المعجم الکبیر للطبرانی · باب ‹ وما أسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه عن رسول الله صلى الله عليه و سلم · حديث 86
85 - حدثنا المقدام بن داود ثنا النضر بن عبد الجبار ثنا ابن لهيعة عن أبي النضر عن عبد الله بن دينار قال Y قال رجل من أهل العراق لعبد الله بن عمر : قال ابن عباس وهو علينا أمير : من أعطى بدرهم مائة درهم فليأخذها فقال ابن عمر : سمعت عمر بن الخطاب يقول : كان رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول على المنبر : ( الذهب بالذهب ربا إلا مثلا بمثل لا زيادة فما زاد فهو ربا ) قال ابن عمر : فإن كنت في شك فاسأل أبا سعيد الخدري عن ذلك فانطلق فسأل أبا سعيد الخدري فأخبره أنه سمع ذلك من رسول الله صلى الله عليه و سلم فقيل لابن عباس ما قال ابن عمر و أبو سعيد فاستغفر ابن عباس وقال : هذا رأي رأيته
حضرت عبداللہ بن دینار فرماتے ہیں کہ عراق کے ایک آدمی نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: حضرت ابن عباس ہم پر امیر ہیں، جس کو سو درہم دیتے ہیں اس سے ایک درہم لیتے ہیں۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے اپنے والد کو فرماتے ہوئے سنا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر فرما رہے تھے: سونا سونے کے بدلے سود ہے ، ہاں برابر جائز ہے ، جو زیادتی کرے گا وہ سود ہے ۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر کسی کو شک ہے تو ابو سعید الخدری سے اس کے متعلق پوچھ لو۔ وہ آدمی گیا، حضرت ابو سعید سے پوچھا، انہوں نے وہی بتایا کہ انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے ، یہ ہے ۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے عرض کی گئی ، جو ابن عمر نے اور ابو سعید نے کہا تھا۔ حضرت ابن عباس نے بخشش مانگی اور فرمایا: یہ میری رائے ہے جو میں نے دیکھی ہے ۔
عبد الله بن دينار ← أَبِي النَّضْرِ ← ابْنُ لَهِيعَةَ ← النضر بن عبد الجبار ← الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ،
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 86
