عمل اليوم والليلة · کتاب ‹ بَابُ رُقْيَةِ الشَّيَاطِينِ · حديث 578
577 - أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْبُزُورِيُّ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ شَيْبَةَ، ثنا سَالِمُ بْنُ نُوحٍ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ بْنِ الشِّخِّيرِ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ الشَّيْطَانَ قَدْ حَالَ بَيْنِي وَبَيْنَ صَلَاتِي وَقِرَاءَتِي. قَالَ: " ذَلِكَ شَيْطَانٌ يُقَالُ لَهُ: خَنْزَبُ، فَإِذَا حَسَسْتَهُ فَتَعَوَّذْ بِاللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ مِنْهُ، وَاتْفُلْ عَنْ يَسَارِكَ ثَلَاثًا " فَأَذْهَبَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ عَنِّي
ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت علی بن ابی طالب نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے سینے سے قرآن نکلا جا رہا ہے ( میراحافظہ خراب ہو گیا ہے اور یاد کیا ہوا بھول جاتا ہوں ) تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا میں تمہیں ایسے کلمات نہ بتاؤں کہ ان سے اللہ عزوجل تمہیں نفع دے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا میرے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر قربان ہوں کیوں نہیں ضرور سکھائیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جمعہ کی رات (آخری رات یا آدھی رات اگر یہ نہ ہو سکے تو شروع رات عشاء کے بعد ہی فرائض نماز کے علاوہ ) چار رکعت نماز اس طرح پڑھو کہ پہلی رکعت میں سورۃ فاتحہ اور سورۃ یسین اور دوسری رکعت میں سورۃ فاتحہ اور سورۃ دخان اور تیسری رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورۃ الم سجدہ اور چھوتھی رکعت میں سورۃ فاتجہ کے بعد سورۃ ملک پڑھو جب تم تشہد میں درود پڑھ چکو تو سلام پھیرنے کے بعد ذکر الہی اللہ کی تعریف اور انبیا پر درود بھیجو اور مسلمانو ں کے لیے استغفار کرو پھر یہ دعا پڑھو ۔ اے اللہ مجھ پر رحم فرما ہمیشہ گناہوں کے چھوڑنے ر جب تک تو مجھے زندہ باقی رکھے اور مجھ پر رحم فرما کہ میں کسی ایسی چیز کے حاصل کرنے کے لیے تکلیف و مشقت نہ اُ ٹھا ؤں جو میرے لیے فائدہ مند نہ ہو اور مجھ کو خؤش نظری نصیب فرما ایسے عمل کرنے میں جو تجھ کو مجھ سے راضی کر دے۔ ا ے زمین و آسمان کے پیدا کرنے والے عزت اور بزرگی والے جسکا ارادہ نہیں کیا جاتا ۔ اے اللہ رحمن میں تیری بزرگی اور تیرےچہر ے کے نور کے ذریعے تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ میرے دل میں اپنی کتاب کی یاد جما دے جیسا کہ تو نے مجھ کو سکھایا ہے اور مجھ کو توفیق عنایت فرما کہ میں اسکی تلاوت کروں اس طرح جس سے تو راضی ہو جائے ۔ اے اللہ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ اپنی کتاب مبین (قرآن مجید سے) میری آنکھوں کو روشنی عطا فرما دے میری زبان پر قرآن کو جاری فرما دے اسکے ذریعے میرے دل میں وسعت پیدا کر اور اس کے ذریعے میرا سینا کھول دے اور اس کے ذریعے میرے بدن کو پاک صاف اور مضبوط فرما دے اور اس بارے میں میری پوری مدد فرما دے کیونکہ تیرے سوال کوئی خیرو بھلائی پر میری مدد نہیں کر سکتا اور تیرے علاوہ کوئی توفیق نہیں دے سکتا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے علی ! یہ عمل تین جمعے یا پانچ یا سات جمعہ تک برابر کرو ، اللہ عزوجل کے حکم سے تمہارا حافظہ تیز ہو گا۔ اور مومن شخص نہیں بھولے گا پھر سات جمعہ بعد حضرت علی نے آکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خوش خبری دی کہ مجھے قرآن یاد ہو گیا ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے ابو الحسن رب کعبہ کی قسم تو مومن ہے ۔
قُلْتُ ← عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ ← أَبِي الْعَلَاءِ بْنِ الشِّخِّيرِ؛ ← الْجُرَيْرِيِّ، ← سَالِمُ بْنُ نُوحٍ، ← عَمْرُو بْنُ شَيْبَةَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْبُزُورِيُّ،
Amal Al Yoom w Al Lail · Book › The door of the exorcism of the demons · Hadith 578
