عمل اليوم والليلة · کتاب ‹ بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصَابَهُ هَمٌّ أَوْ حُزْنٌ · حديث 340
339 - حَدَّثَنِي أَبُو عَرُوبَةَ، ثنا عَمْرُو بْنُ هِشَامٍ، ثنا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ، عَنْ فَيَّاضٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زُبَيْدٍ، عَنْ أَبِي مُوسَى، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ أَصَابَهُ هَمٌّ أَوْ حَزَنٌ فَلْيَدْعُ بِهَذِهِ الْكَلِمَاتِ يَقُولُ: أَنَا عَبْدُكَ وَابْنُ أَمَتِكَ فِي قَبْضَتِكَ، نَاصِيَتِي بِيَدِكَ، مَاضٍ فِيَّ حُكْمُكَ، عَدْلٌ فِيَّ قَضَاؤُكَ، أَسْأَلُكَ بِكُلِّ اسْمٍ هُوَ لَكَ، سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ، أَوْ أَنْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ، أَوْ عَلَّمْتَهُ أَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ، أَوِ اسْتَأْثَرْتَ بِهِ فِي عِلْمِ الْغَيْبِ عِنْدَكَ، أَنْ تَجْعَلَ الْقُرْآنَ نُورَ صَدْرِي، وَرَبِيعَ قَلْبِي، وَجَلَاءَ حُزْنِي، وَذَهَابَ هَمِّي وَغُمِّي ". فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ الْمَغْبُونَ لَمَنْ غُبِنَ هَؤُلَاءِ الْكَلِمَاتِ. قَالَ: «أَجَلْ، فَقُولُوهُنَّ وَعَلِّمُوهُنَّ، فَإِنَّهُ مَنْ قَالَهُنَّ الْتِمَاسَ مَا فِيهِنَّ أَذْهَبَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ حُزْنَهُ، وَأَطَالَ فَرَحَهُ»
ابن معود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو تکلیف پریشانی اور غم و حزن سے دوچار ہو وہ یہ دعاء پڑھے، اے اللہ میں تیرا بندہ ہوں، تیرے بندے کا بیٹا ہوں میں تیرے قابو میں ہوں میری پیشانی تیرے ہاتھ میں ہے مجھ پر تیرا حکم چلتا ہے اور میرے حق میں تیرا فیصلہ منصفانہ ہے میں تیرے تمام اسماء حسنٰی کو جو تو نے اپنے لئے اختیار فرمائے ہیں یا اپنی کتاب میں نازل فرمائے یا مخلوق میں سے کسی کو سکھائے یا جنھیں تو نے اپنے علم غیب میں پسند فرمایا ان تمام کے ساتھ سوال کرتا ہوں کہ قرآن مجید کو میرے دل کی بہار اور میری آنکھوں کانور بنا دے اور میرے سینے کی شفا بنا دے، غم کا فور اور پریشانی دور کرنیکا ذریعہ بنا دے۔ آپﷺ نے فرمایا جب کوئی مصیبت زدہ اس دعا کو پڑھتا ہے تو اللہ تعالی اس کی پریشانی و غم کو نہ صرف دور فرماتا ہے بلکہ اس کی حالت کو کشائشو خوشی سے بدل دیتا ہے، صحابہ کرام نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ﷺ ! کیا ہم اس دعاء کو یاد نہ کر لیں؟ آپﷺ نے فرمایا ہان ان کلمات کو یاد کر لو اور دوسروں کو سکھاؤ۔
اَبِیْ مُوْسیٰ ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زُبَيْدٍ، ← فَيَّاضٍ، ← جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ← مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ ← عَمْرُو بْنُ هِشَامٍ ← أَبُو عَرُوبَةَ،
Amal Al Yoom w Al Lail · Book › Chapter of what he says if he is afflicted by worry or sadness · Hadith 340
