المعجم الکبیر للطبرانی · باب الياء ‹ سليمان بن يسار عن ميمونة · حديث 20014
1064 - حدثنا محمد بن يعقوب بن سورة البغدادي ثنا عبد الله بن يونس بن بكير الشيباني ثنا أبي عن محمد بن إسحاق عن بكير بن عبد الله بن الأشج عن سليمان بن يسار عن ميمونة زوج النبي صلى الله عليه و سلم قالت Y أهدت لي أختي أم حفيد أضبا فانصرف رسول الله صلى الله عليه و سلم وهو يظن أنها دجاجات فقلت : يا رسول الله أتدري ما هذا ؟ قال : ( لا ) ثم أمسك يده فقلت : هذا ضب فقال : ( ذاك طعام الأعراب ) فقال خالد : أحرام هو ؟ قال : ( لا ) فأكل منه خالد بين يديه وهو ينظر صلى الله عليه و سلم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ محترمہ حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے: فرماتی ہیں: مجھے میری بہن ام حفید نے گوہ کا ہدیہ دیا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عشاء کی نماز سے واپس آئے جبکہ حضرت خالد بن ولید بھی ان کے ساتھ تھے (یہ حضرت میمونہ کے بھانجے تھے) میں نے وہ آپ کی خدمت میں پیش کی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ گمان کر کے کہ وہ مرغیاں ہیں، اسے پسند کیا۔ میں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول ! کیا آپ کو معلوم ہے یہ کیا ہے؟ فرمایا: نہیں۔ پھر اپنا ہاتھ روک لیا۔ میں نے عرض کی: یہ گو ہ گوہ ہے۔ فرمایا: یہ دیہاتیوں کا کھانا ہے۔ حضرت خالد بن ولید نے عرض کی: کیا یہ حرام ہے؟ فرمایا: نہیں۔ حضرت خالد نے اسے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کےسامنے کھایا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دیکھ رہےتھے۔
ميمونة زوج النبي صلى الله عليه و سلم ← سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، ← بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ، ← مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ← أَبِي ← عَبْدُ اللهِ بْنُ يُونُسَ بْنِ بُكَيْرٍ الشَّيْبَانِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ سَوْرَةَ الْبَغْدَادِيُّ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 20014
