عمل اليوم والليلة · کتاب ‹ بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا قَامَ عَنْ فِرَاشِهِ، مِنَ اللَّيْلِ ثُمَّ عَادَ إِلَيْهِ · حديث 767
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الصُّوفِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ عَنْ فِرَاشِهِ مِنَ اللَّيْلِ ثُمَّ عَادَ إِلَيْهِ، فَلْيَنْفُضْهُ بِصَنِفَةِ إِزَارِهِ؛ لَا يَدْرِي مَا خَلَفَهُ عَلَيْهِ، ثُمَّ لِيَضْطَجِعْ، ثُمَّ لْيَقُلْ: بِاسْمِكَ اللَّهُمَّ وَضَعْتُ جَنْبِي وَبِكَ أَرْفَعُهُ، إِنْ أَمْسَكْتَ نَفْسِي فَاغْفِرْ لَهَا، وَإِنْ رَدَدْتَهَا فَاحْفَظْهَا بِمَا تَحْفَظُ بِهِ أَحَدًا مِنَ الصَّالِحِينَ "
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی شخص رات کو اپنے بستر سے اُٹھے اور پھر دوبارہ بستر پر آئے تو اسے چاہیے اپنی چادر کے پلو سے اسے جھاڑےکیونکہ اسے معلوم نہیں کہ اس بستر پر اس کی عدم موجودگی میں کوئی جانور وغیرہ آگیا ہو؟ پھر داہنی کروٹ پر لیٹے ور یہ دعا پڑھے۔دعا:۔ اے اللہ میں تیرے مبارک نام کے ساتھ اپنا پہلو بستر پر ڈالتا ہوں اور تیری ہی مہربانی ومدد سے اسے اٹھاؤں گا اگر تو میر ی روح ( سونے کی حالت میں ) قبض فرمالے تو اس پر رحم فرما اور اگر تو اس کو چھوڑدے ( تاکہ پھر جسم میں آجائے) تو اسکی حفاظت فرما جس کے ساتھ تو اپنے نیک بندوں کی حفاظت فرماتا ہے ۔
أَبِي هُرَيْرَةَ، ← سَعِيدٌ، ← مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، ← أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، ← أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ← أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الصُّوفِيِّ
Amal Al Yoom w Al Lail · Book › Chapter of what he says when he gets up from his bed from the night and then returns to him · Hadith 767
