عمل اليوم والليلة · کتاب ‹ بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا رَأَى مِنْ أَخِيهِ مَا يُعْجِبُهُ · حديث 206
205 - أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الْغَسِيلِ، ثنا مَسْلَمَةُ بْنُ خَالِدٍ الْأَنْصَارِيُّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ أَبِيهِ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا يَمْنَعُ أَحَدُكُمْ إِذَا رَأَى مِنْ أَخِيهِ مَا يُعْجِبُهُ فِي نَفْسِهِ أَوْ مَالِهِ، فَلْيُبَرِّكْ عَلَيْهِ؛ فَإِنَّ الْعَيْنَ حَقٌّ»
عامر بن ربیعہ بیان کرتے ہیں کہ میں اور سہل بن حنیف نکلے، ہمیں پانی کا تالاب ملا اور ہم دونوں شرماتے تھے کہ ایک دوسرے کو دیکھیں تو سہیل نے مجھ سے پردہ کیا اور جبہ اتار کر پانی میں چلے گئے میں نے انھیں دیکھا تو مجھے ان کا جسم بہت اچھا لگا انھیں میری نظر لگ گئی اور وہ بے ہوش ہو گئے میں نے انہیں کپڑے سے کھینچا اور پھر میں نے انھیں بلایا تو انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا، پھر میں رسول اللہ ﷺ کے پاس آیا اور آپﷺ کو اس معاملے کی خبر دی آپﷺ نے فرمایا میرے ساتھ چلو، آپﷺ اس مقام پر تشریف لائے اور پانی میں داخل ہوئے اور پانی میں داخل ہوتے وقت آپﷺ نے اپنی پنڈلی سے کپڑا اٹھایا، عامر کہتے ہیں گویا کہ میں آپﷺ کی پنڈلی کی سفیدی اور خوبصورتی دیکھ رہا ہوں اور آپ ﷺ پانی میں سہل کی طرف جا رہے تھے ، آپﷺ نے ان کے پاس آ کر دعاء فرمائی، اے اللہ ! ان کی گرمی اور تکلیف کو دور فرما دے پھر آپﷺ نے فرمایا اٹھو ( چناچہ وہ کھڑے ہو گئے) پھر رسول اللہﷺ نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص اپنے بھائی کو اچھی اور آسودہ حالت میں دیکھے تو اس کے لئے خیروبرکت کی دعاء کرے۔
أَبِيهِ ← أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، ← مَسْلَمَةُ بْنُ خَالِدٍ الْأَنْصَارِيُّ، ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الْغَسِيلِ ← يحيى بن عبد الحميد الحماني ← أَبُو يَعْلَى
Amal Al Yoom w Al Lail · Book › Chapter what he says if he sees his brother what he likes · Hadith 206
