المعجم الکبیر للطبرانی · باب الألف ‹ مما أسند أنس بن مالك رضي الله عنه · حديث 732
728 - حدثنا أبو الزنباع روح بن الفرج و أحمد بن حماد بن زغبة قالا ثنا سعيد بن عفير حدثني سليمان بن بلال عن يحيى بن سعيد عن حميد عن أنس رضي الله عنه Y أن رسول الله صلى الله عليه و سلم آخا بين المهاجرين والأنصار آخا بين سعد بن الربيع وبين عبد الرحمن بن عوف فقال له سعد : إن لي مالا فهو بيني وبينك شطران ولي امرأتان فانظر أيتهما أحببت حتى أطلقها فإذا خلت فتزوجها قال : لا حاجة لي بمالك وأهلك دلني على السوق فذهب ثم رجع بتمر وأقط قد أفضله فجاء إلى النبي صلى الله عليه و سلم وبه أثر صفرة فقال : ( ميهم ؟ ) قال : تزوجت امرأة من الأنصار قال : ( ما سقت إليها ؟ ) قال : وزن نواة من ذهب أو نواة من ذهب قال : ( أولم ولو بشاة )
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مہاجرین و انصار کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا ، آپ نے حضرت سعد بن ربیع اور عبدالرحمن کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا، حضرت سعد نے عبدالرحمن سے کہا : یہ میرا مال ہے ، یہ میرے اور آپ کے درمیان آدھا، آدھا ہے ، یہ میری دو بیویاں ہیں ان دونوں میں سے جو کوئی آپ پسند کریں وہ آپ لے لیں ، میں اس کو طلاق دوں گا، جب عدت ختم ہو جائے تو آپ شادی کر لیں ۔ حضرت عبدالرحمن نے فرمایا: مجھے آپ کے مال اور گھر والوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے ، مجھے بازار کے متعلق بتائیں ، حضرت عبدالرحمن گئے پھر کھجوریں اور پنیر لائے ، حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں آئے آپ پر زرد رنگ کا نشان تھا، حضور ق نے فرمایا : یہ کیا ہے ؟ عرض کی : میں نے انصار کی ایک عورت سے شادی کی ہے ؟ آپ نے فرمایا : اس کو کیا مہر دیا ہے ؟ عرض کی : سونے کی ایک ڈالی ۔ آپ نے فرمایا : ولیمہ کرو اگرچہ بکری ذبح کر کے ہی ہو۔
أَنَسٍ، ← حُمَيْدٍ ← يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ ← سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ← سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ← أبو الزنباع روح بن الفرج و أحمد بن حماد بن زغبة
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 732
