المعجم الکبیر للطبرانی · باب العین ‹ باب 1 · حديث 8622
8605 - حدثنا علي بن عبد العزيز ثنا ابن الأصبهاني ثنا شريك عن علي بن الأقمر و إبراهيم بن مسلم الهجري عن أبي الأحوص عن عبد الله قال Y من سره أن يلقى الله غدا مسلما فليحافظ على هؤلاء الصلوات الخمس حين ينادي بهن فإنهن من سنن الهدى ثم ذكر نحو حديث المسعودي
حضرت ابوالاحوص فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جس آدمی کو اس بات سے خوشی ہو کہ وہ کل اپنے رب سے اس حال میں ملے کہ وہ مسلمان ہو تو اسے چاہیے کہ ان فرض نمازوں کی حفاظت کرے ‘ جب ان کیلئے بلایا جائے کیونکہ یہ سنن ہدی ہیں ‘ اللہ تعالی ٰ نے سنن ہدی تمہارے نبی کو عطا فرمائی ہیں ۔ قسم ہے میرا خیال ہے کہ تم میں سے کسی نے اپنے گھر میں مسجد بنالی ہے ‘ اگر تم بھی اپنے گھروں میں نماز پڑھو گے جیسے یہ پیچھے رہ جانے والا اپنے گھر میں پڑھتا ہے تو تم اپنے نبی کی سنت چھوڑ بیٹھو گئے ‘ اگر تم نے اپنے نبی کی سنت کو چھوڑا تو تم نے گمراہی کی راہ اختیار کی ۔
«مَنْ سَرَّهُ ← عَبْدُ اللَّهِ ← أَبِي الْأَحْوَصِ، ← علي بن الأقمر و إبراهيم بن مسلم الهجري ← شَرِيکٍ ← ابْنُ الْأَصْبَهَانِيِّ، ← عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 8622
