عمل اليوم والليلة · کتاب ‹ نَوْعٌ آخَرُ · حديث 762
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنِ طَاوُسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ مِنْ جَوْفِ اللَّيْلِ يَقُولُ: «اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ، أَنْتَ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ، وَلَكَ الْحَمْدُ [ص:685]، أَنْتَ قَيَّامُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَلَكَ الْحَمْدُ، أَنْتَ رَبُّ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ، أَنْتَ الْحَقُّ، وَقَوْلُكَ الْحَقُّ، وَوَعْدُكَ الْحَقُّ، وَلِقَاؤُكَ حَقٌّ، وَالْجَنَّةُ حَقٌّ، وَالنَّارُ حَقٌّ، وَالسَّاعَةُ حَقٌّ، اللَّهُمَّ لَكَ [ص:686] أَسْلَمْتُ، وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ، وَإِلَيْكَ أَنَبْتُ، وَبِكَ خَاصَمْتُ، وَإِلَيْكَ حَاكَمْتُ، فَاغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ، وَأَسْرَرْتُ وَأَعْلَنْتُ، أَنْتَ إِلَهِي، لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ»
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو تہجد کے لیے جب اٹھتے تو یہ دعا پڑھا کرتے تھے اے اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب تعریفیں تیرے لیے ہیں تو ہی آسمان اور زمین کا اور ان لوگوں کا جو ان میں ہیں نور ہے سو تیرے ہی لیے تعریفیں ہیں تو آسمان و زمین کا اور ا ن لوگوں جو ان میں ہیں قائم رکھنے والا ہے اور تیرے ہی لیے تعریف یں ہیں تو آصمان و زمین کا اور ان لگوں کا جوان میں ہیں رب ہے ۔ توہی حق ہے تیرا قول حق ہے تیرا ووعدہ حق ہے تجھ سےملنا حق ہے جنت حق ہے ، جہنم حق ہے قیامت حق ہے اے اللہ میں تیرا ہی فرما بردار ہوں تجھ پر ہی بھروسہ رکھتا ہوں اور میں نے تیری ہی طرف رجوع کیا اور میں تیری ہی مدد سے (دشمنوں سے ) جھگڑا اور تیری ہی طرف فیصلے کے لیے آیا اب تو میرے وہ گناہ معاف فرما دے جنہیں میں نے پہلے کیا ہے اور وہ گناہ بھی مجھ سے آئندہ ہونگے اور وہ گناہ بھی معاف فرما دے جنہیں میں نے چھپ کر کیا ہے اور وہ بھی معاف فرما دے جو میں نے کھل کر کیے ہیں ۔ تو ہی میرا معبود ہے تیرے سواکوئی عبادت کے لائق نہیں ہے ۔
ابْنِ عَبَّاسٍ، ← طَاوْسٍ ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← مَالِكٍ، ← قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ← أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ
Amal Al Yoom w Al Lail · Book › another type · Hadith 762
