المعجم الکبیر للطبرانی · باب العین ‹ باب 1 · حديث 9600
9583 - حدثثنا محمد بن عمرو بن خالد الحراني ثنا أبي ثنا زهير عن عاصم بن أبي النجود عن زر بن حبيش قال Y لقيت أبي بن كعب وكان امرءا في شراسة فقلت : أبا المنذر اخفض لي جناحك رحمك الله وسألته عن ليلة القدر فقال : إنها في رمضان وإنها ليلة سبع وعشرين قلت : وأني علمت ذلك ؟ قال : بالآية التي أخبرنا رسول الله صلى الله عليه و سلم فعددنا وحفظنا فو الله إنها لهي لا يستثنى
حضرت زر بن حبیش فرماتے ہیں کہ میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی خدمت میں گیا تو میری ملاقات حضرت اُبی بن کعب سے ہوئی‘ میں نے اُن سے عرض کی : مجھے حدیث سنائیے کیونکہ میں پسند کرتا تھا کہ آپ سے ملاقات ہو۔ بس میں آپ کی ملاقات کیلئے ہی آیا ہوں ۔ پس مجھے شب ِقدر کے بارے حدیث بیان کیجئے کیونکہ حضرت ابن مسعود فرماتے ہیں: جو آدمی پورا سال قیام کرے تو وہ شبِ قدرکو پالے گا ۔ حضرت اُبی نے فرمایا: ان کو اچھی طرح معلوم ہے کہ وہ رمضان میں ہے لیکن وہ تمہیں اس سے نابلد رکھنا پسند کرتے ہیں۔ پس وہ ستائیسویں کی رات ہے اس نشانی کی وجہ سے ‘جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود ہمیں بتائی‘ پس ہم نے اس کو یاد کر لیا اور ہم نے اس کو جانا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت ِمبارکہ تھی کہ آپ بھی وہ پوری رات جاگا کرتے تھے ‘سحری تک ۔ پس اس رات سے ایک دن پہلے اور ایک دن بعد بلند جگہ پر سورج کو ملاحظہ فرماتے ‘اور فرماتے: بے شک سورج اس کی صبح بغیر شعاع کے طلوع ہوتا ہے اور بلند ہونے تک اسی طرح رہتا ہے۔
زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ← عَاصِمِ بْنِ أَبِي النَّجُودِ، ← زُهَيْرٍ ← أَبِي ← حدثثنا محمد بن عمرو بن خالد الحراني
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 9600
