المعجم الکبیر للطبرانی · باب الحاء ‹ 349 - حسان بن شداد الطهوي من بني طهية · حديث 3595
3594 - حدثنا أحمد بن علي الجارودي الأصبهاني ثنا محمد بن سهل أبو سهل البصري ثنا يعقوب بن عضيدة بن عفاس بن حسان بن شداد بن شهاب بن زهير بن ربيعة بن أبي سود الطهوي حدثني أبي عضيدة عن أبيه عفاس Y عن جده حسان بن شداد أن أمه وفدت إلى النبي صلى الله عليه و سلم فقالت : يا رسول الله إني قد وفدت إليك لتدعو لبني هذا أن يجعل الله لي فيه بركة وأن يجعله كثيرا طيبا فتوضأ من فضل وضوئه ومسح وجهه وقال : اللهم بارك لها فيه واجعله كثيرا طيبا
حضرت عفاس اپنے دادا حضرت حسان بن شداد سے روایت کرتے ہیں کہ ان کی والدہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں آئیں ،عرض کی :یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں آپ کے پاس آئی ہوں تاکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے بیٹے کے لیے دعا کریں کہ اللہ عزوجل اس میں برکت دے اور بہت زیادہ خوشبو رکھے ،پس آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وضو کیا اور چہرے پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا :اے اللہ اس کو برکت دے اور بہت زیادہ خوشبو والا رکھ۔
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 3595
