المعجم الکبیر للطبرانی · باب ‹ سن عثمان ووفاته رضي الله عنه · حديث 134
133 - حدثنا الفضل بن الحباب أبو خليفة حدثنا عبد الله بن عبد الوهاب الحجبي ثنا حزم عن أبي الأسود قال : سمعت طليق بن خشاف يقول Y وفدنا إلى المدينة لننظر فيم قتل عثمان ؟ فلما قدمنا مر منا بعض إلى علي وبعض إلى الحسين بن علي رضي الله عنهما وبعض إلى أمهات المؤمنين رضي الله عنهن فانطلقت حتى أتيت عائشة فسلمت عليها فردت السلام فقالت : ومن الرجل ؟ قلت : من أهل البصرة فقالت : من أي أهل البصرة ؟ قلت : من بكر بن وائل قالت : من أي بكر بن وائل ؟ قلت : من بني قيس بن ثعلبة قالت : أمن أهل فلان ؟ فقلت لها : يا أم المؤمنين فيم قتل عثمان أمير المؤمنين رضي الله عنه ؟ قالت : قتل والله مظلوما لعن الله من قتلته أقاد الله ابن أبي بكر به وساق الله إلى أعين بني تميم هوانا في بيته واهراق الله دماء بني بديل على ضلالة وساق الله إلى الأشتر سهما من سهامه فوالله ما من القوم رجل إلا أصابته دعوتها
حضرت ابو الا سود فرماتےہیں : میں نے طلیق بن خشاف کو کہتے ہوئے سنا:ہم بصورت وفد مدینے آئےیہ دیکھنے کے لیے کہ کس چیز کی پاداش میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو شہید کیا گیا، پس جب ہم مدینہ پہنچے تو ہم میں سے کچھ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی طرف سے ، کچھ امام حسین رضی اللہ عنہ کی طرف سے اور کچھ امہات المؤمنین کی طرف سے ہو کر گزرے ، میں چلتے ہوئے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا، میں نے ان کی خدمت میں سلام پیش کیا، انہوں نے جواب لوٹایا اور فرمایا : کون ادمی ہے ؟ میں نے عرض کی: ایک بصری ہوں ، فرمایا: بصرہ کے کس قبیلے سے؟ عرض کی : بکر بن وائل ، فرمایا: بنی بکر کی کس شاخ سے؟ عرض کی قیس بن ثعلبہ فرمایا: کیا تو فلاں لوگوں سے ہے ؟ میں نے ان سے عرض کی: اے مؤمنوں کی ماں! کس بات میں امیر المؤمنین حضرت عثمان کی شہادت ہوئی ؟ فرمایا: قسم ہے اللہ کی ! انتہائی مظلومیت کی حالت میں انہیں شہید کیا گیا، آپ رضی اللہ عنہ کے قاتلوں پر اللہ لعنت کرے ! ابن ابو بکر سے اللہ اس کا قصاص لے ، اللہ بنی تمیم کی آنکھوں کی طرف اپنے گھر میں ذلت کی چکی چلائے، اللہ بنی بدیل کا خون گمراہی پر بہادے اور اشتر کی طرف اپنے تیروں میں سے ایک تیر بھیجے۔ قسم بخدا! اس گروہ میں سے ایک بھی ایسا آدمی نہ تھا جس کو آپ رضی اللہ عنہ کی بد دعا نہ لگی ہو۔
طليق بن خشاف ← أَبِي الْأَسْوَدِ ← حزم ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْحَجَبِيُّ، ← الفضل بن الحباب أبو خليفة
Al Muajam Al Kabir Tibrani · Book › Chapter · Hadith 134
