المعجم الکبیر للطبرانی · باب ‹ سن عمر ووفاته وفي سنه اختلاف رضي الله عنه · حديث 74
73 - حدثنا أبو الزنباع روح بن الفرج ثنا يحيى بن بكير قال Y استخلف عمر رضي الله عنه في رجب سنة ثلاث عشرة وقتل في عقب ذي الحجة سنة ثلاث وعشرين فأقام ثلاثة أيام بعد الطعنة ثم مات في آخر ذي الحجة وصلى عليه صهيب وولي غسله ابنه عبد الله بن عمر وكفنه في خمسة أثواب ودفن مع رسول الله صلى الله عليه و سلم وطعن يوم الأربعاء لتسع بقين من ذي الحجة وقال بعض الناس : مات من يومه وكان سنه يوم توفي فيما سمعت مالك بن أنس يذكر أنه بلغ سن رسول الله صلى الله عليه و سلم وهو ابن ثلاث وستين وبعض الناس يقول : لتسع وخمسين وبعضهم يقول : ثلاث وخمسين وخمس وخمسين وقال بعضهم : أربع وخمسين وكانت خلافته عشر سنين وأربعة أشهر وأياما
حضرت یحییٰ بن بکیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کو رجب 13 ہجری میں خلیفہ بنایا گیا، آپ کو ذی الحجہ 23 ہجری کے بعد شہید کیا گیا، زخمی ہونے کے بعد آپ تین دن زندہ رہے، پھر ذی الحجہ کے آخر میں وصال کیا، آپ کی نماز جنازہ حضرت صہیب رضی اللہ عنہ نے پڑھائی، ذی الحجہ کے نو دن باقی تھے بد ھ کے دن آپ کو زخمی کیا گیا۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ آپ کا وصال اسی دن ہوا، آپ کو آپ کے بیٹے ابن عمر نے غسل دیا، آپ کو پانچ کپڑوں میں کفن دیا گیا اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ دفن کیا گیا، بدھ کے دن آپ کو زخمی کیا گیا، ذی الحجہ کے نو دن باقی تھے بعض لوگ کہتے ہیں اسی دن آپ کا وصال ہوا، آپ کی عمر اس دن جس دن آپ کا وصال ہوا جو میں نے حضرت انس بن مالک سے ذکر کرتے ہوئے سنا کہ آپ کی عمر بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر تک پہنچی تھی 63 سال کی۔ بعض لوگ کہتے ہیں : 59 سال تھی ۔ بعض کہتے ہیں :53 سال تھی۔ بعض کہتے ہیں : 55 سال تھی۔ بعض کہتے ہیں : 54 سال تھی، آپ کی خلافت کی مدت 10 سال چار ماہ کچھ دن تھی۔
مالك بن أنس يذكر ← بَعْضُ النَّاسِ: مَاتَ مِنْ يَوْمِهِ، وَكَانَ ← اسْتُخْلِفَ عُمَرُ ← يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، ← أبو الزنباع روح بن الفرج
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 74
