المعجم الکبیر للطبرانی · باب الحاء ‹ شهر بن حوشب عن أبي مالك الأشعري · حديث 3434
3433 - حدثنا إسحاق بن إبراهيم الدبري عن عبد الرزاق عن معمر عن ابن أبي حسين عن شهر بن حوشب Y عن أبي مالك الأشعري قال : كنت عند النبي صلى الله عليه و سلم : فنزلت هذه الآية { لا تسألوا عن أشياء إن تبد لكم تسؤكم } قال : فنحن نسأله إذ قال : إن لله عبادا ليسوا بأنبياء ولا شهداء يغبطهم النبيون والشهداء بقربهم ومقعدهم من الله عزوجل يوم القيامة قال وفي ناحية القوم أعرابي فقام فجثا على ركبتيه ورمى بيديه ثم قال : حدثنا يا رسول الله عنهم من هم ؟ قال : فرأيت وجه النبي صلى الله عليه و سلم ينتشر فقال النبي صلى الله عليه و سلم : عباد من عباد الله من بلدان شتى وقبائل من شعوب أرحام القبائل لم يكن بينهم أرحام يتواصلون بها لله لا دنيا يتباذلون بها يتحابون بروح الله عزوجل يجعل الله وجوههم نورا يجعل لهم منابر من لؤلؤ قدام الرحمن تعالى يفزع الناس ولا يفزعون ويخاف الناس ولا يخافون
حضرت ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس تھا ،آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر یہ آیت نازل ہوئی :"بہت زیادہ اشیاء کےمتعلق نہ پوچھو،اگر تمھارے (سامنے ان کی حقیقت)واضح کردی گئی تو تم کو برا لگے گا ،ہم آپ سے پوچھتے ،اچانک آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا :اللہ کے کچھ بندے ایسے ہیں جو نہ انبیاء اور شہداء ہیں لیکن انبیاء اور شہدا ء اللہ کے ہاں ان کا قرب اور مقام دیکھ کر رشک کریں گے قیامت کے دن ۔حضرت ابو مالک فرماتے ہیں کہ لوگوں میں سے ایک دیہاتی کونے سے اٹھا اور اپنے گھٹنوں کے بل گرا ،اپنے دونوں ہاتھ کھڑے کیے اور عرض کرنے لگا ،یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمیں بتائیں کہ وہ کون لوگ ہیں ؟حضرت ابو مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چہرہ مبارک پر خوشی دیکھی ،حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا :مختلف شہروں او رقبائل میں کچھ لوگ ایسے ہیں کہ وہ آپس میں اللہ کی رضا کے لیے محبت کہتے ہیں حالانکہ نہ ان کے درمیان رشتے داری ،نہ دنیا کے کاروبار کے لیے ،وہ صرف اللہ کی رضا کے لیے محبت کرتے ہوں گے اللہ عزوجل ان کے چہروں پر نظر کرم رکھے گا ۔ان کے لیے رحمن ٰ کے سامنے موتیوں کےمنبر ہوں گے،لوگ اس دن پریشان ہو ں گے لیکن وہ پریشان نہیں ہوں گے ،لوگ خوف میں ہوں گے لیکن یہ خوف میں نہیں ہوں گے۔
فَنَحْنُ نَسْأَلُهُ إِذْ ← كنت عند النبي صلى الله عليه و سلم فنزلت هذه الآية ← أَبِي مَالِكٍ الْأَشْعَرِيِّ ← شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ← ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ،
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 3434
