عمل اليوم والليلة · کتاب ‹ بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا تَعَارَّ مِنَ اللَّيْلِ · حديث 753
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى بْنِ بُهْلُولٍ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا الْأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي عُمَيْرُ بْنُ هَانِئٍ، ثنا جُنَادَةُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ [ص:678]، حَدَّثَنِي عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ تَعَارَّ مِنَ اللَّيْلِ فَقَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ، رَبِّ اغْفِرْ لِي، إِلَّا غَفَرَ لَهُ، فَإِنْ قَامَ فَتَوَضَّأَ قُبِلَتْ صَلَاتُهُ "
عبادۃ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا رات کے وقت جس کی آنکھ کھل جائے وہ یہ پڑھے ، اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے اصل بادشاہت اسی کے لیے ہے وہ ہر چیز پر قادر ہے اللہ تعالیٰ کی ذات پاک ہے ہر قسم کی تعریف اللہ کے لیے ہے اسکے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے اللہ سب سے بڑا ہے اور اللہ کے فضل و کرم کے بغیر میرے اندر نیک کام کرنے اور برے کام سے بچنے کی کوئی طاقت و ہمت نہیں ہے ( پھر دعا مانگے ) اے اللہ ! مجھ کو بخش دے تو وہ دعا قبول ہو گی اور اسے بخش دیا جائے گا پھر اگر وہ کھڑا ہوا اور وضو کر کے نماز پڑھی تو نماز مقبول ہو گی ۔
عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ← جُنَادَةُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ، [ص:426] ← عُمَيْرُ بْنُ هَانِئٍ، ← الْاَوْزَاعِیُّ ← الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ← مُحَمَّد بن الْمُصَفّى بن بهْلُول ← أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ
Amal Al Yoom w Al Lail · Book › Chapter what he says if she is naked at night · Hadith 753
