المعجم الکبیر للطبرانی · باب الياء ‹ باب 2 · حديث 19031
80 - حدثنا علي بن عبد العزيز ثنا أحمد بن محمد بن أيوب صاحب المغازي ثنا إبراهيم بن سعد عن محمد بن إسحاق عن يعقوب بن عتبة عن عروة عن عائشة أنها قالت Y وجع رسول الله صلى الله عليه و سلم ذلك اليوم حين رجع من المسجد فاضطجع في حجري فدخل علي رجل من آل أبي بكر وفي يده سواك أخضر قالت : فنظر رسول الله صلى الله عليه و سلم في يده نظرا فعرفت أنه يريده فقلت : يا رسول الله تحب أن أعطيك هذا السواك ؟ قال : ( نعم ) قالت : فأخذته فمضغته له حتى ألينه ثم أعطيته إياه فاستن به كأشد ما رأيته يستن بسواك قبله ثم وضعه ووجدت رسول الله صلى الله عليه و سلم يثقل في حجري فذهبت أنظر في وجهه فإذا بصره قد شخص وهو يقول : ( بل الرفيق الأعلى من الجنة ) فقلت : خيرت فاخترت والذي بعثك بالحق قالت : وقبض رسول الله صلى الله عليه و سلم
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: اس دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس وقت درد شروع ہوا جب آپ مسجد سے تشریف لائے‘پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری گود میں سر رکھ کر لیٹ گئے اتنے میں آلِ ابو بکر سے ایک آدمی میرے پاس آیا ‘اس کے ہاتھ میں سبز مسواک تھی۔ فرماتی ہیں: رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے ہاتھ میں مسواک کی طرف دیکھا ‘پس میں نے جان لیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مسواک کی خواہش ہے۔ میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ! کیا آپ کو یہی پسند ہے کہ میں آپ کو یہ مسواک دوں؟ فرمایا: ہاں! فرماتی ہیں: میں نے مسواک لے کر چبا یا حتٰی کہ وہ نرم ہو گئی‘پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وی‘پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کافی دیر مسواک کی جس طرح اس سے پہلے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مسواک کرتے ہوئے دیکھا کرتی تھی‘پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے رکھ دیا۔ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پایا کہ آپ میری گود میں بوجھل ہو رہے ہیں‘پس میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرے کی طرف دیکھنا شروع کر دیا ‘اچانک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نظر پھٹ چکی تھی ۔ آپ کہہ رہے تھے: ”بل الرفیق الاعلٰى من الجنۃ “ میں نے عرض کی: آپ کو اختیار دیا گیا تو آپ نے انتخاب کیا‘قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا۔ فرماتی ہیں: رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وصال ہو گیا ۔
عَائِشَةَ أَنَّهَا ← عُرْوَةَ ← يَعْقُوبَ بْنِ عُتْبَةَ ← مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ← أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَيُّوبَ، صَاحِبُ الْمَغَازِي، ← عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 19031
