المعجم الکبیر للطبرانی · باب الحاء ‹ حذيفة بن أسيد أبو سريحة الغفاري وهو حذيفة بن أسيد بن الأعوس بن واقعة بن حرام بن غفار بن مليل بن ضمرة بن بكر بن عبد مناة بن كنانة بن خزيمة بن مدركة بن إلياس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان أبو الطفيل عامر بن واثلة عن حذيفة بن أسيد · حديث 3041
3040 - حدثنا علي بن عبد العزيز ثنا حجاج بن المنهال ثنا ربيعة بن كلثوم حدثني أبي كلثوم بن جبير Y عن أبي الطفيل عامر بن واثلة قال : كان ابن مسعود إذا خطبنا بالكوفة قال : الشقي من شقي في بطن أمه والسعيد من سعد في بطن أمه قال : فأتيت حذيفة بن أسيد من أصحاب رسول الله صلى الله عليه و سلم فقلت : عجبا لرفع ابن أم عبد الشقي من شقي في بطن أمه قال : فقال لي حذيفة : وما يعجبك من ذلك يا أبا الطفيل ؟ أفلا أخبرك من هذا بالشقاء ؟ ورفع الحديث إن ملكا موكل بالرحم بضعا وأربعين ليلة إذا أراد الله أن يخلق ما شاء بإذن الله فيقول أي رب أذكر أم أنثى ؟ فيقضي ربك ويكتب الملك ثم يقول : أي رب أشقي أم سعيد ؟ فيقضي ربك ويكتب الملك ثم يقول : أي رب أجله فيقضي ربك ويكتب الملك ثم يطوى ما زاد ولا نقص
حضرت ابو طفیل عامر بن واثلہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کوفہ میں جب ہمیں خطبہ دیا تھا تو فرمایا: بد بخت وہ ہے جو اپنی ماں کے پیٹ میں بد بخت تھا اور نیک بخت وہ ہے جو دوسروں سے نصیحت حاصل کرتا ہے۔ میں حذیفہ بن اُسید کے پاس آیا' میں نے عرض کی: کیا آپ کو ابن مسعود کی بات پر تعجب نہیں ہوتا؟ آپ نے فرمایا: وہ کیا ہے؟ عرض کی: انہوں نے فرمایا: کہ بد بخت وہ ہے جو اپنی ماں کے پیٹ میں بد بخت تھا اور نیک بخت وہ ہے کہ دوسروں سے نصیحت حاصل کرے۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: اے ابو الطفیل ! اس میں سے کیا چیز تعجب والی ہے؟ کیا میں اس سے بدبختی کی خبر نہ دوں؟ مرفوع حدیث سنائی کہ نطفہ ماں کے پیٹ میں چالیس اور چند راتوں تک رہتا ہے' رحم پر فرشتہ مقرر ہوتا ہے جب اللہ تعالیٰ اپنے حکم سے جو چاہتا ہے پیدا کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو فرشتہ عرض کرتا ہے: مذکر یا مؤنث؟ اللہ فیصلہ کرتا ہے اور فرشتہ لکھتا ہے ' پھر فرشتہ عرض کرتا ہے: نیک بخت یا بد بخت؟ تیرا رب فیصلہ فرماتا ہے اور فرشتہ لکھتا ہے' فرشتہ عرض کرتا ہے: اس کا رزق ' اس کی زندگی ' اس کا عمل؟ اللہ فیصلہ کرتا ہے' فرشتہ لکھتا ہے' پھر رجسٹر بند کر دیا جاتا ہے' اس میں نہ کمی ہو گی نہ زیادتی ہو گی۔
الشقي من شقي في بطن أمه والسعيد من سعد في بطن أمه ← كان ابن مسعود إذا خطبنا ← أَبِي الطُّفَيْلِ عَامِرِ بْنِ وَاثِلَةَ ← أبي كلثوم بن جبير ← رَبِيعَةَ بْنِ كُلْثُومٍ ← حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ← عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 3041
