عمل اليوم والليلة · کتاب ‹ نَوْعٌ آخَرُ · حديث 775
حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ سَهْلٍ، حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ مَرْوَانَ النَّاقِدُ، ثنا الْخَلِيلُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنِ الْقَوَارِيرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي مُوسَى، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: رَأَيْتُ فِيَ الْمَنَامِ كَأَنِّي جَالِسٌ [ص:695] فِي ظِلِّ شَجَرَةٍ، وَمَعِي دَوَاةٌ وَقِرْطَاسٌ، وَأَنَا أَكْتُبُ مِنْ أَوَّلِ ص، حَتَّى بَلَغْتُ السَّجْدَةَ، فَسَجَدَتِ الدَّوَاةُ وَالْقِرْطَاسُ وَالشَّجَرَةُ، وَسَمِعْتُهُنَّ يَقُلْنَ فِي سُجُودِهِنَّ: اللَّهُمَّ احْطُطْ بِهَا وِزْرًا، وَأَحْرِزْ بِهَا شُكْرًا، وَأَعْظِمْ بِهَا أَجْرًا. وَعُدْنَ كَمَا كُنَّ، فَلَمَّا اسْتَيْقَظْتُ أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرْتُهُ الْخَبَرَ، فَقَالَ: «خَيْرًا رَأَيْتَ، وَخَيْرًا يَكُونُ، نِمْتَ وَنَامَتْ عَيْنُكَ، تَوْبَةَ نَبِيٍّ ذَكَرْتَ، تَرَقَّبْ عِنْدَهَا مَغْفِرَةً، 1 - وَنَحْنُ نَرْقُبُ مَا تَرْقُبُ»
ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے خؤاب میں دیکھا کہ میں ایک درخت کے سائے میں بیٹھا ہوا ہوں ۔ میرے پاس قلم دوات کاغذ ہے اور میں سورۃ ص کو شروع سے لکھ رہا ہوں جب میں لکھتے لکھتے سجدے کی آیت پر پہنچا تو قلم کا غذا اور درخت سجد ے میں گر گئے اور میں نے سنا کہ وہ سجدے میں یہ دعا کررہے ہیں اے اللہ ! اس سجدے کے ذریعے گناہوں کو مٹا دے اور اس کے ذریعے شکر کی توفیق عنایت فرما۔ اور اس کے ذریعے اجر و ثواب کوزیادہ فرما پھر وہ قلم ، کاغذ درخت اپنی پہلی حالت پر واپس آگئے جب میں سو کر اُٹھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا خواب بیان کیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا دی تو نے اچھا خواب دیکھا اور بہتری ہو گی ، تو سوئے اور تیری آنکھیں سوئیں نبی داؤد علیہ السلام کی توبہ تجھے یاد فرمائی تو اللہ کی مغفرت کا امیدوار رہ اور ہم بھی اللہ کی رحمت و مغفرت کے امیدوار ہیں جس رحمت و مغفرت کا تو امیدوار ہے ۔
اَبِیْ مُوْسیٰ ← أَبِيهِ ← سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ ← الْقَوَارِيرِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ1، ← الْخَلِيلُ بْنُ عَمْرٍو، ← زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ مَرْوَانَ النَّاقِدُ، ← عُمَرُ بْنُ سَهْلٍ،
Amal Al Yoom w Al Lail · Book › another type · Hadith 775
