المعجم الکبیر للطبرانی · باب الحاء ‹ بقية أخبار الحسن بن علي رضي الله عنهما · حديث 2587
2586 - حدثنا بكر بن سهل ثنا عبد الله بن صالح حدثني معاوية بن صالح عن راشد بن سعد Y عن يعلى بن مرة قال : كنا مع رسول الله صلى الله عليه و سلم فدعينا إلى طعام فإذا الحسن رضي الله عنه يلعب في الطريق فأسرع النبي صلى الله عليه و سلم أمام القوم ثم بسط يديه في ذقنه والأخرى بين رأسه وأذنيه ثم اعتنقه فقبله ثم قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : حسين مني وأنا منه أحب الله من أحبه الحسن و الحسين سبطان من الأسباط
حضرت یعلیٰ بن مرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے' ہمیں کھانے کی دعوت دی گئی ' حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ راستے میں کھیل رہے تھے' حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں سے آگے جلدی سے آئے ' پھر اپنے دونوں ہاتھ پھیلا دئیے' حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کبھی اس طرف کبھی اس طرف ہو جاتے' ہنسنے ہنسانے لگے یہاں تک کہ آپ نے پکڑ لیا' آپ نے اپنا ایک ہاتھ ان کی ٹھوڑی کے نیچے رکھا' دوسرے ان کے سر اور کانوں پر ' پھر اپنے گلے لگایا اور بوسہ لیا' پھر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں۔ جو اس سے محبت کرے گا ' اللہ اس سے محبت کرے گا' حسین و حسین بیٹوں سے بیٹا ہے۔
يَعْلَی بْنِ مُرَّةَ ← رَاشِدُ بْنُ سَعْدٍ، ← مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ← عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ← بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ
Hadith 2587
