المعجم الکبیر للطبرانی · باب الحاء ‹ عبد الرحمن بن غنم عن أبي مالك الأشعري · حديث 3420
3419 - حدثنا بكر بن سهل ثنا عبد الله بن صالح حدثني معاوية بن صالح عن حاتم بن حريث Y عن مالك بن أبي مريم الحكمي أن عبد الرحمن بن غنم الأشعري قدم دمشق فاجتمع إليه عصابة منا فذكرنا الطلاء فمنا المرخص فيه ومنا الكاره له فأتيته بعدما خصنا فيه فقال : إني سمعت أبا مالك الأشعري صاحب رسول الله صلى الله عليه و سلم يحدث عن النبي صلى الله عليه و سلم أنه قال ليشربن أناس من أمتي الخمر يسمونها بغير اسمها ويضرب على رؤوسهم بالمعازف والقينات يخسف الله بهم الأرض ويجعل منهم القردة والخنازير
حضرت مالک بن ابو مریم الحکمی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبدالرحمن ٰ بن غنم اشعری دمشق آئے ،ہم سے ایک گروہ آپ کے پاس جمع ہوا ،ہم نے انگور کے پے ہوئے رس کا ذکر کیا ،ہم میں سے کچھ اس میں رخصت دینے والے تھے،کچھ اس کو ناپسند کرنے والے تھے ،میں آپ کے پاس آیا ،ہم اس کے بارے گفتگو کرنے میں مشغول ہو گئے تھے ۔آپ نے فرمایا :میں نے ابو مالک اشعری سے سنا ہے جو کہ صحابی رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہیں ،وہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالہ سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا :میری امت کے لوگ شراب ضرور پئیں گے ،اس کا نام تبدیل کریں گے ،اپنے سروں پر باجے اور گانے بجائیں گے ،اللہ عزوجل انہیں زمین میں دھنسائے گا ،ان میں سے کچھ کو بندر اور خنزیر بنا دے گا۔
مالك بن أبي مريم الحكمي ← حَاتِمُ بْنُ حُرَيْثٍ ← مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ← عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ ← بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 3420
