المعجم الکبیر للطبرانی · باب الحاء ‹ حذيفة بن أسيد أبو سريحة الغفاري وهو حذيفة بن أسيد بن الأعوس بن واقعة بن حرام بن غفار بن مليل بن ضمرة بن بكر بن عبد مناة بن كنانة بن خزيمة بن مدركة بن إلياس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان أبو الطفيل عامر بن واثلة عن حذيفة بن أسيد · حديث 3031
3030 - حدثنا معاذ بن المثنى ثنا مسدد ثنا أبو الأحوص ثنا فرات القزاز عن عامر بن واثلة Y عن حذيفة بن أسيد الغفاري قال : كنا قعودا نتحدث في ظل غرفة لرسول الله صلى الله عليه و سلم فذكرنا الساعة فارتفعت أصواتنا فأشرف علينا رسول الله صلى الله عليه و سلم من غرفته فقال : عم تتساءلون ؟ أو عم تتحدثون ؟ قلنا : ذكرنا الساعة فارتفعت أصواتنا فقال رسول الله صلى الله عليه و سلم : لن تقوم الساعة حتى يكون قبلها عشر آيات طلوع الشمس من مغربها وخروج الدابة وخروج يأجوج ومأجوج والدجال وعيسى بن مريم والدخان وثلاث خسوف خسف بالمشرق وخسف بالمغرب وخسف بجزيرة العرب وآخر ذلك نار تخرج من اليمن من قعر عدن تسوق الناس إلى المحشر
حضرت حذیفہ بن اسید الغفاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو اہل صفہ میں سے ہیں' فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کمرے کے سایہ میں ہم قیامت کا ذکر کر رہے تھے ' ہماری آوازیں بلند ہو گئیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اوپر سے جھانک کر ہمیں فرمایا: تم کس چیز کے بارے ایک دوسرے سے سوال کر رہے ہو؟ تم کس بارے گفتگو کر رہے ہو؟ ہم نے عرض کی: ہم قیامت کا ذکر کر رہے ہیں تو آپ نے فرمایا: قیامت نہیں آئے گی یہاں تک کہ دس نشانیاں ظاہر نہ ہو جائیں: (1) دھواں (2) دجال (3) جانور (4) سورج کا مغر ب سے طلوع ہونا اور تین دھنسنے (5) مشرق کا دھنسنا (6) مغرب کا دھنسنا (7) جزیرہ عرب کا دھنسنا (8) حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام کا نزول (9) یاجوج و ماجوج کا دیوار کو کھولنا (10) اور آگ کا نکلنایمن کی زمین عدن کی گہرائی سے جو لوگوں کو محشر کی طرف لے جائے گی۔
حُذَيْفَةَ بْنِ أَسِيدٍ الْغِفَارِيُّ، ← عَامِرِ بْنِ وَاثِلَۃَ ← فُرَاتٌ الْقَزَّازُ، ← أَبُو الْأَحْوَصِ، ← مُسَدَّدٌ ← مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 3031
