عمل اليوم والليلة · کتاب ‹ نَوْعٌ آخَرُ · حديث 240
239 - أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أنا نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ثنا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَهَا: «إِنَّ جَبْرَائِيلَ يَقْرَأُ عَلَيْكِ السَّلَامَ» . قَالَتْ: «وَعَلَيْهِ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ [ص:204]، تَرَى مَا لَا نَرَى»
عمرو بن وہب بیان کرتے ہیں ام المومنین خدیجہ ؓ رسول اللہ ﷺ کو مکہ کے بالائی حصہ میں تلاش کرنے نکلیں اور ان کے پاس آپﷺ کے لئے کھانا بھی تھا، جبرائیل علیہ السلام ان سے ایک آدمی کی صورت میں ملے اور جبرائیل ؑ نے خدیجہ رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ ﷺ کے بارے میں پوچھا وہ ان سے ڈر گئیں اور یہ سمجھی کہ یہ شخص آپ ﷺ کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، پھرحضرت خدیجہ ؓ نے رسول اللہ ﷺ سے اس واقعہ کا ذکر کیا ، آپﷺ نے فرمایا یہ تو جبرائیل علیہ السلام تھے اور انہوں نے مجھے بتایا ہے کہ ان کی تم سے ملاقات ہوئی ہے اور تمہارے پاس کھانا تھا اور جبرائیل ؑ نے کہا کے آپ حضرت خدیجہ ؓ کو اللہ عزوجل کی طرف سے سلام پہنچا دیجئے اور انھیں خوشخبری دی دیجئے کہ ان کے لئے جنت میں ایک گھر موتیوں کا بنا ہوا ہے نہ اس میں شوروغل ہے اور نہ کوئی تکلیف ، حضرت خدیجہ ؓ نے کہا اللہ کا نام سلام ہے اور اسی کیطرف سے سلا متی ہے اور اس پر سلام ہو اور جبرائیل علیہ السلام اور اے اللہ کے رسول ﷺ آپ پر سلام ہو اور شیطان کے علاوہ سب سننے والوں کو سلام ہو۔ اے اللہ کے رسول ﷺ ! جنت میں موتیاں والا گھر جس میں کوئی شوروغل نہ ہو گا نہ کوئی تکلیف ، یہ گھر کیسا ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا وہ خولدار موتیوں کا بنا ہوا ہے۔
عَائِشَةَ ← عُرْوَةَ ← الزُّهْرِيِّ، ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ، ← أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ
Amal Al Yoom w Al Lail · Book › another type · Hadith 240
