المعجم الکبیر للطبرانی · باب الحاء ‹ بقية أخبار الحسن بن علي رضي الله عنهما · حديث 2671
2670 - حدثنا محمد بن علي الصائغ المكي ثنا محمد بن بشر التنيسي ثنا الأوزاعي ثنا أبو عمار شداد قال Y قال واثلة بن الأسقع الليثي : كنت أريد عليا فلم أجد فقالت فاطمة : انطلق إلى رسول الله صلى الله عليه و سلم يدعوه حتى يأتي قال : فجاء رسول الله صلى الله عليه و سلم وجاء فدخلت معهما فدعا رسول الله صلى الله عليه و سلم حسنا و حسينا فأجلس كل واحد منهما على فخذه وأدنى فاطمة من حجره ثم لف عليهم ثوبه وأنا مستند ثم قال : { إنما يريد الله ليذهب عنكم الرجس أهل البيت ويطهركم تطهيرا } ثم قال : هؤلاء أهلي قال واثلة : قلت يا رسول الله وأنا من أهلك ؟ قال : وأنت من أهلي قال واثلة : إنه لأرجى ما أرجوه
حضرت واثلہ بن اسقع رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملنا چاہتاتھا لیکن میری ملاقات نہ ہوسکی ۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے فرمایا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جا رہی ہوں ۔ آپ کو بلاتی ہوں ،ہو آئیں گے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آئے اور علی بھی آئے تو میں دونوں کے ساتھ داخل ہوا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: حضرت امام حسن و حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہما کو بلاؤ! ان میں سے ہر ایک کو اپنی ران پر بٹھایا۔ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما کو اپنی گود کے قریب کیا اور ان سب پر کپڑا لپیٹا، میں ٹیک لگائے ہوئے تھا ، پھر فرمایا: اللہ تم گھر والوں سے پلیدی دور کرنے کا ارادہ کرتا ہے اور تمہیں خوب پاک کرنا چاہتا ہے ۔ پھر فرمایا: یہ میرے گھر والے ہیں ۔ حضرت واثلہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کی : یار سول اللہ ! میں آپ کے گھر والوں میں سے ہوں ؟ آپ نےفرمایا: تُو بھی میرے گھر والوں میں سے ہے ۔ حضرت واثلہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں : جس کی میں نے اُمید کی وہ اُمید ملی ۔
أَبُو عَمَّارٍ شَدَّادٌ، ← الْاَوْزَاعِیُّ ← محمد بن بشر التنيسي ← مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ الْمَكِّيُّ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 2671
