المعجم الکبیر للطبرانی · باب الحاء ‹ الحسين بن علي بن أبي طالب رضي الله عنه يكنى أبا عبد الله ذكر مولده وصفته وهيأته رضي الله عنه وكرم الله وجهه وعن أبيه و أمه · حديث 2875
2874 - حدثنا محمد بن عبد الله الحضرمي ثنا محمد بن غورك ثنا أبو سعيد التغلبي عن يحيى بن يمان عن إمام لبني سليم Y عن أشياخ له غزوا الروم فنزلوا في كنيسة من كنائسهم فقرأوا في حجر مكتوب ( أيرجوا معشر قتلوا حسينا ... شفاعة جده يوم الحساب ) فسألناهم : منذ كم بنيت هذه الكنيسة ؟ قالوا : قبل أن يبعث نبيكم بثلاث مئة سنة قال أبو جعفر الحضرمي : وثنا جندل بن والق عن محمد بن غورك ثم سمعته من محمد بن غورك
بنی سلیم کے امام نامی آدمی سے روایت ہے ، انہوں نے ان شیوخ سے روایت کیا جنہوں نے روم سے لڑائی کی تھی ، پس اُن کے ایک کنیسہ میں داخل ہوئے ، پس اُنہوں نے لکھے ہوئے ایک پتھر میں یہ بات پڑھی: "وہ گروہ جس نے حضرت امام حسین کو شہید کیا ہے ، کیا وہ قیامت کے دن ان کے نانا کی شفاعت کا اُمید وار بھی ہے "۔ پس ہم نے ان سے پوچھا : یہ عبادت خانہ کب بنایا گیا ؟ انہوں نے جواب دیا: آپ کے نبی کے اعلان نبوت سے تین سو سال پہلے بنایا گیا ، ابو جعفر حضرمی نے کہا: اور ہمیں حدیث بیان کی جندل بن ولق نے ، انہوں نے محمد بن غورک سے ، پھر میں نے اسے محمد بن غورک سے سنا۔
إمام لبني سليم ← يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ؛ ← أَبُو سَعِيدٍ التَّغْلِبِيُّ ← محمد بن غورك ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَضْرَمِيُّ
Hadith 2875
