المعجم الکبیر للطبرانی · باب الياء ‹ قصة الإفك وما أنزل الله من براءتها · حديث 19115
164 - حدثنا عبد الرحمن بن خلاد الدورقي ثنا سعدان بن زكريا الدورقي قال ثنا إسماعيل بن يحيى بن عبد الله التيمي عن ابن أبي ذئب عن نافع عن ابن عمر قال Y كان رسول الله صلى الله عليه و سلم إذا أراد سفرا أقرع بين نسائه أثلاثا فمن أصابته القرعة أخرج بهن معه فكن يخرجن يسقين الماء ويداوين الجرحى فلما غزا بني المصطلق أقرع بينهن فأصابت القرعة عائشة و أم سلمة فأخرج بهما معه فلما كانوا في بعض الطريق مال رحل أم سلمة فأناخوا بعيرها ليصلحوا رحلها وكانت عائشة تريد قضاء حاجة فلما أنزلوا إبلهم قالت عائشة : فقلت في نفسي إلى ما يصلحوا رحل أم سلمة أقضي حاجتي قالت : فنزلت من الهودج فأخذت ماء في السطل ولم يعلموا بنزولي فأتيت خربة وانقطعت قلادتي فاحتبست في رجعها ونظامها وبعث القوم إبلهم ومضوا وظنوا أني في الهودج لم أنزل قالت عائشة : فرجعت ولم أر أحدا قالت : فاتبعتهم حتى أعييت فقلت في نفسي إن القوم سيفقدوني ويرجعون في طلبي قالت : فقمت على بعض الطريق فمر بي صفوان بن المعطل السلمي وكان رفيق رسول الله صلى الله عليه و سلم وكان يسأل النبي صلى الله عليه و سلم أن يجعله على الساقة فجعله فكان إذا رحل الناس أقام يصلي ثم اتبعهم فما سقط منهم من شيء حمله حتى يأتي به أصحابه قالت عائشة : فلما مر بي ظن أني رجل فقال : يا نومان قم فإن الناس قد مضوا قالت : فقلت : إني لست رجلا أنا عائشة فقال : إنا لله وإنا إليه راجعون ثم أناخ بعيره فعقل يديه ثم ولى عني فقال : يا أمة قومي فاركبي فإذا ركبت فائذنيني قالت : فركبت فجاء حتى حل العقال ثم بعث حمله فأخذ بخطام الجمل فقال ابن عمر : فما كلمها كلاما حتى أتى بها رسول الله فقال عبد الله بن أبي بن سلول المنافق فجر بها ورب الكعبة وأعانه على ذلك حسان بن ثابت الأنصاري و مسطح بن أثاثة و حمنة وشاع ذلك في العسكر وبلغ ذلك النبي صلى الله عليه و سلم وكان في قلب النبي صلى الله عليه و سلم مما قالوا حتى رجعوا إلى المدينة وأشاع عبد الله بن أبي بن سلول هذا الحديث في المدينة واشتد ذلك على رسول الله صلى الله عليه و سلم قالت عائشة : فدخلت ذات يوم على أم مسطح فرأتني وأنا أريد المذهب فحملت معي السطل وفيه ماء فوقع السطل منها فقالت : تعس مسطح قالت لها عائشة : سبحان الله تتعسين رجلا من أهل بدر وهو ابنك قالت لها أم مسطح إنه سال بك السيل وأنت لا تدرين وأخبرتها الخبر قالت : فلما أخبرتني أخذتني الحمى وتقلص ما كان بي ولم أبعد المذهب قالت عائشة : وقد كنت أرى من النبي صلى الله عليه و سلم قبل ذلك جفوة ولم أدر من أي شيء هي ؟ فلما [ حدثتني أم مسطح فعلمت أن جفوة رسول الله صلى الله عليه و سلم لما ] أخبرتني أم مسطح قالت عائشة فقلت للنبي صلى الله عليه و سلم : يا رسول الله أتأذن لي أن أذهب إلى أهلي ؟ قال : ( اذهبي ) فخرجت عائشة حتى أتت أباها أبا بكر قال لها أبو بكر : ما لك ؟ قالت : أخرجني رسول الله صلى الله عليه و سلم من بيته قال لها أبو بكر : فأخرجك رسول الله صلى الله عليه و سلم فآويك أنا والله لا آويك حتى يأمر رسول الله صلى الله عليه و سلم فأمره رسول الله صلى الله عليه و سلم أن يؤويها قال لها أبو بكر : والله ما قيل لنا هذا في الجاهلية قط فكيف وقد أعزنا الله بالإسلام ؟ فبكت عائشة و أم رومان و أبو بكر و عبد الرحمن وبكى معهم أهل الدار وبلغ ذاك النبي صلى الله عليه و سلم فصعد المنبر فحمد الله وأثنى عليه فقال : ( أيها الناس من يعذرني ممن يؤذيني ؟ ) فقام إليه سعد بن معاذ فسل سيفه فقال : يا رسول الله أنا أعذرك منه إن يك من الأوس أتيتك برأسه وإن يك من الخزرج أمرتنا بأمرك فيه فقام سعد بن عبادة فقال : كذبت والله ما تقدر على قتله إنما طلبتنا بذحول كانت بيننا وبينكم في الجاهلية فقال هذا : يا للأوس وقال هذا : يا للخزرج فاضطربوا بالنعال والحجارة وتلاطموا فقام أسيد بن حضير فقال : فيم الكلام ؟ هذا رسول الله يأمرنا بأمره فسفه عن رغم أنف من رغم ونزل جبريل عليه السلام وهو على المنبر فصعد إليه أبو عبيدة بن الجراح فاحتضنه فلما سري عنه أومأ رسول الله صلى الله عليه و سلم إلى الناس جميعا ثم تلا عليهم ما نزل به جبريل عليه السلام فنزل { وإن طائفتان من المؤمنين اقتتلوا فأصلحوا بينهما فإن بغت إحداهما على الأخرى فقاتلوا التي تبغي } بالسيف إلى آخر الآيات فصاح الناس : رضينا يا رسول الله بما أنزل الله من القرآن فقام بعضهم إلى بعض فتلازموا وتصالحوا ونزل النبي صلى الله عليه و سلم عن المنبر وانتظر الوحي في عائشة وبعث إلى علي و أسامة و بريرة وكان إذا أراد أن يستشير امرءا لم يعد عليا و أسامة بعد موت أبيه زيد فقال لعلي : ( ما تقول في عائشة ؟ فقد أهمني ما قال الناس فيها ) فقال له : يا رسول الله قد قال الناس وقد حل لك طلاقها وقال لأسامة : ( ما تقول أنت ؟ ) قال : سبحان الله ما يحل لنا أن نتكلم في هذا سبحانك هذا بهتان عظيم فقال لبريرة : ( ما تقولين يا بريرة ؟ ) قالت : والله يا رسول الله ما علمت على أهلك إلا خيرا إلا أنها امرأة نؤوم تنام حتى تجيء الداجن فتأكل عجينها وإن كان شيء من هذا ليخبرنك الله فخرج النبي صلى الله عليه و سلم حتى أتى منزل أبي بكر فدخل عليها فقال لها : ( يا عائشة إن كنت فعلت هذا الأمر فقولي حتى استغفر الله لك ) قالت : والله لا أستغفر الله منه أبدا إن كنت فعلته فلا غفر الله لي وما أجد مثلي ومثلكم إلى مثل أبي يوسف وذهب اسم يعقوب من الأسف { إنما أشكو بثي وحزني إلى الله وأعلم من الله ما لا تعلمون } فبينا رسول الله صلى الله عليه و سلم يكلمها إذ نزل جبريل عليه السلام بالوحي على النبي صلى الله عليه و سلم فأخذت النبي صلى الله عليه و سلم نعسة فقال أبو بكر لعائشة : قومي فاحتضني رسول الله فقالت : لا والله لا أدنو منه فقام أبو بكر فاحتضن النبي صلى الله عليه و سلم فسري عنه وهو يبتسم فقال : ( يا عائشة قد أنزل الله عذرك ) قالت : بحمد الله لا بحمدك فتلا عليها رسول الله صلى الله عليه و سلم سورة النور إلى الموضع الذي انتهى خبرها وعذرها وبراءتها فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم : ( قومي إلى البيت ) فقامت وخرج رسول الله صلى الله عليه و سلم إلى المسجد فدعا أبا عبيدة بن الجراح فجمع الناس ثم تلا عليهم ما أنزل الله عز و جل من البراءة لعائشة ونزل رسول الله صلى الله عليه و سلم وبعث إلى عبد الله بن أبي المنافق فجيء به فضربه النبي صلى الله عليه و سلم حدين وبعث إلى حسان بن ثابت و مسطح بن أثاثة و حمنة بنت جحش فضربوا ضربا وجيعا ووجيء في رقابهم قال ابن عمر : إنما ضرب النبي صلى الله عليه و سلم حدين لأنه من قذف أزواج النبي صلى الله عليه و سلم فعليه حدان فبعث أبو بكر إلى مسطح بن أثاثة فقال : أخبرني عنك وأنت ابن خالتي ما حملك على ما قلت في عائشة ؟ أما حسان فرجل من الأنصار ليس من قومي وأما حمنة فامرأة ضعيفة لا عقل لها وأما عبد الله بن أبي فمنافق وأنت في عيالي منذ مات أبوك وأنت ابن أربع حجج أنفق عليك وأكسوك حتى بلغت ما قطعت عنك نفقة إلى يومي هذا والله إنك لرجل لا وصلتك بدرهم أبدا ولا عطفت عليك بخير أبدا ثم طرده أبو بكر وأخرجه من منزله فنزل القرآن { ولا يأتل أولو الفضل منكم والسعة } الآية فلما قال { ألا تحبون أن يغفر الله لكم } بكى أبو بكر فقال : أما إذ نزل القرآن بأمري فيك لأضاعفن لك النفقة وقد غفرت لك فإن الله أمرني أن أغفر لك وكانت امرأة عبد الله بن أبي منافقة معه فنزل القرآن { الخبيثات } يعني امرأة عبد الله { للخبيثين } يعني عبد الله { والخبيثون للخبيثات } يعني عبد الله لامرأته { والطيبات للطيبين } يعني عائشة وأزواج النبي صلى الله عليه و سلم { والطيبون } يعني النبي صلى الله عليه و سلم { للطيبات } يعني لعائشة وأزواج النبي [ صلى الله عليه و سلم ] { أولئك مبرؤون مما يقولون } إلى آخر الآيات
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سفر کا ارادہ فرماتے تو اپنی بیویوں کے درمیان تین بار قرعہ اندازی فرماتے' جس کا قرعہ نکلتا ' اسے سفر پر لے جاتے۔ پس ان کی ڈیوٹی یہ ہوتی کہ مجاہدوں کو پانی پلائیں' ان میں سے زخمیوں کو دوا دیں (اور مرہم پٹی کریں)۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوۂ بنو مصطلق لڑا تو ان کے درمیان قرعہ اندازی فرمائی' حضرت عائشہ اور حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما کا قرعہ نکلا' پس ان دونوں کو لے گئے۔ پس جب لشکر والے راستے پر تھے تو حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا کجاوہ جھک گیا۔ انہوں نے ان کا اونٹ بٹھایا تاکہ ان کا کجاوہ درست کریں جبکہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا قضائے حاجت کرنا چاہتی تھیں۔ پس جب انہوں نے اپنا اونٹ اتارا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں: میں نے دل میں کہا: ان کے حضرت ام سلمہ کا کجاوہ درست کرنے تک میں قضائے حاجت کر لوں گی۔ فرماتی ہیں: میں اپنے ہودج سے اتری ' میں نے بالٹی میں پانی لیا لیکن میرے اُترنے کا انہیں پتا نہ چلا' میں غیر آباد جگہ پر آئی' میرا ہار ٹوٹ کر گر پڑا۔ پس میں اسے لوٹانے اور اسے پرونے کی وجہ سے رک گئی۔ قوم اپنا اونٹ اٹھا کر چل پڑی۔ انہوں نے گمان کیا کہ میں ہودج میں موجود ہوں ' میں نہیں اتری۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں: پس میں واپس آئی تو میں نے کسی کو نہ دیکھا۔ فرماتی ہیں: میں ان کے پیچھے چلی حتیٰ کہ میں تھک گئی۔ میں نے دل میں کہا: قوم والے جب مجھے نہ پائیں گے تو ضرور مجھے تلاش کرنے کے لئے آئیں گے۔ فرماتی ہیں : میں راستے میں ہی ٹھہر گئی' پس حضرت صفوان بن معطل سلمی میرے پاس سے گزرے ۔ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گزراش کی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کو لشکر کے آخری حصے پر مقرر فرما دیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں مقرر فرما دیا۔ جب لوگ کوچ کر جاتے تو وہ نماز پڑھنے کھڑے ہو جاتے' پھر (نماز سے فارغ ہو کر) ان کے پیچھے چل پڑتے۔ ان کی جو چیز گری ہوتی' اسے اٹھا کر اس کے مالک تک پہنچاتے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں: پس جب وہ میرے پاس سے گزرے تو انہوں نے گما ن کیا میں مرد ہوں۔ کہا: اے زیادہ سونے والے! اٹھ کیونکہ لوگ تو جا چکے ہیں۔ فرماتی ہیں کہ میں نے کہا: بے شک میں کوئی مرد نہیں ہوں' میں عائشہ ہوں۔ اس نے پڑھا : انا للہ وانا الیہ راجعون۔ پھر اپنا اونٹ بٹھایا' اس کے گھٹنے باندھے ' پھر میری طر ف پیٹھ کر کے کہا: اے ماں ! اُٹھو! سوار ہو جاؤ۔ جب سوار ہو جانا تو مجھے بتانا۔ فرماتی ہیں: میں سوار ہو ئی تو انہوں نے آکر ڈھنگا کھولا پھر اونٹ کو اُٹھایا ' اونٹ کی مہار پکڑی ۔ پس حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کا قول ہے کہ اس شخص نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے کوئی کلام نہ کیا حتیٰ کہ انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لے آئے۔ پس عبداللہ بن ابی بن سلول ' منافق نے بکواس کی کہ فجور ہوا' ربِ کعبہ کی قسم ! حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ ' مسطح بن اثاثہ اور حمنہ نے اس پر اس کی اعانت کی اور یہ بات پورے لشکر میں عام ہو گئی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی پہنچی' جو انہوں نے کہا وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دل میں تھا حتیٰ کہ سب مدینہ واپس آئے۔ عبداللہ بن ابی بن سلول نے یہ بات مدینہ میں بھی پھیلا دی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کی بہت تکلیف ہوئی۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں: ایک دن حضرت ام مسطح آئیں' مجھے دیکھا تو میں باہر جانا چاہتی تھی' اس نے میرے ساتھ برتن اُٹھایا جس میں پانی تھا۔ پس برتن ان سے گر پڑا'ان کے منہ سے بے ساختہ نکلا : مسطح ہلاک ہو۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے ان سے فرمایا: سبحان اللہ ! تو ایک بدری صحابی کو ہلاکت کی بد دعا دیتی ہے اور وہ تیرا بیٹا بھی ہے؟ حضرت ام مسطح نے ان سے کہا: وہ آپ کے خلاف باتوں کا سیلاب لایا ہے اور آپ کو معلوم بھی نہیں ۔ اس نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو خبر دی۔ فرماتی ہیں: جب اس نے مجھے خبر دی تو مجھے بخار ہو گیا اور حاجت ختم ہو گئی اور میں زیادہ دور نہ گئی۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں: اس سے پہلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بے مہری کا رویہ دیکھتی تو اندازہ نہ کر سکتی کہ یہ کیا بات ہے؟ جب ام مسطح نے مجھے بات بتائی تو مجھے سمجھ آئی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نا مہر بانہ رویہ اسی بات کی وجہ سے ہے جو ام مسطح نے بتائی ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کی: اے اللہ کے رسول ! کیا آپ مجھے اپنے میکے کے پاس جانے کی اجازت دیں گے؟ فرمایا: جا سکتی ہو۔ پس حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا وہاں سے چل کر اپنے والد گرامی کے پاس آئیں۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے فرمایا: تجھے کیا ہے؟ عرض کی: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اپنے گھر سے نکال دیا ہے۔ پس حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: تجھے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نکال دیا ہے اور میں آپ کو پناہ دوں' واللہ ! میں تجھے پناہ دینے سے قاصر ہوں جب تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حکم نہ ہو۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نےا نہیں پناہ دینے کا حکم دیا۔ پس حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے فرمایا: بخدا! ایسی بات تو ہمارے بارے میں زمانۂ جاہلیت میں بھی کبھی نہیں کہی گئی ' پس اب کیسے جا رہی ہے جبکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اسلام کے ذریعے معزز بنایاہے ؟ پس حضرات عائشہ' ان کی ماں ام رومان ' ابو بکر اور عبدالرحمٰن رونے لگے اور ان کے ساتھ دیگر گھر والے بھی روئے۔ یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معلوم ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منبر پر آ کر اللہ کی حمد و ثناء کی۔ فرمایا: اے لوگو!کون مجھے معذور جانتا ہے ' اس آدمی کے حوالے سے جو مجھے اذیت دیتا ہے؟ پس حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اُٹھ کر تلوار سونت لی۔ عرض کی: اے اللہ کے رسول ! اس کی طرف سے میں آپ کو معذرت کرتا ہوں' اگر وہ اس سے ہے تو میں آپ کے پاس اس کا سر لاؤں گا اور اگر خزرج سے ہے تو آپ اس کے بارے ہمیں جو حکم دیں ۔ پس حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کھڑے ہو گئے' کہنے لگے : تو نے جھوٹ کہا' بخدا! تو اس کے قتل پر قادر نہیں ' بس تو نے وہی مداخلت کی ہے جو زمانۂ جاہلیت میں ہمارے اور تمہارے درمیان تھی۔ کہا: اے اوس والو! یہ ہے۔ ادھر سےا نہوں نے کہا: اے خزرج والو! یہ ہے۔ پس جوتے اور پتھر حرکت میں آ گئے۔ انہوں نے ایک دوسرے کو طمانچے مارے ۔ حضرت اسید بن حضیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اُٹھے ' کہا: کلام کس بارے ہے؟ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں' ہمیں اپنا حکم سنائیں گے۔ پس خاک آلود ہوئی جس کی ناک خاک آلود ہو ئی۔ حضرت جبریل علیہ السلام اترے اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر تھے' پس حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اوپر چڑھ کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گود میں لیا' پس جب وحی کی کیفیت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ختم ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تمام لوگوں کی طرف اشارہ کیا پھر ان کے سامنے وہ وحی تلاوت فرمائی جو حضرت جبریل علیہ السلام لائے تھے' یہ آیت اتری: " وان طائفتان من المؤمنین قتتلو ا الیٰ آخرہٖ " تلوار کے ساتھ آیات کے آخر تک۔ پس لوگوں نے بلند آواز سے کہا: ہم راضی ہوئے' اے اللہ کے رسول ! اس کے ساتھ جو اللہ نے قرآن نازل فرمایا' پس وہ اُٹھ کر ایک دوسرے کی طرف گئے' ایک دوسرے سے چمٹ گئے اور باہم صلح کی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر سے اتر آئے اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بارے وحی کا انتظار کرنے لگے۔ حضرات علی' اسامہ اور بریرہ کی طرف آدمی بھیجا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عادت مبارکہ تھی جب کسی معاملے میں مشورہ لینا ہوتا تو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اور حضرت زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے فوت ہونے کے بعد ان کے بیٹے حضرت اسامہ کو بلاتے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا: حضرت عائشہ کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ ان کے بارے میں لوگوں نے جو کچھ کہا ہے' اس نے مجھے غمگین کر دیا ہے۔ عرض کی : اے اللہ کے رسول ! تحقیق لوگ کہہ چکے اور آپ کے لئے ان کو طلاق دینا حلال ہو گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت اسامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا: آپ کیا کہتے ہیں؟ عرض کی: اللہ پاک ہے ' (تعجب میں) ہمارے لیے روا نہیں ہے کہ ہم یہ کلام کریں' (اے اللہ !) تو پاک ہے ' یہ بہت بڑا بہتان ہے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت بریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے فرمایا: اے بریرہ ! تو کیا کہتی ہے؟ عرض کی: بخدا! اے اللہ کے رسول ! میں تو آپ کے گھروالوں کے بارے خیر ہی جانتی ہوں' مگر وہ زیادہ سونے والی عورت ہے' وہ سو جاتی ہیں حتیٰ کہ پالتو جانور آ کر گوندھا ہوا آٹا کھا جاتے ہیں اور اگر ایسی کوئی بات ہوتی تو اللہ تعالیٰ آپ کو ضرور آ گاہ فرما دے گا۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چل کر حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھر آئے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس آ کر فرمایا: اے عائشہ ! اگر تم سے یہ کام ہوا ہے تو بتا دے یہاں تک کہ میں تیرے لیے اللہ سے استغفار کروں۔ فرماتی ہیں: بخدا! میں کبھی بھی اس سے اللہ سے استغفار نہیں کروں گی' (فرض کیا) اگرمیں نے یہ کام کیا ہے تو اللہ تعالیٰ مجھے کبھی نہ بخشے (بلکہ اس کی سزا دے) میں اپنی مثال اور تمہار ی مثال حضرت یوسف علیہ السلام کے باپ کی سی پاتی ہوں' افسو کی وجہ سے حضرت یعقوب علیہ السلام کا نام بھول گیا۔ " انما اشکو بثی وحزنی الیٰ آخرہٖ " اسی دوران کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سے باتیں کر رہے تھے' جب اچانک حضرت جبریل علیہ السلام ' نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر وحی لے کر اترے' نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر وہ کیفیت طاری ہو گئی۔ پس حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے فرمایا: اُٹھو ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب جاؤ۔ عرض کی: نہیں ! بخدا! میں ان کے قریب نہیں جاؤں گی۔ پس حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اٹھ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گود میں لیا' پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ کیفیت ختم ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تبسم کناں تھے ' فرمایا: اے عائشہ ! اللہ نے تیرا عذر نازل فرما دیا ۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا: اللہ کا شکر ہے نہ کہ آپ کا شکریہ۔ پس ان پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورۃ النور کی وہ آیات تلاوت فرمائیں' اس مقام تک جہاں ان کی خبر ' عذر اور ان کی برأت کی انتہا ہوتی تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اٹھو اور اپنےگھر چلو۔ پس وہ کھڑی ہو گئیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد کی طر ف تشریف لے گئے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابو عبیدہ کو بلایا' پس انہوں نے لوگوں کو جمع کیا' پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے سامنے تلاوت فرمائی' وہ آیات جو اللہ تعالیٰ نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی برأت نازل فرمائی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (منبر سے ) اترے اور عبداللہ بن ابی منافق کی طرف پیغام بھیجا ' اسے لایا گیا' پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پر دو حدیں قائم فرمائیں۔ حضرت حسان بن ثابت ' مسطح اور حمنہ بنت حجش کی طرف پیغام بھیجا' ان کو بھی درد ناک سزا دی اور ان کی گردنوں میں گھونسے مارے گئے۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عبداللہ بن ابی کو دو حدیں لگائیں کہ جو آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج پر تہمت لگاتا ہے اس پر دو حدیں لگتی ہیں۔ پس حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مسطح بن اثاثہ کی طرف پیغام بھیج کر فرمایا: اپنے بارے میں مجھے بتا ' حالانکہ تو مری خالہ کا بیٹا ہے' تو نے جو کچھ حضرت عائشہ کے بارے میں کہا' تجھے کس چیز نے ابھارا؟ جہاں تک تعلق حضرت حسان کا ہے تو وہ قبیلہ انصار سے ہیں' وہ میری قوم سے نہیں ہیں' باقی رہی حمنہ تو وہ بوڑھی عورت ہے اس کی عقل ہی ٹھکانے نہیں ہے' لیکن عبداللہ بن ابی تو وہ ہے ہی منافق' جب سے تیرا باپ فوت ہوا ہے تو میرے بال بچوں میں رہ رہا ہے' اس وقت تیری عمر چار سال تھی' میں تیرے اوپر خرچ کرتا رہا اور تجھے کپڑے پہنا تا رہا حتیٰ کہ تو بالغ ہو ا ' آج تک میں نے تیرے اوپر خرچ کرنے کا سلسلہ منقطع نہیں کیا۔ بخدا! تو ایسا آدمی ہے ' اب میں ایک درہم کے ساتھ بھی کبھی تجھ سے صلہ رحمی والا سلوک نہیں کروں گا اور نہ کبھی تیرے اوپر مہربانی کروں گا۔ پھر حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسے دھتکار دیا اور اپنے گھر سے نکال دیا۔ پس قرآن نازل ہوا: " ولا یاتل اولو الفضل منکم والسعۃ " مکمل آیات ۔ پس جب اللہ نے فرمایا: "الا تحبون انا یغفر اللہ لکم " تو حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی چیخیں نکل گئیں۔ فرمایا بہر حال جب تیرے حوالے سے میرے معاملے میں قرآن نازل ہو گیا تو میں تجھے دوگنا خرچہ دوں گا اور میں نے تجھے معاف کیا۔ کیونکہ اللہ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تجھے معاف کر دوں۔ عبداللہ بن ابی کی بیوی بھی منافقہ تھی' اس کے لئے بھی قرآن نازل ہوا: " الخبثات " یعنی عبداللہ کی بیوی ' "للخبیثین " یعنی عبداللہ " والخبیثون للخبیثات" یعنی عبداللہ اپنی بیوی کے لئے " والطیبات للطیبین " یعنی حضرت عائشہ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دیگر ازواج " والطیبون " یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم "للطیبات " یعنی حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیویوں کے لئے ۔ "اولئک مبرؤن مما یقولون " آیات کے آخر تک۔
ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ← إسماعيل بن يحيى بن عبد الله التيمي ← سَعْدَانُ بْنُ زَكَرِيَّا الدَّوْرَقِيُّ، ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَلَّادٍ الدَّوْرَقِيُّ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 19115
