chapter552. Chapter553. Chapter554. Chapter555. Chapter556. Chapter557. Chapter558. Chapter559. Chapter560. Chapter561. Chapter562. Chapter563. Chapter564. Chapter565. Chapter566. Chapter567. Chapter568. Chapter569. Chapter570. Chapter571. Chapter572. Chapter573. Chapter574. Chapter575. Chapter576. Chapter577. Chapter578. Chapter579. Chapter580. Chapter581. Chapter582. Chapter583. Chapter584. Chapter585. Chapter586. Chapter587. Chapter588. Chapter589. Chapter590. Chapter591. Chapter592. Chapter593. Chapter594. Chapter595. Chapter596. Chapter597. Chapter598. Chapter599. Chapter600. Chapter601. Chapter602. Chapter603. Chapter604. Chapter605. Chapter606. Chapter607. Chapter608. Chapter609. Chapter610. Chapter611. Chapter612. Chapter613. Chapter614. Chapter615. Chapter616. Chapter617. Chapter618. Chapter619. Chapter620. Chapter621. Chapter622. Chapter623. Chapter624. Chapter625. Chapter626. Chapter627. Chapter628. Chapter629. Chapter630. Chapter631. Chapter632. Chapter633. Chapter634. Chapter635. Chapter636. Chapter637. Chapter638. Chapter639. Chapter640. Chapter641. Chapter642. Chapter643. Chapter644. Chapter645. Chapter646. Chapter647. Chapter648. Chapter649. Chapter650. Chapter651. Chapter652. Chapter653. Chapter654. Chapter655. Chapter656. Chapter657. Chapter658. Chapter659. Chapter660. Chapter661. Chapter662. Chapter663. Chapter664. Chapter665. Chapter666. Chapter667. Chapter668. Chapter669. Chapter670. Chapter671. Chapter672. Chapter673. Chapter674. Chapter675. Chapter676. Chapter677. Chapter678. Chapter679. Chapter680. Chapter681. Chapter682. Chapter683. Chapter684. Chapter685. Chapter686. Chapter687. Chapter688. Chapter689. Chapter690. Chapter691. Chapter692. Chapter693. Chapter694. Chapter695. Chapter696. Chapter697. Chapter698. Chapter699. Chapter700. Chapter701. Chapter702. Chapter703. Chapter704. Chapter705. Chapter706. Chapter707. Chapter708. Chapter709. Chapter710. Chapter711. Chapter712. Chapter713. Chapter714. Chapter715. Chapter716. Chapter